متفرقات فورم کا صحیح اور غلط استعمال

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

اردو محفل کے اراکین اور قارئین کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہ رہا ہوں جسکا اظہار عنوان میں کر دیا ہے، کچھ تفصیل اسکی درج ذیل ہے:

متفرقات فورم اس لیے بنایا گیا ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی ایسا "اچھوتا" یا "نادر" موضوع ہے جو کہ محفل کے دیگر فورمز میں پوسٹ نہیں ہو سکتا تو اسے 'متفرقات' کے زمرے میں پوسٹ کیا جائے، لہذا متفرقات کے فورم میں کوئی بھی موضوع شروع کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ آیا محفل فورم پر اس کیلیے پہلے سے تو کوئی فورم موجود ہے یا نہیں۔

بحیثیت اردو محفل کے رکن ہونے کے کسی بھی رکن کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہیئے کہ یہاں کون کون سے ذیلی فورمز پہلے سے موجود ہیں لیکن پھر بھی آپ کی سہولت کیلیے میں انکی نشاندہی کر دیتا ہوں:

- اردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس کے کئی ایک ذیلی فورمز
- اردو ویب پراجیکٹ اور اسکے ذیلی فورمز
- اردو لائبریری اور اسکے کئی ایک ذیلی فورمز
- محفلِ ادب اور اسکے ذیلی فورمز
- روزہ مرہ کی زندگی کے موضوعات مثلاً
کچن کارنر
تعلیم و تدریس
طب و صحت
مطالعہ کتب
سائنس اور ہماری زندگی
فیشن اور ملبوسات
مشاغل
گھریلو تراکیب اور ٹوٹکے
پیشہ وارانہ زندگی
معیشت و تجارت
صحافت
ماحولیات
موسیقی کی دنیا
سینما، ٹی وی اور تھیڑ
کھیل اور کھلاڑی
اسلامی تعلیمات
سیرتِ سرورِ کائنات (ص)
آج کی خبر
آپ کے کالم
سیاست
ہمارا معاشرہ
اسلام اور عصرِ حاضر
تاریخ کا مطالعہ
ویڈیوز
تصاویر
خواتین کارنر
مرد حضرات کی بیٹھک
پنجابی فورم
سندھی فورم
پشتو فورم

اور اس کے علاوہ کئی ذیلی فورمز جو میں نے نہیں لکھے۔

اب آپ خود ہی فیصلہ کریں کہ آپ کے پاس کونسا ایسا اچھوتا اور نادر موضوع ہے جو اوپر والے فورمز میں پوسٹ نہیں ہو سکتا لیکن اس کے باوجود "متفرقات" کا فورم موجود ہے جہاں آپ ایسے موضوع پوسٹ کر سکتے ہیں۔

متفرقات فورم کا غلط استعمال
لیکن دیکھنے میں یہ آیا کہ بہت اسے اراکین ایسے موضوعات کو یہاں پوسٹ کرتے ہیں جو کہ آسانی سے محفل پر موجود دیگر فورمز میں پوسٹ ہو سکتے ہیں بالخصوص متنازعہ سیاسی اور مذہبی موضوعات اور وجہ اسکی یہ ہے محفل کی پالیسیوں کے مطابق ان اراکین کو وہاں پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے یا نئے موضوعات "موڈریشن" کے تحت ہیں کہ کوئی ناظم ان کو دیکھ کر ہی انکی اجازت دیتا ہے۔

سیاست اور مذہب کے فورمز کو متنازعہ موضوعات اور نفرت انگیزی و اشتعال انگیزی و فرقہ واریت سے پاک رکھنے کیلیے جو اقدام اٹھائے گئے تھے، کچھ اراکین نے ان سے بچنے کیلیے متفرقات فورم کا غلط استمعال شروع کر رکھا ہے۔

لہذا اردو محفل کے ناظمین (منتظمینِ اعلیٰ اور موڈریٹرز) سب نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ متفرقات فورمز میں غلط پوسٹ کیے جانے والے تھریڈز کو فوری طور پر بغیر انتباہ کے حذف کر دیا جائے گا بلکہ کچھ ناظمین کا تو خیال ہے کہ اس سے بھی سخت قدم اٹھانا چاہیئے اور ایسے موضوعات پوسٹ کرنے والے اور محفل کی فضا مکدر کرنے والے اراکین کو بین کیا جانا چاہیئے۔ لہذا اس پر عمل شروع ہو چکا ہے اور متفرقات سے کچھ متنازعہ موضوعات "غلط زمرہ" ہونے کی وجہ سے حذف ہو چکے ہیں۔

لہذا آپ سب سے استدعا ہے کہ ناظمین سے تعاون کیجیے اور ان قواعد و ضوابط پر عمل کیجیئے، شکریہ!

والسلام
 
آپ اصحاب کا فیصلہ درست ہے۔
سب سے پہلے میں درخواست کرتا ہوں کہ میرے کوئی ایسے کومینٹس دیکھیں یا کوئی ایسا تاگا جو کسی بھی انداز میں فساد کا باعث بن سکتا ہو، اُسے بلاتاخیر حذف کر دیں۔
میں بے لگامی اور مادر پدر آزادی کے حق میں نہیں ہوں، اظہار رائے کا حق وہاں معطل ہو جانا چاہئے جہاں وہ فساد کا باعث بننے لگے۔
فقط ۔۔۔۔ محمد یعقوب آسی
 
ایک مسئلہ ہے جناب وارث صاحب اور جناب فرخ صاحب۔
میں ایک پوسٹ ایک بار لگاتا ہوں، وہ بسا اوقات دو بار لگ جاتی ہے۔ پتہ نہیں کیوں۔ ویسے میں دوسری بار والی حذف بھی کر دیتا ہوں، تاہم سوال ہے کہ ایسا ہوتا کیوں ہے۔
میری راہنمائی کیجئے گا۔
 
وارث بھائی کچھ زمروں میں ناچیز پر پابندیاں ہیں میں کیسے پوسٹ کرونگا :confused:

اس کا صاف مطلب ہے کہ ناظمین نہیں چاہتے ہیں آپ ان زمروں میں پوسٹ کریں۔ ان زمروں میں آپ کی اکثر موسٹنگس محفل میں متنازعہ فضا قائم کر دیتی ہیں۔ لہٰذا آپ کیوں مصر ہیں ان زمروں میں پوسٹنگ کو لیکر؟
 
ایک مسئلہ ہے جناب وارث صاحب اور جناب فرخ صاحب۔
میں ایک پوسٹ ایک بار لگاتا ہوں، وہ بسا اوقات دو بار لگ جاتی ہے۔ پتہ نہیں کیوں۔ ویسے میں دوسری بار والی حذف بھی کر دیتا ہوں، تاہم سوال ہے کہ ایسا ہوتا کیوں ہے۔
میری راہنمائی کیجئے گا۔

ایسے مسائل وی بلیٹن فورم میں اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ہمارے ساتھ بھی بسا اوقات ایسا ہوتا رہتا ہے۔ عموماً جاوا اسکرپٹ کے مسائل یا ڈبل کلک وغیر اسباب کے چلتے ایسا ہوتا ہے۔ بطور حل آپ براؤزر تبدیل کر کے آزما سکتے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام

میرے خیال سے تو یہاں ایک خاص تعداد والی پوسٹس والے ممبرز کو ہی نیا ٹاپک پوسٹ کرنے کی یہاں اجازت ہونی چاہیے
 
آپ کا خیال سر آنکھوں پر اپیا۔ لیکن متفرقات کا فورم اپنے عنوان کے مطابق قدرے آزاد اور سبھی کے لئے کھلا ہوا ہونا چاہئیے۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ احباب ذرا سا خیال رکھا کریں۔ پیغامات کی تعداد والی پابندی ہر جگہ لگا دی جائے تو محفلین کو پریشانی ہوگی۔ اب بھی چند زمروں میں اس پابندی کے باعث اکثر شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں۔ :)
 
dehelvi

محفلین
واقعی اردو ویب ایک ایسی کثیر الارکان فیملی ہے، جو اپنے متنوع اقسام کے قواعد وضوابط کے انضباط اور ان کے لاگو کرنے میں بجا طور پراب خود مختار ہے۔
اس لئے یہاں دیگر اردو فورمز کی بہ نسبت چھان پھٹکنے، ٹھونک بجانے اور نیز باتوں کی متذکرہ بالا منضبط قواعد کی مدد سے منطقی تجزیاتی تحلیل کا پورا انتظام موجود ہے۔:cool:

کیا آپ نے عام زندگی میں نہیں دیکھا کہ جب کوئی ادارہ اسٹیبلش ہوجاتا ہے تو اس سے منسک چیزوں سے استفادے کے لئے کڑی شرائط کو پورا کرنا پڑتا ہے اور بقول عوام کہا جاتا ہےکہ
’’اب تو اس کے نخرے ہوگئے ہیں۔‘‘ :):)
 
میم نون

محفلین
بھائی جی کچھ دن پہلے ایک دھاگے میں مخلوط نظام تعلیم پر بات چیت ہو رہی تھی، اسکے بعد میں تھوڑا مصروف ہو گیا تھا، کل سے اس دھاگے کو ڈھونڈ رہا ہوں مگر کہیں نہیں مل رہا۔
محفل میں اسے تلاش بھی کیا پر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

کیا ہوا اس دھاگے کا؟ کہیں اسے خذف تو نہیں کر دیا گیا؟
 
dehelvi

محفلین
جی ہاں! شمشاد بھائی نے شروع کنندہ کو محفل کے قواعد کے مطابق مضمون کا ماخذ پیش کرنے کا فرمایا تھا۔ بعد ازاں اس تقاضے کی عدم تکمیل پر اس دھاگے کے ساتھ وہی سلوک کیا گیا جس کا وہ مستحق تھا۔
 
باسل احمد

محفلین
السلام علیکم،

اردو محفل کے اراکین اور قارئین کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہ رہا ہوں جسکا اظہار عنوان میں کر دیا ہے، کچھ تفصیل اسکی درج ذیل ہے:

متفرقات فورم اس لیے بنایا گیا ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی ایسا "اچھوتا" یا "نادر" موضوع ہے جو کہ محفل کے دیگر فورمز میں پوسٹ نہیں ہو سکتا تو اسے 'متفرقات' کے زمرے میں پوسٹ کیا جائے، لہذا متفرقات کے فورم میں کوئی بھی موضوع شروع کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ آیا محفل فورم پر اس کیلیے پہلے سے تو کوئی فورم موجود ہے یا نہیں۔

بحیثیت اردو محفل کے رکن ہونے کے کسی بھی رکن کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہیئے کہ یہاں کون کون سے ذیلی فورمز پہلے سے موجود ہیں لیکن پھر بھی آپ کی سہولت کیلیے میں انکی نشاندہی کر دیتا ہوں:

- اردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس کے کئی ایک ذیلی فورمز
- اردو ویب پراجیکٹ اور اسکے ذیلی فورمز
- اردو لائبریری اور اسکے کئی ایک ذیلی فورمز
- محفلِ ادب اور اسکے ذیلی فورمز
- روزہ مرہ کی زندگی کے موضوعات مثلاً
کچن کارنر
تعلیم و تدریس
طب و صحت
مطالعہ کتب
سائنس اور ہماری زندگی
فیشن اور ملبوسات
مشاغل
گھریلو تراکیب اور ٹوٹکے
پیشہ وارانہ زندگی
معیشت و تجارت
صحافت
ماحولیات
موسیقی کی دنیا
سینما، ٹی وی اور تھیڑ
کھیل اور کھلاڑی
اسلامی تعلیمات
سیرتِ سرورِ کائنات (ص)
آج کی خبر
آپ کے کالم
سیاست
ہمارا معاشرہ
اسلام اور عصرِ حاضر
تاریخ کا مطالعہ
ویڈیوز
تصاویر
خواتین کارنر
مرد حضرات کی بیٹھک
پنجابی فورم
سندھی فورم
پشتو فورم

اور اس کے علاوہ کئی ذیلی فورمز جو میں نے نہیں لکھے۔

اب آپ خود ہی فیصلہ کریں کہ آپ کے پاس کونسا ایسا اچھوتا اور نادر موضوع ہے جو اوپر والے فورمز میں پوسٹ نہیں ہو سکتا لیکن اس کے باوجود "متفرقات" کا فورم موجود ہے جہاں آپ ایسے موضوع پوسٹ کر سکتے ہیں۔

متفرقات فورم کا غلط استعمال
لیکن دیکھنے میں یہ آیا کہ بہت اسے اراکین ایسے موضوعات کو یہاں پوسٹ کرتے ہیں جو کہ آسانی سے محفل پر موجود دیگر فورمز میں پوسٹ ہو سکتے ہیں بالخصوص متنازعہ سیاسی اور مذہبی موضوعات اور وجہ اسکی یہ ہے محفل کی پالیسیوں کے مطابق ان اراکین کو وہاں پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے یا نئے موضوعات "موڈریشن" کے تحت ہیں کہ کوئی ناظم ان کو دیکھ کر ہی انکی اجازت دیتا ہے۔

سیاست اور مذہب کے فورمز کو متنازعہ موضوعات اور نفرت انگیزی و اشتعال انگیزی و فرقہ واریت سے پاک رکھنے کیلیے جو اقدام اٹھائے گئے تھے، کچھ اراکین نے ان سے بچنے کیلیے متفرقات فورم کا غلط استمعال شروع کر رکھا ہے۔

لہذا اردو محفل کے ناظمین (منتظمینِ اعلیٰ اور موڈریٹرز) سب نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ متفرقات فورمز میں غلط پوسٹ کیے جانے والے تھریڈز کو فوری طور پر بغیر انتباہ کے حذف کر دیا جائے گا بلکہ کچھ ناظمین کا تو خیال ہے کہ اس سے بھی سخت قدم اٹھانا چاہیئے اور ایسے موضوعات پوسٹ کرنے والے اور محفل کی فضا مکدر کرنے والے اراکین کو بین کیا جانا چاہیئے۔ لہذا اس پر عمل شروع ہو چکا ہے اور متفرقات سے کچھ متنازعہ موضوعات "غلط زمرہ" ہونے کی وجہ سے حذف ہو چکے ہیں۔

لہذا آپ سب سے استدعا ہے کہ ناظمین سے تعاون کیجیے اور ان قواعد و ضوابط پر عمل کیجیئے، شکریہ!

والسلام
انشاء اللہ آئندہ اس کا خیال رکھا جائے گا لیکن ایک فورم ’’شخصیات‘‘ کا بھی ہونا چاہئیے۔
 
وعلیکم السلام

میرے خیال سے تو یہاں ایک خاص تعداد والی پوسٹس والے ممبرز کو ہی نیا ٹاپک پوسٹ کرنے کی یہاں اجازت ہونی چاہیے
آپ کا خیال سر آنکھوں پر اپیا۔ لیکن متفرقات کا فورم اپنے عنوان کے مطابق قدرے آزاد اور سبھی کے لئے کھلا ہوا ہونا چاہئیے۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ احباب ذرا سا خیال رکھا کریں۔ پیغامات کی تعداد والی پابندی ہر جگہ لگا دی جائے تو محفلین کو پریشانی ہوگی۔ اب بھی چند زمروں میں اس پابندی کے باعث اکثر شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں۔ :)

میں نہیں سمجھتا کہ صرف ایک عنصر (مثلاً پیغامات کی تعداد) کوئی پیمانہ بن سکے۔
ہر رکن کو اندازہ نہیں ہوتا کہ نیا موضوع یا نیا دھاگا شروع کرنا ضروری بھی ہے یا نہیں، ممکن ہے وہی یا اس سے ملتا جلتا موضوع یا دھاگا سے پہلے سے موجود ہو۔ پرانے اراکین کے بھی بسا اوقات ذہن میں نہیں ہوتا۔ ایسے میں اگر کچھ ایسا سلسلہ بنایا جائے کہ ہر نیا دھاگا چلانے کے لئے نہ سہی ہر نیا موضوع شروع کرنے کے لئے کوئی ٹیکنیکی طریقہ بنایا جا سکے۔
مثلاً میں ایک نیا موضوع شروع کرنا چاہوں۔ "اردو میں مزاحیہ شاعری" تو اس کو منظوری مطلوب کے حساب میں رکھ لیا جائے۔ کسی خود کار یا شخصی طریقے سے دیکھ لیا جائے کہ اسی نام کا یا اس سے ملتے جلتے عنوان کا کوئی موضوع پہلے سے چل رہا ہے؟ ایسا ہو تو محرک کو اطلاع ہو جائے کہ صاحب (مثال کے طور پر) مندرجہ ذیل موضوعات پہلے سے چل رہے ہیں۔ آپ ان میں جسے مناسب سمجھیں اس کے تحت نیا دھاگا جاری کر لیں:
مزاحیہ شاعری
اردو مزاح نگاری
ہمارے مزاحیہ شعراء
طنز و مزاح (شاعری)

۔۔۔ وغیرہ
۔۔۔ وغیرہ
اس سے کسی کی دل آزاری بھی نہیں ہو گی اور کام بھی چلتا رہے گا۔
 
ایک بات میں نے بہت نوٹ کی۔ کوئی صاحب اپنا ایک فن پارہ پیش کرتے ہیں، ایک دھاگا۔ دوسرا پیش کرتے ہیں، دوسرا دھاگا۔ تیسرا پیش کرتے ہیں، تیسرا دھاگا۔ کیا اس سے غیر ضروری رش نہیں ہو جاتا؟

میں نے اپنے طور پر ایک طریقہ اختیار کیا، انتظامیہ سے درخواست کی کہ ایک دھاگا شروع کر دیں: "محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں"۔ دھاگا شروع ہو گیا۔ میری کوشش ہمیشہ یہ ہوتی ہے کہ اپنا کوئی فن پارہ پیش کروں تو اسی دھاگے میں کروں (کبھی کسی خاص وجہ سے کسی دوسرے دھاگے میں بھی پوسٹ کرنا ہو سکتا ہے)۔ میرے اس دھاگے میں میرے کئی فن پارے جمع ہو گئے، کچھ بحث کے لئے، کچھ مطالعے کے لئے، وغیرہ وغیرہ۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس کا ایک اضافی فائدہ بھی ہے۔ ایک دوست کو میری تحریروں سے دل چسپی ہے، اسے سارا کچھ ایک جگہ مل جائے، بجائے اس کے کہ وہ مختلف فورم، عنوانات، موضوعات اور دھاگے تلاش کرتے پھریں۔

اپنا تجربہ اور خیال پیش کر دیا ہے۔ گر قبول افتد۔
 
Top