عدم محبت کو کہاں فکرِ زیان و سود ہوتا ہے-عبد الحمید عدم

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 11, 2017

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    محبت کو کہاں فکرِ زیان و سود ہوتا ہے
    یہ دروازہ ہمارے شہر میں مسدود ہوتا ہے

    مرے احساس کی تخلیق ہے جو کچھ بھی ہے ساقی
    جسے محسوس کرتا ہوں وہی موجود ہوتا ہے

    یہاں تک کھنچ لائی ہے مروّت غمگساروں کی
    کہ اب جو درد اُٹھتا ہے وہ لامحدود ہوتا ہے

    خرد بھی زندگی کی کہکشاں کا اک ستارہ ہے
    مگر یہ وہ ستارہ ہے جو نامسعود ہوتا ہے

    خدا کا نام تو ہے مفت میں بدنام اے ساقی
    عبادت کرنے والا آپ ہی معبود ہوتا ہے

    عدمؔ جب بھی میں تنہائی میں اسکو یاد کرتا ہوں!
    مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ موجود ہوتا ہے​
    عبد الحمید عدمؔ
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 11, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,702
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    مسرود کی بجائے مسدود ہو گا۔ "وپ" کیا ہے؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. ابن توقیر

    ابن توقیر محفلین

    مراسلے:
    3,587
    یہ شاہد "وہ" کی ٹائپو ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. ابن توقیر

    ابن توقیر محفلین

    مراسلے:
    3,587
    خرد بھی زندگی کی کہکشاں کا اک ستارہ ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    شکریہ سر وپ وہ کا ٹائپو ہے :)
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 11, 2017
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  6. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    نشاندہی کے لیے شکریہ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر