شکیل احمد خان23
محفلین


محترم ارشد چوہدری!
رہیں خوش سدا آپ اور مسکراتےمحبت کے گیت اور ترانے سناتے
جنھیں خوش دِلی سے سمیع اور الف عین
کمالِ ہنر سے ہیں دلکش بناتے
یہاں تک کہ سج اور سنور کے وہ نغمے
ہمارے لبوں پر مچل سے ہیں جاتے
تو پھر فکر کیسی اِن آزار سے جیجو وقتی ہیں ازبسکہ ٹِک ہی نہ پاتے
طبیبوں کے کہنے پہ کیجیے عمل اب
کہ بہتر وہی ہے جو ہیں وہ بتاتے
جہاں تک ہو ممکن رہیں دُور سب سے
یہ دو ہفتے جب تک نہیں بیت جاتے
پھر انشاء اللہ مل کر رہیں گے
ہیں چھوٹے بڑے جتنے ہنستے ہنساتے
تو خلوت کو آساں بنانے کی خاطر
خود اپنے ہی نغمے رہیں گنگناتے
خدا آپ کو اور سارے جہاں کو
ہمیشہ رکھے خوش سدا مسکراتے
آخری تدوین: