دعا محترم ارشد چوہدری صاحب۔۔۔ شاعرِ خوش نوا کے لیے دعا (شکیل احمد خان)





محترم ارشد چوہدری!​
رہیں خوش سدا آپ اور مسکراتے
محبت کے گیت اور ترانے سناتے

جنھیں خوش دِلی سے سمیع اور الف عین
کمالِ ہنر سے ہیں دلکش بناتے

یہاں تک کہ سج اور سنور کے وہ نغمے
ہمارے لبوں پر مچل سے ہیں جاتے
تو پھر فکر کیسی اِن آزار سے جی
جو وقتی ہیں ازبسکہ ٹِک ہی نہ پاتے

طبیبوں کے کہنے پہ کیجیے عمل اب
کہ بہتر وہی ہے جو ہیں وہ بتاتے

جہاں تک ہو ممکن رہیں دُور سب سے
یہ دو ہفتے جب تک نہیں بیت جاتے

پھر انشاء اللہ مل کر رہیں گے
ہیں چھوٹے بڑے جتنے ہنستے ہنساتے

تو خلوت کو آساں بنانے کی خاطر
خود اپنے ہی نغمے رہیں گنگناتے

خدا آپ کو اور سارے جہاں کو
ہمیشہ رکھے خوش سدا مسکراتے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
شکریہ شکیل ارشد بھائی کے لیے ان دعائیہ کلمات کے لئے
اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس وبا سے
متاثر نہ ہونے ہوں اور اس الگ تھلگ کر دینے کے عمل سے ان کو اور اہل خانہ کو زیادہ تکلیف محسوس نہ ہو۔ آمین
 
شکریہ شکیل ارشد بھائی کے لیے ان دعائیہ کلمات کے لئے
اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس وبا سے
متاثر نہ ہونے ہوں اور اس الگ تھلگ کر دینے کے عمل سے ان کو اور اہل خانہ کو زیادہ تکلیف محسوس نہ ہو۔ آمین
آمین یا رب العالمین!
 
Top