محبت کے موضوع پر اشعار!

x boy

محفلین
محبت میں کیوں اسقدراستحصال ہوتا ہے
ڈوب جائے جو اس میں اسکا برا حال ہوتا ہے

فریب و محبت جو دنیاوی ہے اس کے بابت یہ شعر شاعر نے کہا ہے معذرت کے ساتھ۔
 

x boy

محفلین
کتابوں سے دلائل دوں یا خود کو سامنے رکھ دوں
وہ مجھ سے پوچھ بیٹھا محبت کس کو کہتے ہیں
 
تنگ آ چکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں‌ بے دلی سے ہم

مایوسئ مآلِ محبت نہ پوچھئے
اپنوں سے پیش آئے ہیں ‌بیگانگی سے ہم
ساحر لدھیانوی
 
ابھی نہ چھیڑ محبت کے گیت اے مطرب

ابھی حیات کا ماحول خوشگوار نہیں


تمہارے عہدِ وفا کو میں عہد کیا سمجھوں

مجھے خود اپنی محبت پہ اعتبار نہیں
ساحر لدھیانوی
 

جاسمن

لائبریرین
کسی سے ایک کرو گے تو دوسری ہو گی
جو کر رہے ہو محبت تو خرچ بھی ہو گی
مرے فلیٹ, جو آتی ہے گھومتی سیڑھی
وہ ایک چاند کے دل میں اتر رہی ہوگی
فیضان ہاشمی
 

جاسمن

لائبریرین
تب نیا مٹی سے اُٹھا تھا محبت کا خمیر
ہر کسی کوزے میں دو اِک گھونٹ بھر ہوتے تھے ہم
فیضان ہاشمی
 

فرقان احمد

محفلین
وہی تیری محبت کی کہانی
جو کچھ بھولی ہوئی کچھ یاد بھی ہے

تمہارا ذکر آیا اتفاقاً
نہ بگاڑو بات پر بات آ گئی ہے

(فراق گورکھپوری)
 
انیس آساں نہیں آباد کرنا گھر محبت کا
یہ اُن کا کام ہے جو زندگی برباد کرتے ہیں
محبت محبت محبت محبت
محمد (صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم )محمد (صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم )محمد (صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم )محمد (صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم )
 
Top