مجید امجد اور ان کے ہم عصر

الف عین

لائبریرین
اردو کے حال کے اہم شاعروں میں بہت نام ہیں جن کو اب زمانہ بھولتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کچھ لوگوں کے نام مجھے یاد آ رہے ہیں۔
مجید امجد
باقی صدیقی
عزیز حامد مدنی
ان لوگوں کا انتر نیٹ میں بھی نام و نشان نہیں، دو ایک جگہ کچھ تصویروں میں ایک آدھ نظم مل سکتی ہے، اور بس۔
پچھلے ہفتے اقبال بھائی (مصحف اقبال توصیفی) کے گھر سے مجید امجد کا پہلا مجموعہ، اب بھی سب سے اہم مانا جاتا ہے، ’شبِ رفتہ‘ لے کر آیا ہوں جو سویرا پریس لاہور سے ٹائپ میں چھپا پے۔ اور اس میں حنیف رامے کے سکیچیز ہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ اس کا انتخاب۔۔ یا اس کے چار سیکشنس میں ایک ایک کر کے الگ الگ ای بکس بنا دی جائیں۔ غزلوں کا حصہ سفینۂ غزل ہر اپنی پہلی فرصت میں کام شروع کرتا ہوں۔ اور کوئی اس کام میں حصہ لینا چاہتا ے؟ میں سمجھتا ہوں کہ وارث اور فاتح وغیر کےپاس بھی ان کا کوئی نہ کوئی مجموعہ ضرور ہوگا۔
یہ دوہرا دوں کہ مجید امجد کی اہمیت امجد اسلام امجد سے کہیں زیادہ ہے۔ امجد اسلام کا تو نام میں نے ابھی ہی سنا ہے کچھ عرصے پہلے۔
ہندوستان میں اسی طرح اہم شاعر اختر الایمان ، جذبی وغیرہ کو بھلا دیا جا رہا ہے۔ پھر عرفان صدیقی رہے ہیں ماضی قریب میں۔ ان کا مواد جمع کیا جائے۔ کیا خیال ہے احباب کا؟؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز صاحب میں بھی کچھ عرصے سے مجید امجد کو برقیانے کے بارے میں سوچ رہا تھا لیکن کیا کروں کہ ہزاروں‌ خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے - میرے پاس کلیاتِ مجید امجد تھی لیکن وہ کوئی دوست لے اڑا لیکن خیر وہ تو دوبارہ خریدی جا سکتی ہے اور عنقریب خرید لوں گا - لیکن مجھے عزیز حامد مدنی کی ایک ہی غزل سے تعارف ہے جو مہدی حسن نے گائی ہے -
تازہ ہوا بہار کی دل کا ملال لے گئی

اگر کسی دوست کے پاس عزیز حامد مدنی کا کلام موجود ہو تو ضرور بتائیے گا- بہت شکریہ!
 
Top