محبت سے لفظوں کے موتی پرو کر( برائے اصلاح)

ساقی۔

محفلین
محبت سے لفظوں کے موتی پرو کر
عقیدت کو میں آشکارا کروں گا

خدا مجھ کو ایسی معطر زباں دے
محمد ﷺمحمدﷺ پکارا کروں گا

محبت سے تیری میں دل اپنا بھر کے
گناہوں سے بھی پھر کنارہ کروں گا

کروں گا عمل تیری سنت پہ ہردم
سبھی کو میں اس پر ابھارا کروں گا

ترے نام سے رات روشن رہے گی
ترے ذکر سے دن گزارا کروں گا

قیامت کو جب سخت مشکل پڑے گی
ترا نام لے کر پکارا کروں گا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
معطر زباں مجھ کو دے میرے مولا
محمد ﷺمحمدﷺ پکارا کروں گا

اس شعر میں خطاب اللہ تعالیٰ سے ہے۔ اس لئے ’میرے مولا‘ بدل دو۔
خدا مجھ کو ایسی معطر زباں دے
بہتر ہو گا
 
Top