مجھے ڈر ہے ۔

شزہ مغل

محفلین
بشر کو مار دیتا ہے بہت حساس ہونا بھی۔۔۔۔
ناعمہ بہنا!! یہ تو ہمیں پتا تھا کہ آپ بہت حساس دل رکھتی ہیں۔ لیکن آپ کی شخصیت کے اس پہلو نے ہمیں حیران کیا ہے۔ :)
ہم ان دونوں خواتین کو نہیں جانتے اور نہ ان کی تحاریر کے محرک کو، لیکن ہمیں ان اور ان جیسی دوسری خواتین کی تحاریر پہ حیرت ضرور ہوتی ہے، بلکہ بہت حیرت ہوتی ہے کہ ان کی تحریروں میں اس قدر شدت کہاں سے آ جاتی ہے؟؟ شاید ذاتی تجربات ہوتے ہوں یا عمیق مشاہدہ۔
لیکن ہمارا خواتین کے رجحان اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں نظریات کچھ اور ہیں، جن کو اگر ہم بیان کر دیں تو ہمیں یقین ہے کہ آپ اختلاف کریں گی۔ :)
شدید قسم کے احساسات سے لبریز ایک حساس تحریر :)
لاریب مرزا آپی پہلے تو مجھے یہ بتائیے کہ اس سارے مراسلے میں "ہمیں،ہم، ہمارا" کا کیا مطلب سمجھا جائے؟؟؟ آپ اپنے آپ کو احتراماََ ہم بولتی ہیں؟؟؟ کچھ اور لوگ بھی آپ کے ساتھ ہیں؟؟؟ یا پھر تمام دیگر خواتین کی جانب سے بول رہی ہیں؟؟؟
 

گلزار خان

محفلین
مجھے نہیں معلوم کہ کن موضوعات کا ذکر کیا جا رہا ہے یہاں۔ بس اتنا جانتی ہوں کہ مسائل کا حل اسی صورت میں ممکن ہوتا ہے جب ان پر بات بھی کی جائے۔ سمجھا بھی جائے اور پھر سمجھایا بھی جائے۔ اگر میرے سر میں درد ہے تو جب تک کسی کو بتاؤں گی نہیں تو کوئی کیسے علاج کر سکے گا؟؟؟؟ اور اگر سننے والا میری تکلیف کو سمجھے گا نہیں تو میرا بتانے کا کیا فائدہ؟؟؟؟ اور اگر سننے والا سمجھ بھی جائے مگر اس کا علاج نہ بتائے تو کیا میں درد کو بھول سکتی ہوں؟؟؟؟ اور اگر سننے والا علاج بھی بتا دے مگر میں اس پر عمل ہی نہ کروں تو؟؟؟؟
اچھی بات کی اپ نے
 

شزہ مغل

محفلین
ناعمہ عزیز آپی میں مناسب نہیں سمجھتی کہ فیس بک کی بات یہاں کروں۔ بس اتنا کہوں گی کہ فیس بک کا ماحول اس قابل نہیں رہا کہ ہم جیسے حقیقت پسند وہاں حقیقت بیان کر سکیں۔ ذاتی طور پر میں وہاں کے ماحول سے بیزار ہوں۔
 

شزہ مغل

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ بھائی کو آپ کے لکھنے پر نہیں اس ماحول میں لکھنے پر اعتراض ہو گا۔ آپ اس محفل میں آتی رہا کیجیئے۔
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھیا مسئلہ لکنے کا نہیں ہے اس لکھے ہوئے کو سمجھنے اور حل نکالنے کا ہے۔ کبھی میں نے کسی مرد کو یہ کہتے نہیں سنا کہ میں اگر ایسا لباس پہنوں گا تو لوگ کیا کہیں گے۔ میں نے اگر کسی عورت پہ نظر ڈالی تو لوگ کیا کہیں گے۔ میں نے اگر سگریٹ پیا تو لوگ کیا کہیں گے۔ میں نے اگر گھٹیا الفاظ استعمال کیے تو لوگ کیا کہیں گے۔ میں نے اگر عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھا تو لوگ کیا کہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
(دلی معذرت کے ساتھ)
میری محترم بٹیا " ہم اور آپ " جس معاشرے میں رہتے ہیں ۔ اسے "مردانہ " معاشرہ کہتے ہیں سب ۔
مرد بارے کہا جاتا ہے کہ " نہایا دھویا پاک صاف "
مگر صنف نازک کو اتنی چھوٹ نہیں دیتا یہ معاشرہ ۔
آپ نے بالکل درست لکھا کہ (مسئلہ لکھنے کا نہیں ہے اس لکھے ہوئے کو سمجھنے اور حل نکالنے کا ہے۔)
اور یہ تلخ حقیقت ہے کہ صنف نازک اکثریت میں ہونے کے باوجود اکثر " ہم " مردوں کی نگاہ میں " پاؤں کی جوتی " سے بڑھ کر حیثیت نہیں رکھتی ۔
اور جب یہ ہمارے سر پر برستی ہے ۔ تو دن میں تارے دکھا دیتی ہے ۔
آپ کی بات سچی اور کھری ہے سو معذرت کیسی ؟
بہت دعائیں
 

گلزار خان

محفلین
میری محترم بٹیا " ہم اور آپ " جس معاشرے میں رہتے ہیں ۔ اسے "مردانہ " معاشرہ کہتے ہیں سب ۔
مرد بارے کہا جاتا ہے کہ " نہایا دھویا پاک صاف "

بہت افسوس کی بات ہے کہ گناہ چاہے مرد کرے یا عورت، گناہ تو گناہ ہے، لیکن مرد کا گناہ سب بہت جلدی بھول جاتے ہیں. لیکن عورت کو ساری زندگی اس کی قیمت چکانی پڑتی ہے.......
صنف نازک کسے کہتے ہیں
 

لاریب مرزا

محفلین
لاریب مرزا آپی پہلے تو مجھے یہ بتائیے کہ اس سارے مراسلے میں "ہمیں،ہم، ہمارا" کا کیا مطلب سمجھا جائے؟؟؟ آپ اپنے آپ کو احتراماََ ہم بولتی ہیں؟؟؟ کچھ اور لوگ بھی آپ کے ساتھ ہیں؟؟؟ یا پھر تمام دیگر خواتین کی جانب سے بول رہی ہیں؟؟؟
ارررے شزہ بہنا!! ہم صرف اور صرف اپنی بات کر رہے ہیں۔ آپ یا کوئی اور خاتون ہمارے اس بیان میں شامل نہیں ہیں۔ :D
 

نایاب

لائبریرین
بہت افسوس کی بات ہے کہ گناہ چاہے مرد کرے یا عورت، گناہ تو گناہ ہے، لیکن مرد کا گناہ سب بہت جلدی بھول جاتے ہیں. لیکن عورت کو ساری زندگی اس کی قیمت چکانی پڑتی ہے.
.....
جی یہ سو فیصد حقیقت ہے کہ ایسا ہی چلن ہے معاشرے میں ۔۔۔
سو فیصد متفق۔۔۔
مرد منہ کالا کر لے تب بھی گھر والوں اور ماں باپ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ "الو کا پٹھا" وغیرہ کے خطاب سے نواز کر کہہ دیا جاتا ہے "خبردار! آئندہ ایسی حرکت مت کرنا" جب کہ عورت کسی کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھ لے تو بد کردار کے خطاب سے نواز کر قتل کر دیا جاتا ہے۔

صنف نازک کسے کہتے ہیں

محترم بھائی یہاں پڑھیئے
بہت دعائیں
 

گلزار خان

محفلین
میں تھوڑی سی وضاحت کر دیتا ہوں کے شاہد آپ کہ آپ کے علم سے مستفید ہوسکوں ایسی ملے جُلے حالات یا لوگ جن سے زندگی میں پہلے سامنا ہوا ہو، یا کسی سے اُن کے بارے میں سن رکھا ہو، جن سے ہمیں کسی بھی قسم کے نقصان کا شائبہ ہو ایسی کیفیت کو ڈر کہتے ہیں۔ کیونکہ دماغ میں جو حالات محفوظ ہوتے ہیں وہ انھی پہ عمل کرتا ہے۔ جیسے کوئی معصوم بچہ کسی سانپ یا بچھو سے نہیں ڈرتا اور بڑے ڈرتے ہیں۔ جیسے جیسے ہم حالات، لوگوں یا جانوروں کے بارے میں مکمل جانتے جاتے ہیں ڈر جنم لینے لگتا ہے۔
کسی کو اپنے سے زیادہ طاقتور تصور کر لینا اور حواس پر طاری کر لینا ڈر ہے ۔ جب اللہ وجود پر طاری نا ہو تو باقی سب کچھ وجود پر طاری ہو جاتا ہے اسی کیفت ہو کو ڈر​
کہتے ہیں ۔۔۔۔​

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ہائے-گرلز.57192/
بہت شکریہ لنک دینے کہ لیے
 

نایاب

لائبریرین
جب اللہ وجود پر طاری نا ہو تو باقی سب کچھ وجود پر طاری ہو جاتا ہے اسی کیفت ہو کو ڈر کہتے ہیں ۔۔۔۔​
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں یوں سمجھا ہوں کہ اگر انسان کے احساس پر اللہ کے بزرگ و برتر ہونے کا یقین طاری ہو جائے تو کوئی ڈر نہیں ڈرا سکتا انسان کو ۔۔
بہت دعائیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
فرخ منظور بھیا آپ کو آج ایک لڑی میں دیکھا تو سوچا یہاں بلا لوں۔ شاید آپ کے علم سے ہمیں بھی کچھ مل جائے۔

جی میں حاضر ہوں لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ میں کیا معلومات فراہم کر سکتا ہوں۔ یہ بات تو درست ہے کہ اس معاشرے میں صنفِ لطیف کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور یہ بات بھی درست ہے کہ اس سے کسی قدر کم گھٹے ہوئے ماحول میں مرد حضرات بھی اس ملک میں جی رہے ہیں۔ ہم بھی بہت کچھ کہنا چاہتے ہیں مگر اسی ڈر اور خوف کی وجہ سے نہیں کہہ سکے۔
جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر
شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے
 
Top