متفرق کتابوں (خودنوشتوں وغیرہ) سے مافوق الفطرت واقعات

راشد اشرف

محفلین
cleardot.gif

متفرق کتابوں (خودنوشتوں وغیرہ) سے مافوق الفطرت واقعات

(اس سلسلے کے 6 عدد حصوں کی پی ڈی ایف فائلوں کے سافٹ لنکس آخر میں درج کردیے گئے ہیںصلائے عام بھی ہے اور احباب سے مزید کتابوں کی نشان دہی کی درخواست بھی کہ آپ کے تعاون سے اس سلسلے کو مزید آگے بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

خیر اندیش
راشد اشرف۔کراچی


مافوق الفطرت واقعات اور وہ بھی خودنوشتوں سےدیکھا گیا ہے کہ انسان عموماً خودنوشت زندگی کے آخری حصے میں لکھتا ہے۔
آرزو لکھنوی کہہ گئے ہیںع
آگئی پیری ، جوانی ختم ہے
صبح ہوتی ہے، کہانی ختم ہے
معاشقوں کے باب میں بے شک انسان زیب داستان سے کام لے (کئی مثالیں دی جاسکتی ہیں)مگر مافوق الفطرت واقعات کے بیان میں اندازہ ہوتا ہے کہ سچ ہی بولتا ہوگا۔
خودنوشت آپ بیتیوں کے علاوہ مذکورہ انتخاب کے تیسرے حصے میں چند ایسے انٹرویو بھی شامل کیے گیے ہیں جو دست شناسی کے پیشے سے وابستہ لوگوں کے ہیں۔ جبکہ دوسرے حصے میں بھی کئی دلچسپ تحریریں شامل کی گئی ہیں۔ اسی طرح حصہ چہارم تا ششم، کئی منتخب کردہ واقعات کو شامل کیا گیا ہے۔


ماورائے عقل اور مافوق الفطرت واقعات پر مشتمل یہ سلسلہ پیش خدمت ہے۔ زیر نظر پی ڈی ایف فائل اس سلسلے کی پہلی فائل ہے۔ اس میں درج ذیل کتابوں سے اوراق و ابواب شامل کیے گئے ہیںحصہ اول

۔ شاہ محی الحق فاروقی مرحوم کی کتاب ” بلبلیں نواب کی“(ایک ہندوستانی آئی اے ایس افسر موسی رضا کی کتاب کا ترجمہ) سے دو تحریریں ۔
۔ 18 سول لائن از قدرت اللہ شہاب ۔
۔ کھوئے ہووں کی جستجو۔خودنوشت۔شہرت بخاری
۔ ظفر احمد چودھری کی جریدہ الحمراء، لاہور میں قسط وار شائع ہونے والی خودنوشت سے ایک باب۔
۔گیان سنگھ شاطر کی آپ بیتی۔خودنوشت۔گیان سنگھ شاطر
۔ بیتی یادیں ۔خودنوشت۔ڈاکٹر سید زاہد علی واسطی
۔یہ جنگل یہ درندے۔ مقبول جہانگیر
۔یادوں کی برات۔خودنوشت۔جوش ملیح آبادی
قدرت اللہ شہاب مرحوم کی خودنوشت شہاب نامہ میں شامل ”بملا کماری کی بے چین روح “ نامی باب ، مصنف کی ساٹھ کی دہائی میں شائع ہونے والی کتاب ”ماں جی“ میں شائع ہوا تھا۔ مذکورہ کتاب میں یہ ”18 سول لائن“ کے عنوان سے شامل تھا۔


حصہ دوم

۔ عمر رفتہ ۔ خودنوشت۔نقی محمد خاں خورجوی
۔انوکھے سچ۔ مظہر سعید قریشی
۔کھینچا تانی ۔ مظہر سعید قریشی
۔استانی میم۔ کچھ یادیں۔خودنوشت۔ایس انعام منظور
۔ڈپٹی کمشنر کی ڈائری۔خودنوشت۔لیاقت علی خان نیازی
۔بند گلی میں شام۔یادداشتیں ۔توصیف تبسم
۔میجر محمد صادق المعروف پانی والے میجر۔متاع فقیر۔ ڈاکٹر تصدق حسین
۔خواجہ محمد یامین ۔متاع فقیر۔ ڈاکٹر تصدق حسین



حصہ سوم
۔ہم جنوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔جاوید چودھری۔ گئے دنوں کے سورج
۔ شمیم قریشی ۔جاوید چودھری۔ گئے دنوں کے سورج
۔پروفیسر عبدالعزیز ۔جاوید چودھری۔ گئے دنوں کے سورج
۔ ممتاز مفتی ۔جاوید چودھری۔ گئے دنوں کے سورج
۔ نشان مرد مومن۔پروفیسر افضل علوی۔ناقابل فراموش
۔کردار کی خوشبو ۔پروفیسر افضل علوی۔ناقابل فراموش
۔بددعا کا تیر ۔پروفیسر افضل علوی۔ناقابل فراموش
۔ رحمت کا سایہ ۔پروفیسر افضل علوی۔ناقابل فراموش

حصہ چہارم
اس حصے میں درج ذیل کتابوں سے اوراق و ابواب شامل کیے گئے ہیں:

۔ڈاکٹر غلام مصطفی خان۔مظہر محمود شیرانی۔۔۔کہاں سے لاوں انہیں(شخصی خاکے)۔2011
۔میری داستان ۔خودنوشت۔۔سید عبداللہ شاہ ۔1983
۔حصول تمنا۔موسی رضا۔۔۔۔بلبلیں نواب کی
۔مندر کا بھوت ۔موسی رضا۔۔۔۔بلبلیں نواب کی
۔فورتھ ڈائمنشن۔محمد خالد اختر۔۔۔لالٹین
۔چڑیل اور آدم خور۔قمر نقوی۔۔۔بالم پور کا آدم خور

حصہ پنجم


۔فانی بدایونی ۔جوش ملیح آبادی۔۔۔یادوں کی برات
۔محبوب شاہ مجذوب ۔جوش ملیح آبادی۔۔۔یادوں کی برات
۔الویرو ۔جوش ملیح آبادی۔۔۔یادوں کی برات
۔اپنی زباں سے میں۔روف امروہوی ۔خودنوشت(1978۔دہلی)
۔یادوں کا سفر۔بابا ذہین شاہ تاجی۔۔۔افتخار احمد عدنی۔۔۔یادیں(خودنوشت۔2006)
۔جوش ملیح آبادی ۔۔۔افتخار احمد عدنی۔۔۔یادیں(خودنوشت۔2006)
۔ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے۔ خودنوشت۔ ۔۔پروفیسر غلام عباس
۔شیرو۔۔ابو الاعجاز حفیظ صدیقی۔۔یادوں کی دھول۔خودنوشت۔1992
۔مزدوری یونہی ملتی رہے ۔ابو الاعجاز حفیظ صدیقی۔۔یادوں کی دھول۔خودنوشت۔1992
۔تلخابہ حیات ۔۔ابو الاعجاز حفیظ صدیقی۔۔یادوں کی دھول۔خودنوشت۔1992

حصہ ششم
۔شکاریات۔۔۔محمد جسیم خان
۔سید محمد وجیہہ السیما عرفانی ۔۔۔ اے حمید ۔۔۔گلستان ادب کی سنہری یادیں
۔ جہان دانش ۔۔۔ احسان دانش کی خودنوشت سے ابواب
۔ مسند نشین ۔۔۔ احسان دانش کی خودنوشت”جہان دگر“ سے ایک باب

 

قیصرانی

لائبریرین
اور کرنل جم کاربٹ نے بھی ٹھاک کے آدم خور کے سلسلے میں ٹھاک سے رات کو سنائی دینے والی چیخ اور چمپاوت کی آدم خور شیرنی کے شکار کے دوران ڈاک بنگلے والے واقعات کے بارے اشارتاً اور مندر کا شیر کے بارے تفصیل سے بات کی ہے
 

فلک شیر

محفلین
راشد بھائی، انتہائی نیک نیتی سے جو ادب کی خدمت آپ فرما رہے ہیں ، آپ ہی کا خاصہ ہے یہ۔
یہ موضوع واقعہ انوکھا ور مزے کا ہے، آج ہی شروع کر رہا ہوں :)
 

راشد اشرف

محفلین
راشد بھائی، انتہائی نیک نیتی سے جو ادب کی خدمت آپ فرما رہے ہیں ، آپ ہی کا خاصہ ہے یہ۔
یہ موضوع واقعہ انوکھا ور مزے کا ہے، آج ہی شروع کر رہا ہوں :)

ستائش کے لیے تمام دوستوں کا شکریہ
آپ کو یقینا یہ تمام حصے پسند آئیں گے
 

نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم راشد اشرف بھائی
بہت محنت اور وسیع مطالعے کی دلیل ہے یہ انتخاب
رات کا اندھیرا
اماوس کی تاریکی
چودھویں کی چاندنی
بلاشبہ خود میں بہت کچھ چھپائے ہوئےہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 
Top