جاوید اختر مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں، جو بھی امی کہتی تھیں - جاوید اختر

مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں جو بھی امی کہتی تھیں
جب میرے بچپن کے دن تھے چاند میں پریاں رہتی تھیں

ایک یہ دن جب اپنوں نے بھی ہم سے ناطہ توڑ لیا
ایک وہ دن جب پیڑ کی شاخیں بوجھ ہمارا سہتی تھیں

ایک یہ دن جب ساری سڑکیں روٹھی روٹھی لگتی ہیں
ایک وہ دن جب آؤ کھیلیں ساری گلیاں کہتی تھیں

ایک یہ دن جب جاگی راتیں دیواروں کو تکتی ہیں
ایک وہ دن جب شاموں کی بھی پلکیں بوجھل رہتی تھیں

ایک یہ دن جب ذہن میں ساری عیاری کی باتیں ہیں
ایک وہ دن جب دل میں بھولی بھالی باتیں رہتی تھیں

ایک یہ دن جب لاکھوں غم اور کال پڑا ہے آنسو کا
ایک وہ دن جب ایک ذرا سی بات پہ ندیاں بہتی تھیں

ایک یہ گھر جس گھر میں میرا ساز و ساماں رہتا ہے
ایک وہ گھر جس گھر میں میری بوڑھی نانی رہتی تھیں

جاوید اختر​

بہت خوب،

ایک یہ دن جب جاگی راتیں دیواروں کو تکتی ہیں
ایک وہ دن جب شاموں کی بھی پلکیں بوجھل رہتی تھیں
 
فاروقی

معطل

جاوید اختر
 
محسن حجازی

محفلین
لیجئے حضور:
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=UvTbZUjh5Sg[/youtube]​

تاہم آپ نے اسے بطور لسٹ پیسٹ کر دیا ہے تبھی فونٹ سائز بہت چھوٹا ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
بالکل ٹھیک فاروقی صاحب! بہت اچھے!
آپ کا قصور نہیں یہ جو آپ کا موڈ لکھا نظر آ رہا ہے اس کے مطابق آپ IN LOVE ہیں سو اس میں تو کچھ نہیں دکھائی دیتا! :grin:
قبلہ وہی کچھ ہے ساز و آہنگ کے ساتھ جو آپ نے پیش فرمایا
 
محمداحمد

لائبریرین
فاروقی صاحب!

ماشاءاللہ بہت عمدہ ذوق پایا ہے آپ نے۔ یہ کلام بھی بہت لاجواب ہے۔ اچھا لگا۔

خوش رہیے!
 
محسن حجازی

محفلین
آپ کو ماشاء اللہ لکھا ہوا "نظر" نہیں آیا! سو مسئلہ آپ کی "نظر" کا ہے ہماری "نظر" کا نہیں۔ :grin:

یہ غالبا ماشااللہ کے باوجود بھی نظر بد کا شکار ہو چکے ہیں۔:grin:
بہتر رہے گا کہ مزید حفاظت کے لیے سر پر ایک کالی دیگچی الٹی کر کے رکھ لی جائے :rolleyes:
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک یہ دن جب ساری سڑکیں روٹھی روٹھی لگتی ہیں
ایک وہ دن جب آؤ کھیلیں ساری گلیاں کہتی تھیں
یہ غزل اور محفلین کی گفتگو آج پھر لطف دے گئی۔ :)
 
Top