مبین صاحب کے افسانے

دوست

محفلین
نبیل بھائی مبین صاحب نے اپنے دو افسانے پیش کیے ہیں ان کا کوئی حل نکالیں کسی جگہ فٹ کریں انکو۔ ایسے تو اچھا نہیں لگے گا چلے لائبریری بنانے ہیں اور ابھی تک اسکے لیے جگہ مہیا نہیں ۔ یا پھر اس کا بلاگ بنا لیتے ہیں فردوس بریں کی طرح ۔
مبین صاحب سے بھی التماس ہے کہ ان تحاریر کو بلاگر پر ایک عدد بلاگ بنا کر وہاں منتقل کر دیں ٹیمپلیٹ یا اور کوئی تکنیکی مدد آپ کو نبیل بھائی یا میں دے دیتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، شکریہ۔ میں اسی موضوع پر لکھنے کا سوچ رہا تھا۔ پہلے تو میں مبین صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے یہاں اپنے اقسانے پوسٹ کیے اور ہمیں عزت بخشی۔ اس کے علاوہ جناب سرور عالم راز صاحب نے بھی اپنے تخلیقی کام کو ہمارے حوالے کرنے کی آفر کی ہے۔ سرور عالم راز صاحب کے پاس تمام تر کام انپیج ڈاکومنٹس کی صورت میں ہے۔ ہمیں ایک پراسیس بھی تشکیل دینا پڑے گا کہ کس طرح انپیج ڈاکومنٹس کو یونیکوڈ اردو ٹیکسٹ میں کنورٹ کیا جائے۔ اس سلسلے میں اس فورم پر پہلے ہی کچھ معلومات اکٹھی ہو چکی ہیں جس میں پردیسی بھائی کا یونیکوڈ سالیوشن پر ٹیوٹوریل بھی شامل ہے۔

اب جبکہ کچھ مواد اکٹھا ہونے کی صورت نظر آ رہی ہے تو اس کو منظم طریقے سے منیج کرنے کا بھی سوچنا پڑے گا۔ ابھی تک مجھے صحیح طور پر وقت نہیں ملا کہ کس اوپن سورس ڈیجیٹل لائبریری سوفٹویر کو evaluate کر سکوں۔ یہاں میری ایک تجویز ہے۔ انٹرنیٹ پر کئی فورمز کتابوں کی تصنیف کے لیے بھی استعمال ہوتی ہیں۔ جب تک کسی باقاعدہ ڈیجیٹل لائبریری سسٹم کے استعمال کا فیصلہ نہیں ہوجاتا، ہم اسی فورم کو اس مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

میرا آئیڈیا یہ ہے کہ اسی فورم میں شاعری، افسانے اور اسی طرح دوسری سب فورمز بنائی جائیں۔ ہر سب فورم کے اندر کسی ایک مخصوص شاعر ،ادیب یا مصنف کی تخلیقات کے لیے ایک اور سب فورم بنائی جائے۔ یوں فردوس بریں کے لیے عبدالحلیم شرر کی سب فورم میں پوسٹ کی جا سکے گی جبکہ ایم۔مبین صاحب کے افسانوں کے لیے علیحدہ سے سب فورم موجود ہوگی۔

ذرا اس موضوع پر غور کیجیے اور اپنی رائے سے آگاہ کیجیے۔ یہ حل اگرچہ ایڈہاک قسم کا ہے لیکن میرے خیال میں پھر بھی قابل عمل ہے۔
 

اجنبی

محفلین
اردو نیوز ڈاٹ نیٹ والوں نے ڈروپل کو استعمال کرکے کتابیں محفوظ کی ہیں ، وہ بھی مناسب ہی ہے ، اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، بھائی صاحب کوئی ربط تو فراہم کیا کرو۔ ذرا دیکھوں کہ کیا کام ہوا ہوا ہے۔

میں نے ایک اور جگہ پر WikiBooks کا ذکر کیا تھا جو کہ WikiMedia سوفٹویر کا حصہ ہے۔ وکی میڈیا جملہ میں بھی انٹگریٹ ہوجاتا ہے۔ یہ بھی ایک امکان ہے ڈیجیٹل لائبریری بنانے کے لیے۔
 

دوست

محفلین
نبیل بھائی کوئی مناسب سا حل نکال دیں اسکا میں اس معاملے میں چپ ہوا ہوں تو آپ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
مبین۔ اگر آپ یہ پڑھ رہے ہوں تو مشورہ دوں کہ آپ ہی ایک ویب سائٹ بنا کر نہ صرف اپنی بلکہ ساری کتابیں جو یہاں تیار کی جائیں، پوسٹ کر دیں۔
اور کچھ نہیں تو اپنی ہر کتاب الگ الگ بلاگ کی شکل میں بلاگسپاٹ میں پوسٹ کر دیں۔ بلاگ سپاٹ آج کل ہر گوگل تلاش میں نمایاں ہوتا ہے۔
اور یہ مکن نہ ہو تو مجھے اجازت دیں کہ میں ہی اپنے بلاگر اکاؤنٹ میں ہی ایک بلاگ بنا دوں اور آپ کی کتابیں پوسٹ کر دوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب اور شاکر، آپ حضرات نے میری سب فورم والی تجویز کو تو بالکل نظر انداز ہی کر دیا ہے۔ میری یہ عرض تھی کہ جب تک کسی باقاعدہ ڈیجیٹل لائبریری سسٹم کا استعمال نہیں شروع کردیا جاتا اسی ایڈہاک حل سے کام چلا لیتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے نبیل۔ لیکن صرف آپ سب فورم بنا سکتے ہیں۔ اگر میرے نام کی سب فورم بنا دیں اور میں اپنی تخلیقات کے علاوہ مشتاق احمدیوسفی کا کوئی مضمون پوسٹ کرنا چاہوں تو؟؟؟پہلے پوسٹ کر کے آپ سے درخواست کی جائے کہ یوسفی کا نیا سب فورم ہے اور دوسرے احباب بھی یوسفی کا مضمون پوسٹ کرنا چاہیں تو وہاں کریں؟؟
 

الف نظامی

لائبریرین
میرا خیال ہے نبیل کو سب فورم ضروربنا دینا چاہیے۔کچھ پیش رفت تو ہوگی ڈیجیٹل لائبریری کے سلسلہ میں۔
 

دوست

محفلین
نبیل بھائی تو پھر بسم اللہ کیجیے نا۔ ورنہ مجھے بتا دیجیے میں یہان سےاٹھا کر اس کا بھی اپنے کھاتے میں ایک لُولا سا بلاگ بنا دیتا ہوں۔اور اس کا ربط ڈاؤنلوڈ سیکشن میں دے دیتا ہوں۔
 
Top