بات یہ ہے کہ جب بھی محبت کا ذکر ہوتا ہے ہمارے دل و دماغ پر ایک عورت یا ایک مرد کا خیال پیدا ہوتا ہے، جبکہ محبت تو کسی بھی شے سے کی جا سکتی ہے چاہے وہ جاندار ہو یا بےجان.
کسی جانور سے بھی گہرا لگاؤ ہو جائے تو اس کے بچھڑ جانے پر صدمہ ہوتا ہے یہ احساس بچوں میں خوب دیکھا جا سکتا ہے، کوئی بے جان پسندیدہ شے کے کھو جانے پر بھی غم ہوتا ہے
ہم محبت صرف انسانوں سے ہی تو نہیں کرتے
کچھ لمحات بھی ایسے ہوتے ہیں کہ ان لمحات کو ہم کبھی بھلانا نہیں چاہتے.
کہتے ہیں کسی زمیندار کو اپنی زمینوں سے بڑی محبت ہوتی ہے جب وہ بک جاتی ہیں تو زمیندار کو اندر سے سینک کھانا شروع کر دیتی ہے.
 
Top