سولھویں سالگرہ محب علوی بھائی سے علمی اور لائبریری،اردو ویکی کے حوالے سے مکالمہ

مستقبل کے لیے آپ کے ٹارگٹس کیا ہیں؟

مستقبل میں پہلے تو ادب عالیہ کی کتابوں کو شائع کرنا ہدف اول ہے۔ میرا اپنا اندازہ ہے کہ 100 کے قریب کتابوں کی اشاعت کے بعد ادب عالیہ کے ساتھ ساتھ دوسری کتابوں کی اشاعت کا عمل بھی شروع ہو گا جو کاپی رائٹ سے آزاد ہیں۔ اردو ادب عالیہ کے حوالے سے شعیب کے ہی الفاظ نقل کر رہا ہوں :
"ہمارا اعتقاد ہے کہ اردو ادب عالیہ کی ہر کتاب اردو عوام کی ملکیت اور اس کے حقوق آزاد ہوں، نیز کتب خانوں کی کِرم خوردہ مجلدات اور پی ڈی ایف فائلوں میں مدفون اردو ادب کا یہ بیش قیمت ذخیرہ ہمہ وقت ان کی مفت دسترس میں اور قابل تلاش ہو تاکہ اس خزانہ سے کما حقہ استفادہ کیا جا سکے۔"

لائبریری کی تجدید نو اور مجلس ادبیات عالیہ کے حوالے سے لائبریری کے لیے اعزازات دھاگے کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
 
السلام علیکم علوی بھیا

آپ کی خوش اخلاقی کو سلام ....
مجھے آپ سے ڈھیر سارے سوال پوچھنے، پر آپ کی اجازت سے ... بتائیے، اجازت ہے؟
وعلیکم السلام،
اجازت کی بھلا کیا ضرورت ہے جب دھاگہ کا نام ہی مجھ سے مکالمہ ہے۔
آپ کے سوال کا جواب دیکھنے کے لیے مجھے وہ پرانے دھاگے دیکھنے ہوں گے جب سارا حقی سے بات چیت ہوئی تھی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
وعلیکم السلام،
اجازت کی بھلا کیا ضرورت ہے جب دھاگہ کا نام ہی مجھ سے مکالمہ ہے۔
آپ کے سوال کا جواب دیکھنے کے لیے مجھے وہ پرانے دھاگے دیکھنے ہوں گے جب سارا حقی سے بات چیت ہوئی تھی۔
یہ تو اچھی بات ہے آپ ان تمام کا لنک دے دیجیے گا، تاکہ سارا حقی کے بارے مزید جانا جائے.پر میں نے سارا حقی کا مواد چیک کیا تھا، کوئ خاص بات نہیں کی انہوں نے. شاید آپ سے مکالمات میں بات ہوئی ہوگی

https://www.urduweb.org/mehfil/search/50280314/

لڑی انہوں نے کوئی ارسال نہیں کی اور جتنی بات چیت ہے، وہ چھ دھاگوں میں ہے ... آپ کی ان سے بات چیت کہاں ہوئی ہوگی؟

یہ اتنا سا مواد ہے انکا ...

.. آپ کے جواب کے منتظر
 
صابرہ امین

لائبریرین
بہت اہم اور دلچسپ سوال ہے اور کوش کروں گا کہ اس کا مفصل جواب دوں اور ایک سے زیادہ پوسٹ میں دوں تاکہ لائبریری پراجیکٹ کے تین ادوار کا اجمالی خاکہ پیش کر سکوں۔ اس پوسٹ میں انتہائی مختصر اور ادھورا جواب دوں گا تاکہ اس کے تفصیلی جواب کے لیے محفل کے پرانے دھاگوں کو بھی چھان سکوں اور اس سفر میں کتابوں اور اراکین سے روشناس کروا سکوں۔

لائبریری پراجیکٹ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
دور اول: 2006 تا 2008
دور دوم: 2009 تا 2013
دور سوم: 2020 تا حال

اس پوسٹ میں حالیہ دور کا ہی ذکر کروں گا جبکہ باقی ادوار کے بارے میں دیگر مراسلات میں لکھنے کی کوشش کروں گا۔ اس کام کا خیال کاش مجھے آیا ہوتا مگر یہ سعادت اور خدمت کا خیال محفل کی ہر دلعزیز، پرخلوص اور علمی شخصیت محمد شعیب کو آیا۔ شعیب کا اردو ویکیپیڈیا سے دیرینہ تعلق ہے اور وہ مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو اردو ویکیپیڈیا سے جوڑنے اور کام کے لیے آمادہ کرتے رہتے ہیں، اس سلسلے میں محفل پر بہت سے دھاگے ان کی پرخلوص کاوشوں کے گواہ ہیں۔ شعیب نے اردو ویکیپیڈیا پر ادب عالیہ کے فروغ کی غرض سے کتابوں کی فہرست سازی کی تیاری شروع کی اور اس کے دوران انہیں بارہا خیال آتا رہا کہ ان کتابوں کی از سر نو اشاعت ہونی چاہیے۔ شعیب ہی کے الفاظ نقل کر رہا ہوں:

اس وٹس ایپ گروپ کا نام مجلس ادبیات عالیہ رکھا گیا اور میں بھی اس میں شامل تھا۔ محض دس بارہ دن میں گل بکاؤلی کے ساتھ ساتھ سیر ایران بھی ٹائپ ہو گئی۔ فسانہ عجائب شروع ہوئی تو میرے مشورے پر محفل پر اردو ادب عالیہ ٹائپنگ منصوبے کا آغاز ہوا۔ جاسمن، نور وجدان نے ابتدائی دھاگوں میں شرکت کی اور دیگر اراکین کو بھی مدعو کیا۔ خوش قسمتی سے مقدس اور شمشاد بھی واپس آ گئے اور محمد عمر، اوشو ، قرۃ العین کی شکل میں ایسے نئے ممبران ساتھ ہو گئے جو اب تک مسلسل لائبریری کی مختلف کتابوں پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شعیبب نے تمام حالیہ اراکین لائبریری کی فہرست ایک لڑی میں شیئر کی ہے جسے ڈھونڈ کر تمام اراکین کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔
ماشاءاللہ ۔ ۔ دیکھیے گا یہ کام ایک دن رنگ لائے گا ۔ ۔ :redrose::redrose::redrose:
 
صابرہ امین

لائبریرین
مستقبل میں پہلے تو ادب عالیہ کی کتابوں کو شائع کرنا ہدف اول ہے۔ میرا اپنا اندازہ ہے کہ 100 کے قریب کتابوں کی اشاعت کے بعد ادب عالیہ کے ساتھ ساتھ دوسری کتابوں کی اشاعت کا عمل بھی شروع ہو گا جو کاپی رائٹ سے آزاد ہیں۔ اردو ادب عالیہ کے حوالے سے شعیب کے ہی الفاظ نقل کر رہا ہوں :

لائبریری کی تجدید نو اور مجلس ادبیات عالیہ کے حوالے سے لائبریری کے لیے اعزازات دھاگے کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
دعا ہے کہ آپ سب اپنے اس مشن میں کامیاب ہوں ۔ آمین
 
آپ نے "گرافولوجی " سے کیا آگہی پائی؟
یہیں آپ نے تحریر کیا ہے ... اسی لڑی میں ...
سارا حقی نے آپ کی تحریر سے ایسے ایسے انکشافات کیے، آپ متحیر رہ گئے .... وہ انکشافات کیا تھے؟
پہکے تو مجھے علم ہی نہیں تھا کہ گرافولوجی کس بلا کا نام ہے۔ سارا حقی نے ہی اس سے متعارف کروایا جس پر میں نے اس کی تعریف دیکھی تو سمجھ آیا کہ کسی شخص کی تحریر سے اس کی شخصیت کا اندازہ لگانے کے علم کا نام ہے۔ سارا کے انکشافات اور میرے حیران ہونے کی وجہ شاید یہ تھی کہ مجھے اس علم کے بارے میں قطعی علم نہیں تھا اور تحریر سے جو انداذے اور بصیرت حاصل کی جا سکتی ہے اس نے یقیناً مجھے حیران کیا مگر یہ کئی سال پرانی بات ہے اور کس چیز نے حیران کیا وہ اب میرے لیے بھی ایک معمہ ہے۔
 
یہ تو اچھی بات ہے آپ ان تمام کا لنک دے دیجیے گا، تاکہ سارا حقی کے بارے مزید جانا جائے.پر میں نے سارا حقی کا مواد چیک کیا تھا، کوئ خاص بات نہیں کی انہوں نے. شاید آپ سے مکالمات میں بات ہوئی ہوگی
https://www.urduweb.org/mehfil/search/50280314/
لڑی انہوں نے کوئی ارسال نہیں کی اور جتنی بات چیت ہے، وہ چھ دھاگوں میں ہے ... آپ کی ان سے بات چیت کہاں ہوئی ہوگی؟
یہ اتنا سا مواد ہے انکا ...
.. آپ کے جواب کے منتظر
میں نے بھی تلاش کیا مگر مجھے بھی کچھ نہیں ملا، اردو محفل پر میں نے ہی زبردستی رجسٹر کروایا تھا جس کا نتیجہ چند زبردستی کے مراسلے ہی نکلے۔ باقی گفتگو ذاتی مکالموں میں ہی ہوئی اور ایک عرصہ ہوا کہ اب بات چیت نہیں ہوئی۔ اگر ممکن ہوا تو میں گرافولوجی سے متعلق سارا سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔
ویسے مجھے بھی یہ پوچھنا تھا کہ اس لڑی میں مجھے گمان ہوا تھا کہ لائبریری، ویکیپیڈیا اور دیگر موضوعات جن سے میں جڑا رہا ہوں شاید ان پر بات ہو گی مگر گفتگو سارا حقی اور گرافولوجی تک پہنچے گی، اندازہ نہیں تھا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اگر پرانی لڑیوں کو پڑھا جائے تو آپ ایک شرارتی محفلین شمار ہوتے تھے جو سنجیدہ لڑیوں میں بھی تباہی پھیر دیتے تھے ۔ اب آپ سوائے لائبریری کے کسی جگہ خال خال ہی نظر آتے ہیں ۔ کیا ہر ہر لمحے کو صرف اسی میں صرف کرنا چاہتے ہیں یا وقت نے آپ کو بدل دیا ہے ۔
 
محمد عدنان اکبری نقیبی سر اگر ممکن ہے تو محترم ظہیراحمدظہیر سے بھی ادبی سلسلہ شروع کریں۔
اسی حوالے سے میری بھی خواہش ہے کہ محمد شعیب سے مکالمہ شروع کیا جائے کیونکہ اردو لائبریری کے ساتھ ساتھ وہ اردو ویکیپیڈیا کے کئی پراجیکٹ پر کماحقہ روشنی ڈال سکتے ہیں۔
 
اگر پرانی لڑیوں کو پڑھا جائے تو آپ ایک شرارتی محفلین شمار ہوتے تھے جو سنجیدہ لڑیوں میں بھی تباہی پھیر دیتے تھے ۔ اب آپ سوائے لائبریری کے کسی جگہ خال خال ہی نظر آتے ہیں ۔ کیا ہر ہر لمحے کو صرف اسی میں صرف کرنا چاہتے ہیں یا وقت نے آپ کو بدل دیا ہے ۔
میں طنز و مزاح کی حد درجہ افادیت کا قائل ہوں اور اس بات پر بہت حد تک یقین رکھتا ہوں کہ خشک، مشکل اور علمی بات کو اگر شگفتہ انداز میں مزاح کا تٹکا لگا کر پیش کیا جائے تو بات کہنا،سمجھانا اور سمجھنا کافی آسان ہو جاتا ہے۔
ایک زمانے میں خوشگواریت باقاعدہ طاری رہتی تھی اور کئی دوست محفل پر چھیڑ چھاڑ کے لیے بھی موجود ہوا کرتے تھے جس کی وجہ سے مشق بھی جاری رہتی تھی اور یہ خطرہ بھی کم ہوتا تھا کہ کہیں نازک آبگینوں کو ٹھیس نہ لگ جائے۔ کچھ لوگوں کی انا چھوئی موئی کو بھی مات دے رہی ہوتی ہے اس لیے احتیاط زیادہ غالب آ گئی ہے، دوسرا مجھ اب ویسے ٹیگ بھی نہیں کیا جاتا جیسے کبھی چلن تھا۔
لائبریری کے سوا واقعی کم جگہوں پر ہوتا ہوں کیونکہ ایک تو لائبریری کی ذمہ داری کافی بڑھ گئی پچھلے سال سے اور دوسرا لائبریری کے کام کو ایک خاص سطح پر لے جانے کی کوشش میں مصروف رہا اور کوشش کی کہ توجہ لائبریری پر مرکوز رہے تاکہ کام میں تعطل نہ آئے۔ وقت کا بھی اثر ہے ویسے وقت بدلتا رہتا ہے، اسی لحاظ سے شرکت اور گپ شپ کی نوعیت بھی۔
 
ماشاءاللہ ۔ ۔ دیکھیے گا یہ کام ایک دن رنگ لائے گا ۔ ۔ :redrose::redrose::redrose:
جی بالکل، رنگ لا بھی رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید رنگ لائے گا۔

صابرہ امین مجھے امید تھی کہ اردو ویکیپیڈیا کے حواکے سے بھی ضرور لوگ متجسس ہوں گے مگر ابھی تک کسی نے اس بارے میں پوچھا نہیں۔ اب تک شائع ہونے والی تقریبآ ساری کتابیں شعیب نے ویکی سورس پر بھی رکھ دی ہیں جس سے ان تمام کتابوں کا متن ویکی پر بھی میسر ہے۔
 
اصل میں آپ کی مصرافیت کی وجہ سے آپ کی جانب سے جوابات میں کچھ تاخیر ہوئی تو مناسب نہ لگا کہ ایک دم ڈھیروں سوالات داغ دیے جائیں اور ہم بھی قربانی کے جانوروں کے آنے سے آج تک بہت مصروف رہے ۔ ورنہ یہ بھی ایک سوال تھا کہ اب تک آپ کا اردو ویکیپیڈیا کہاں تک پہنچا اور اس میں مزید کیا پیش رفت کی جائے گی ؟
 
آپ کی ٹیم کے مستقل Unsung Heroes آپ کے علاوہ کون کون ہیں ؟ ان کا مختصر تعارف چند لائنوں میں کہ وہ آپ کے ساتھ کیسے جڑے ۔
سب سے پہلے تو یہ گزارش کر دوں کہ میری نہیں یہ اردو محفل کی ٹیم ہے بلکہ اب مزید دائرہ کار وسیع ہو گیا ہے اور مجلس ادبیات عالیہ کی شکل میں اردو محفل اور دیگر متفرق شعبوں سے اراکین شامل ہیں۔
گمنام ہیرو تو شاید ایک دو ہی ہوں کیونکہ باقی سب جو ابھی غیر فعال ہیں وہ جانےپہچانے اور معروف ہیں۔
پہلے دور میں دوست نے فردوس بریں مکمل کتاب ٹائپ کی جو مجلس ادبیات عالیہ کی بھی دوسری شائع کردہ کتاب بنی۔
اسی دور میں سیدہ شگفتہ نے کئی کتابوں پر کام کیا اور وہ لائبریری کی منتظم بھی بنیں۔
شمشاد کے ساتھ میں نے آب گم پر کام کیا،اس کتاب میں کچھ ساتھ ظفری نے بھی دیا۔ شمشادنے زیادہ تر اکیلے ہی مکمل کتابوں پر کام کیا۔
قیصرانی نے کئی کتابیں اکیلے ہی ٹائپ کیں، دوسرے دور میں بھی کافی فعال رہے۔
ماورا بہت فعال تھیں اور کافی کتابوں پر میرے ساتھ کام کیا۔
شگفتہ اور ماورا دوسرے دور میں بھی کافی فعال رہیں۔
جاوید اقبال ایک ایسے مجاہد تھے جو بہت برق رفتاری سے لکھتے تھے مگر پھر لاتعلق ہو گئے، خاص طور پر زاویہ اور علی پور کے ایلی میں ان کی قابل قدر خدمات ہیں۔

دوسرے دور میں فرحت کیانی نے کافی متحرک کردار ادا کیا اور مجھ سے بھی کافی صفحات ٹائپ کروائے اور لائبریری کے انتظام میں مقدس کا بہت ہاتھ بٹایا، اس دور میں مقدس کا کام اور دائرہ کار کافی بڑھا اور وہ غیرسرکاری طور پر لائبریری منتظم کے عہدے پر فائز ہو گئی۔ فرحت اور مقدس دونوں حالیہ اجرا میں بھی فعال ہوئیں مگر فرحت اس بار مصروفیت کی وجہ سے پہلے کی طرح فعال نہیں مگر حصہ ضرور لیتی رہتی ہیں۔ مقدس نے اس دفعہ بھی کافی کام کیا اور اکیلے ہی کئی کتابیں بھی ختم کیں جس میں ایک دو کتابیں تو کورونا کے مرض میں بھی ختم کیں۔
فاتح نے اردو لائبریری کے اجرا سے پہلے ڈھیروں سرورق بنائے۔ کچھ اور لوگوں نے بھی سرورق بنائے مگر ان کی تعداد کم تھی۔
نایاب اب ہم میں نہیں مگر سرورق بنانے کے ساتھ چند کتابوں میں بھرپور شرکت کی۔
عائشہ عزیز کافی فعال رہیں اور کسی حد تک ناعمہ عزیز بھی۔
ابن سعید نے کئی کتابوں کی تدوین اور پروف کے ساتھ ساتھ ایک شاندار اردو لائبریری کی ویب سائٹ بنا کر آن لائن کتابیں دیکھنے اور پڑھنے کا محفلین کا دیرینہ خواب پورا کر دیا۔

اس سوال کا جواب کچھ دن پہلے محفوظ کیا تھا اور اب بھی کافی لوگوں کا نام رہ گیا ہے، کوشش کروں گا کہ ایک دو دفعہ اس جواب ک اقتباس لے کر چند مزید لوگوں کے بارے میں لکھ سکوں۔
 
اسی حوالے سے میری بھی خواہش ہے کہ محمد شعیب سے مکالمہ شروع کیا جائے کیونکہ اردو لائبریری کے ساتھ ساتھ وہ اردو ویکیپیڈیا کے کئی پراجیکٹ پر کماحقہ روشنی ڈال سکتے ہیں۔
مکالمے کی لڑی شروع کرنے کے لیے ہمیں شعیب بھائی کی اجازت درکار ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
سب سے پہلے تو یہ گزارش کر دوں کہ میری نہیں یہ اردو محفل کی ٹیم ہے بلکہ اب مزید دائرہ کار وسیع ہو گیا ہے اور مجلس ادبیات عالیہ کی شکل میں اردو محفل اور دیگر متفرق شعبوں سے اراکین شامل ہیں۔
گمنام ہیرو تو شاید ایک دو ہی ہوں کیونکہ باقی سب جو ابھی غیر فعال ہیں وہ جانےپہچانے اور معروف ہیں۔
پہلے دور میں دوست نے فردوس بریں مکمل کتاب ٹائپ کی جو مجلس ادبیات عالیہ کی بھی دوسری شائع کردہ کتاب بنی۔
اسی دور میں سیدہ شگفتہ نے کئی کتابوں پر کام کیا اور وہ لائبریری کی منتظم بھی بنیں۔
شمشاد کے ساتھ میں نے آب گم پر کام کیا،اس کتاب میں کچھ ساتھ ظفری نے بھی دیا۔ شمشادنے زیادہ تر اکیلے ہی مکمل کتابوں پر کام کیا۔
قیصرانی نے کئی کتابیں اکیلے ہی ٹائپ کیں، دوسرے دور میں بھی کافی فعال رہے۔
ماورا بہت فعال تھیں اور کافی کتابوں پر میرے ساتھ کام کیا۔
شگفتہ اور ماورا دوسرے دور میں بھی کافی فعال رہیں۔
جاوید اقبال ایک ایسے مجاہد تھے جو بہت برق رفتاری سے لکھتے تھے مگر پھر لاتعلق ہو گئے، خاص طور پر زاویہ اور علی پور کے ایلی میں ان کی قابل قدر خدمات ہیں۔

دوسرے دور میں فرحت کیانی نے کافی متحرک کردار ادا کیا اور مجھ سے بھی کافی صفحات ٹائپ کروائے اور لائبریری کے انتظام میں مقدس کا بہت ہاتھ بٹایا، اس دور میں مقدس کا کام اور دائرہ کار کافی بڑھا اور وہ غیرسرکاری طور پر لائبریری منتظم کے عہدے پر فائز ہو گئی۔ فرحت اور مقدس دونوں حالیہ اجرا میں بھی فعال ہوئیں مگر فرحت اس بار مصروفیت کی وجہ سے پہلے کی طرح فعال نہیں مگر حصہ ضرور لیتی رہتی ہیں۔ مقدس نے اس دفعہ بھی کافی کام کیا اور اکیلے ہی کئی کتابیں بھی ختم کیں جس میں ایک دو کتابیں تو کورونا کے مرض میں بھی ختم کیں۔
فاتح نے اردو لائبریری کے اجرا سے پہلے ڈھیروں سرورق بنائے۔ کچھ اور لوگوں نے بھی سرورق بنائے مگر ان کی تعداد کم تھی۔
نایاب اب ہم میں نہیں مگر سرورق بنانے کے ساتھ چند کتابوں میں بھرپور شرکت کی۔
عائشہ عزیز کافی فعال رہیں اور کسی حد تک ناعمہ عزیز بھی۔
ابن سعید نے کئی کتابوں کی تدوین اور پروف کے ساتھ ساتھ ایک شاندار اردو لائبریری کی ویب سائٹ بنا کر آن لائن کتابیں دیکھنے اور پڑھنے کا محفلین کا دیرینہ خواب پورا کر دیا۔

اس سوال کا جواب کچھ دن پہلے محفوظ کیا تھا اور اب بھی کافی لوگوں کا نام رہ گیا ہے، کوشش کروں گا کہ ایک دو دفعہ اس جواب ک اقتباس لے کر چند مزید لوگوں کے بارے میں لکھ سکوں۔
زبردست ۔ ۔:applause::applause::applause::applause:
منتظر ہیں کہ آپ سب کے بارے میں لکھیں ۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
بالکل، آتا ہے اور اچھا خاصہ آتا ہے۔
جتنا تیزی سے آتا ہے اتنی تیزی سے اتر بھی جاتا ہے۔
مجھے لگتا تھا آپ لکھنے لکھانے والی شخصیت ہیں آپ کے پاس وقت کہاں غصہ کرنے کا، نہ آپ کا کوئی مراسلہ غصے والا کبھی دیکھا:)
 
Top