تعارف مجیب منصور سے ملیے

mujeeb mansoor

محفلین
شواگتوم۔۔
شاکر پنجابی میں خوش آمدیئد کرتے ہیں اردو کے علاوہ ایک اور پاکستانی زبان میں۔ تو میں بھی ہندوستان کی ایک اور قومی زبان میں خوش آمدید کروں۔ یہ بنگلہ ہے۔ اسش کو میں آندھر پردیش کی تیلگو کی بہ نسبت زیادہ درست بول سکتا ہوں۔ کھوب بھالو کورے (خوب اچھی طرح(
الف عین صاحب اس نرالے انداز پر آپ کا شکریہ
 

mujeeb mansoor

محفلین
ہاہاہا

اس کے علاوہ بھی کئی صاحب اصل میں صاحبائیں ہیں اور صاحبائیں اصل میں صاحب

جیسے زیگ صاحب پتہ نہیں کون ہیں البتہ یہاں زیک ہوتے ہیں

حجاب صاحب :eek: یہ صاحبہ ہیں :grin:

damsel صاحب :eek: یہ بھی صاحبہ ہیں

شکر ہے مجھے صحیح پہچاں لیا ورنہ شروع میں مجھے یقین دلانا پڑتا تھا :grin:
تعبیرجی؛تصحیح پر شکریہ
 

mujeeb mansoor

محفلین
تو آپ ہفتے بعد آیا کریں گے سب کا شکریہ ادا کرنے؟
شمشاد بھائی ؛مصروفیات پیچھا نہیں چھوڑتی ہیں ،ایک ختم ہوتی نہیں تو دوسری انتظار میں رہتی ہے بھر کیف ان شاء اللہ جلد جلد حاضری کا شرف حاصل کرنے کی کوشش کروں گا
 

زینب

محفلین
آپ کیا ایک ہی دھاگے تک محدود رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔باقی کی محفل میں کب سیر سپاٹے کو نکلیں‌گے
 

شمشاد

لائبریرین
سیر سپاٹے کے لیے وقت اور پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ممکن ہے ان کے پاس دونوں یا کسی ایک چیز کی کمی ہو۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
مصروفیت

سیر سپاٹے کے لیے وقت اور پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ممکن ہے ان کے پاس دونوں یا کسی ایک چیز کی کمی ہو۔
شمشاد بھائی فورم کے سیر سپاٹے کے لیے پیسے کی ضرورت نہیں ،رہی بات وقت کی ۔تو رجب المرجب اور جولائی کے آخر تک تو بہت مصروف ہوں ،پھر بھی کبھی وقت نکال کر حاضری دیتا ریتا ہوں
 
Top