دعا محترم ارشد چوہدری صاحب۔۔۔ شاعرِ خوش نوا کے لیے دعا (شکیل احمد خان)

شکیل احمد خان23 نے 'تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 25, 2020 4:44 صبح

  1. شکیل احمد خان23

    شکیل احمد خان23 محفلین

    مراسلے:
    133
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    [​IMG]

    [​IMG]

    محترم ارشد چوہدری!​
    رہیں خوش سدا آپ اور مسکراتے
    محبت کے گیت اور ترانے سناتے

    جنھیں خوش دِلی سے سمیع اور الف عین
    کمالِ ہنر سے ہیں دلکش بناتے

    یہاں تک کہ سج اور سنور کے وہ نغمے
    ہمارے لبوں پر مچل سے ہیں جاتے

    تو پھر فکر کیسی اِن آزار سے جی
    جو وقتی ہیں ازبسکہ ٹِک ہی نہ پاتے

    طبیبوں کے کہنے پہ کیجیے عمل اب
    کہ بہتر وہی ہے جو ہیں وہ بتاتے

    جہاں تک ہو ممکن رہیں دُور سب سے
    یہ دو ہفتے جب تک نہیں بیت جاتے

    پھر انشاء اللہ مل کر رہیں گے
    ہیں چھوٹے بڑے جتنے ہنستے ہنساتے

    تو خلوت کو آساں بنانے کی خاطر
    خود اپنے ہی نغمے رہیں گنگناتے

    خدا آپ کو اور سارے جہاں کو
    ہمیشہ رکھے خوش سدا مسکراتے
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 25, 2020 5:25 صبح
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,932
    • زبردست زبردست × 1
  3. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,276
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    شکریہ شکیل ارشد بھائی کے لیے ان دعائیہ کلمات کے لئے
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس وبا سے
    متاثر نہ ہونے ہوں اور اس الگ تھلگ کر دینے کے عمل سے ان کو اور اہل خانہ کو زیادہ تکلیف محسوس نہ ہو۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  4. شکیل احمد خان23

    شکیل احمد خان23 محفلین

    مراسلے:
    133
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین یا رب العالمین!
     

اس صفحے کی تشہیر