علی وقار

محفلین
بہتر یہی ہے کہ انگریزی بولنا شروع کر دیں
یہ بھی اچھا آئیڈیا ہے۔ مجھے اردو میں کوئی متبادل لفظ نہ ملے تو انگریزی لفظ بولنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ تاہم، سوال اس مقصد سے کرتا ہوں کہ شاید اردو میں کوئی موزوں متبادل لفظ دستیاب ہو۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ بھی اچھا آئیڈیا ہے۔ مجھے اردو میں کوئی متبادل لفظ نہ ملے تو انگریزی لفظ بولنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ تاہم، سوال اس مقصد سے کرتا ہوں کہ شاید اردو میں کوئی موزوں متبادل لفظ دستیاب ہو۔
اگر انگریزی بولنے لگے تو یہ الجھن رہے گی کہ فلاں اردو لفظ کے لیے کون سا انگریزی لفظ موزوں رہے گا۔ 🙂
 
علی وقار

محفلین
Productivity Tools

کے لئے کیا اردو متبادل اصطلاح ہو سکتی ہے؟؟؟؟

واضح رہے کہ پروڈکٹوٹی ٹولز عموماً کمپیوٹر کے وہ چھوٹے چھوٹے سافٹ وئر ہوتے ہیں جو کام کو آسان بناتے ہیں یا کام پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

محمد وارث
ظہیراحمدظہیر
سید عاطف علی
میرے ناقص خیال میں، عام طور پر اردو میں بھی پروڈکٹوٹی ٹولز ہی لکھا جاتا ہے اور یہی بہتر ہے۔

تاہم، متبادل کے طور پر، بار آور ذرائع، ثمر آور ذرائع، پیداوری ذرائع چل سکتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرے ناقص خیال میں، عام طور پر اردو میں بھی پروڈکٹوٹی ٹولز ہی لکھا جاتا ہے اور یہی بہتر ہے۔

تاہم، متبادل کے طور پر، بار آور ذرائع، ثمر آور ذرائع، پیداوری ذرائع چل سکتا ہے۔
ذرائع بولیں تو اوزار ؟

پھر تو ہم بھی اپنی ناقص رائے پیش کر دیتے ہیں۔
بار آور اوزار یا پھر پیداواری اوزار
اللہ معاف کرے یہ کس لڑی میں آ گئی گُل
 
علی وقار

محفلین
ذرائع بولیں تو اوزار ؟

پھر تو ہم بھی اپنی ناقص رائے پیش کر دیتے ہیں۔
بار آور اوزار یا پھر پیداواری اوزار
اللہ معاف کرے یہ کس لڑی میں آ گئی گُل
سافٹ ویئر کا معاملہ ہے تو شاید ذرائع اور اوزار دونوں ہی درست نہ ہوں اور معاملہ وسائل پر آ کر ختم ہو۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے ناقص خیال میں، عام طور پر اردو میں بھی پروڈکٹوٹی ٹولز ہی لکھا جاتا ہے اور یہی بہتر ہے۔

یہ بھی مناسب ہے۔

لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ ہم کچھ نہ کچھ اردو بھی لکھ دیں، تاکہ اردو سمجھنے والے بھی سمجھ جائیں۔

ویسے لفظی ترجمے سے ہمیں کچھ خاص فائدے کی توقع نہیں لگ رہی۔

ذرائع یا اوزار کے مقابلے میں وسائل البتہ بہتر معلوم ہو رہا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اپنی رائے بھی پیش فرما دیں، اگر اس معاملے میں کوئی ہے۔

میں اس نام سے ایک لڑی شروع کرنا چاہ رہا تھا۔ اب سوچ رہا ہوں کہ لڑی کا نام کچھ اس طرح لکھا جائے۔

کام کاج میں معاون وسائل ( Productivity Tools)

آپ کی کیا رائے ہے؟
 
Top