مجھے ہی اجازت نہیں

سجادعلی

محفلین
چیخوں میں دبی آواز پر محترم ڈاکٹر فرمان فتح‌پوری کا مضمون میں نے پو سٹ کیا تھا۔ اب اسی صفحے پر مجھے اجازت نہیں مل رہی جواب دینے کی ۔۔بھلا کیوں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ان کا مضمون آپ کی تحریروں‌ سے وارث بھائی نے ہٹا کر لائبریری میں شامل کر دیا ہے جہاں‌صرف لائبریری اراکین ہی کام کر سکتے ہیں

لنک یہ رہا
 

قیصرانی

لائبریرین
یا تو یہ لائبریری ممبر بن جائیں، یا پھر ان کا مضمون واپس اصل زمرے میں بھیج دیا جائے۔ پہلے کام کے لئے سیدہ شگفتہ صاحبہ اور دوسرے کے لئے صاحب تحریر کی اجازت کی ضرورت ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سجاد علی صاحب اب آپ ہی بتائی کہ آپ کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے،:grin: میرا مطلب ہے آپ کو لائبریری کا رکن بنا دیا جائے یا آپ کی تحریر واپس لائی جائے؟
 

سجادعلی

محفلین
شمشاد صاحب
آپ ناظم خاص ہیں۔۔۔ جو چاہے سلوک کریں
اگرمناسب سمجھیں تو لائبریری ممبر ہی بنا دیں
 

الف عین

لائبریرین
تب تک مضامین جہانِ نثر یا آپ کی تحریریں میں ہی پوسٹ کر دیں سجاد۔ لائبریری کا رکن واقعی اس وقت بنانا چاہیے جب آُ لائبریری میں فعال رہنا چاہیں۔ محض اپنے یا اپنے دوستوں کو پروجیکٹ کرنا ہی مقصد ہو تو لائبریری کی رکنیت بیکار ہی ثابت ہوگی۔
اگر لائبریری کے لئے ہی کچھ مواد دینا چاہ رہے ہیں تو مجھے ذ پ کر دیں۔ میں پوسٹ کر دوں جہاں مناسب ہوگا۔ میرے علاوہ آپ کسی اور کو بھی ذ پ کر سکتے ہیں لائبریری رکن یا ماڈریٹرس میں سے بھی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد صاحب
آپ ناظم خاص ہیں۔۔۔ جو چاہے سلوک کریں
اگرمناسب سمجھیں تو لائبریری ممبر ہی بنا دیں


السلام علیکم ،

اس ربط پر موجود پوسٹ میں ایک سروے فارم شامل ہے (پوسٹ کے آخر میں) ۔ آپ اس سروے فارم کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں اور پُر کرنے کے بعد درج ذیل ایڈریس پر ایمیل کر دیں ۔ شکریہ



library@urduweb.org
 
Top