محبت کے موضوع پر اشعار!

سیما علی

لائبریرین
ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺍﮮ ﺩﻝ!ﺑﮭﺮﯼ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﭼﻼﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭼﮭﺎ
ﺍﺩﺏ ﭘﮩﻼ ﻗﺮﯾﻨﮧ ﮨﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ
 

سیما علی

لائبریرین
سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیں
لیکن اس ترک محبت کا بھروسا بھی نہیں
(فراق گورکھپوری)
 

سیما علی

لائبریرین
دل پر ایک طرفہ قیامت کرنا
مسکراتے ہوئے رخصت کرنا
جرم کسکا تھا سزا کسکو ملی
اب کسی سے نہ محبت کرنا

(پروین شاکر)
 

سیما علی

لائبریرین
اک گھڑی چاہئے ہے فرصت کی
جانے والوں نے کیسی عجلت کی
میں نے تو خود سے انتقام لیا
تم نے کیا سوچ کے محبت کی ؟

(سلیم کوثر)
 

سیما علی

لائبریرین
اپیا اس کا آخری مصرع شاید دوسرے شعر سے تبدیل ہو گیا ہے ۔۔۔ ویسے بہت پیاری غزل ہے
کون چاہے گا تمھیں میری طرح
اب کسی سے نہ محبّت کرنا

بالکل درست کہا آپ نے
اُمید ہے اب ٹھیک ہوگا جس طرح یاد تھے ہوسکتا ہے اب بھی کچھ غلط ہو
 
Top