تعارف مجھ سے ملیئے

ابن رضا

لائبریرین
شکوے شکائتیں تو چلتی رہیں گی۔ وہ سافٹوئر ہی کیا جس سے کوئی شکایت نہ ہو۔ ;)

توجہ دلانے کے لئے شکریہ۔ مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ "رضا" کی تقطیع نہیں کر پا رہا۔ میں دیکھتا ہوں کہ ایسا کیوں ہے۔ ویسے اگر اپنے ایک شعر کی مثال بھی پیش کر دیں تو مسئلہ ڈھونڈھنے میں آسانی ہو جائے گی۔ :)
اسی غزل کا ایک اور شعر جو صحیح تقطیع ہوتا ہے

لکھتا بھی ہے مجھ کو سرِ قرطاسِ محبت
مذموم جو لگتا ہوں مٹا کیوں نہیں دیتا
 
ظفری

لائبریرین
بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اردو محفل جوائن کی ۔ ایک دھاگے پر آپ سے گفتگو کا شرف بھی حاصل ہوچکا ہے ۔ اُمید ہے آپ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا ۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین
بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اردو محفل جوائن کی ۔ ایک دھاگے پر آپ سے گفتگو کا شرف بھی حاصل ہوچکا ہے ۔ اُمید ہے آپ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا ۔ :)
شکریہ ظفری بھائی ، طفلِ مکتب کیا سیکھا سکتا ہے خیر مل جُل کر کچھ نہ کچھ تو سیکھ ہی لیں گے انشاءاللہ
 
Top