" مبتدی " سے " ماہر " ہونے تک

طالوت

محفلین
اردو محفل کی رکنیت حاصل کرنے کے لیئے درخواست 30 جولائی کو ارسال کی تھی جو فوراََ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کر لی گئی ۔۔۔ چند روز بیشتر 1000 پیغامات مکمل ہونے پر ہم بھی "ماہروں" کی صف میں شامل کیا ہوئے کہ فاروقی کی توجہ دلانے پر مباکباد کی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ، سوچا جب سب نے اتنی زحمت اٹھائی تو ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ "مبتدی" سے "ماہر" تک کے سفر کا کچھ احوال بیان کریں ۔۔

کچھ سالوں سے بغیر کسی معقول وجہ کہ محفلوں سے کچھ بیزاری سی تھی ، دل کے پھپھولے "یاہو چیٹ" پر پھوڑ لیا کرتے تھے اسلیئے کبھی کسی محفل کی رکنیت اختیار نہیں کی ۔۔ پھر اچانک خیال آیا کہ یہ لڈو بھی چکھ لیا جائے تو کیا ہرج ؟ تو جناب ایک ہزاروں اراکین کی حامل محفل کی رکنیت اختیار کر لی ۔۔ جارحانہ اور غصیلہ مزاج ہونے کے باعث ایک ماہ میں ہی خاصے "خیر خواہ" پیدا کر لیئے اور رہی سہی کسر اسلامی زمرے میں پوری ہو گئی کہ ان القابات و خطابات سے نوازا گیا کہ یوں محسوس ہوا جیسے کسبیوں کے کسی کوٹھے پر جا بیٹھا ہوں۔۔۔ افسوس ناک پہلو یہ رہا کہ موڈریٹرز تو موڈریٹرز منتظم اعلٰی نے بھی اس بد زبانی پر کوئی ایکشن لینے سے معذوری کا اظہار کر دیا ۔۔۔ اور دلیل یہ دی کہ میں نے بھی کچھ عرصہ پہلے اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی کوشش کی تھی مگر اکثریت کی مخالفت کے باعث واپس لینا پڑی ۔۔ تو ظاہر ہے جہاں منتظم اعلٰی کا یہ حال ہو وہاں مجھ سے مسکین نے تو "اجماع امت" کا شکار ہونا ہی تھا ۔۔۔ تو جناب ان سے اجازت چاہی اور انھوں نے بھی خوشی خوشی اجازت دی اور محض 5 منٹ میں ہمارے کہنے پر ہماری رکنیت معطل کر دی بلکہ بطور مہمان بھی آنے جانے پر پابندی لگا دی ۔۔۔
خیر صاحبو ! پھر ہمت مرداں دکھائی (اسے آپ بے شرمی بھی کہ سکتے ہیں) اور ایک اور محفل میں جا گھسے ، اور وہاں جو "ٹاکرا" ہوا تو براہ راست منتظم اعلٰی کے ساتھ ۔۔۔ موصوف کو خاصے دلائل دینے کے بعد قائل نہ کیا جا سکا کہ ابتک موجود تاریخ میں خاصی خواتین نے بطور جنگجو سپاہی جنگوں میں شرکت کی ہے ۔۔ اسی کو بنیاد بنا کر انھوں نے خواتین کی طرح (خواتین سے معذرت) الٹے سیدھے الزام دینا شروع کیئے اور ترکی بہ ترکی جواب پانے پر کر دیا " بین " :blush: سوچا چلو یہ ایک اعزاز رہ گیا تھا سو وہ بھی مل گیا ۔۔۔
تو جناب ان دو اہندوناک سانحوں کے بعد ماضی میں جو محفلوں کے بارے میں بیزاری چھائی تھی اسے چھٹی حس سمجھ کر خود کو داد دی ، سر خالی نہ ہونے کا یقین ہوا ۔۔ اور کر لی توبہ !

لیکن کہاں صاحبو ! انٹر نیٹ پر اردو میں اظہار خیال کا چسکا پڑ چکا تھا سو ڈھونڈتے ڈھانڈتے ایک اردو چیٹ سروس تک جا پہنچے ، سوچا وہاں تو دال گلے گی ہی ، سو پہلا اعتراض ہوا ہماری عرفیت پر ! اپنا سارا "علمی خزانہ" لٹانے کے بعد چند ایک کو ہی جزوی طور پر قائل کر پائے تھے کہ وہاں کے منتظمین کی من مانیاں اور جنسی تفریق نے ہمارے ضمیر کو پھر سے کچوکے لگانا شروع کر دئیے ، تو جناب ہم نے ضمیر کی آواز پر ایک بار پھرلبیک کہا ! اور جوابا ہمیں عارضی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ! اس نا انصافی پر ہم ایک بار پھر سے دلبرداشتہ ہوئے اور منتظمین سے گزارش کی کہ آپ ہماری رکنیت معطل کر دیجیئے ، اس بات پر تو انھوں نے دھیان نہ دھرا سو ہم نے یکطرفہ طور پر بائکاٹ کا اعلان کیا اور چل دئیے ۔۔۔ ویسے کچھ دن پہلے ہمارا گزر ہوا تو سوچا ذرا تانک جھانک کر لیں کہ کوئی تبدیلی آئی یا نہیں مگر کہاں ! اردو میں انٹر نیٹ پر اظہار خیال تو جیسے ہمارے لیئے شجر ممنوعہ بن گیا لیکن نہیں تب تک تو ہم اس خوبصورت محفل کے محسن بن چکے تھے ۔۔۔

تو یہ تھی ہماری دوسری محفلوں کی کل کتھا اب بات کرتے ہیں "اردو محفل" کی ۔۔
جب عادت سے مجبور یہاں تک پہچے تو سوچا کہ شاید یہاں بھی چند روز کے ہی مہمان ٹھہریں ! مگر کرشمہ ہو گیا !! پہلے پہل تو ہم نے سوچا کہ یہاں بھی اسی طرح کے نامعقول قسم کے اراکین اور منتظمین ہونگے اسی لیئے آغاز میں رجحان کچھ ملا جلا رہا ! لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ناصرف ہمیں اپنے خیالات بدلنے پڑے بلکہ ہم محفل اور اس کے اراکین کی ہنر مندی کے بھی قائل ہوتے چلے گئے (ہنر مندی کو آپ علمی قابلیت ، بات چیت کا ڈھنگ، اخلاق اور مجموعی طور پر غیر جانبدار انتظامیہ سے معمور کرلیں) ۔۔ اور اب حالت یہ ہے کہ "سانوں اک پل چین نہ آوے محفل و محفلین تیرے بنا" نصرت مرحوم کی روح سے معزرت کے ساتھ کے ہم خاصے "ڈھوڈر کاں" (کوے کی ایک بھدی اواز کی حامل نسل) قسم کے گلوکار واقع ہوئے ہیں ۔۔۔
اس محفل کی سب سے اچھی بات جس کا ہمیں بہت فائدہ ہوا کہ کافی حد تک ہمارے مزاج کی سختی اور اکھڑ پن جاتا رہا اگرچہ چند ایک جگہوں پر ہم نے اپنا اصلی چہرہ دکھایا تھا مگر غلطی محسوس ہونے پر فوراََ معذرت کرتے گئے ۔۔ اس کے علاوہ محفلین جو اصل میں "اردو محفل" ہیں کیونکہ محفل اپنی حیثیت میں تو کچھ اہمیت نہیں رکھتی بلکہ اسے محفل کا درجہ دینے والے محفلین ہی ہیں تو ان سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ۔۔۔ کس کس رکن کو ہم نے کسطرح سے دیکھا اور ان سے کیا کیا سیکھا چند ایک کو فردا فردا بیان کیئے دیتے ہیں ۔۔۔
 

طالوت

محفلین
باقاعدہ طور پر کہاں ، کس سے اور کیا بات شروع ہوئی اس معاملے میں تو یادداشت ساتھ نہیں دیتی لیکن ہمارا خیال ہے کہ شمشاد ہی پہلے رکن ہوں گے جن سے ہماری پہلی بار بات چیت شروع ہوئی ہو گی ۔۔۔ شمشاد کے 50،000 ہزار پیغامات ہی دل دہلا دینے والی تعداد ہے۔۔ شمشاد سے عمومی طور پر بات چیت ہوتی رہی اور انھیں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ محفل کے استقبالیہ پر موجود ہیں اور ہر ایک خوش آمدید کہنے پر تیار رہتے ہیں ۔۔ اور ان کے بارے میں حوصلہ افزا چیز یہ ہے کہ کوئی اور رکن آپ کے پیغام پر توجہ دے نہ دے یہ ضرور کچھ نہ کچھ کہتے ہیں ۔۔۔

تعارفی زمرے میں سب سے پہلے خرم شہزاد خرم , حسن علوی اور وجی نے پہلے پہل خوش آمدید کہا ۔۔ خرم اور وجی سے تو پھر بھی ایک آدھ بار کسی نہ کسی موضوع پر بات ہوئی لیکن محسن علوی کے ساتھ شاید پھر کبھی بات نہیں ہوئی..

اسی دن ابو شامل نے بھی خوش آمدید کہا ، خاصے معقول رکن ہیں ، اور مختلف دھاگوں پر ان مختلف موضوعات پر بات چیت ہوتی رہتی ہے ، ایک دھاگے پر "گِدھوں اور گَدھوں" کی زیر زبر کی غلط فہمی میں ابو شامل نے ایسی "عزت افزائی" کی کہ ہم حیران رہ گیے :blush: تاہم وضاحت کرنے پر ہی موصوف کے دل میں کچھ رحم آیا ورنہ ایک لمبی اور دیر پا دشمنی کی بنیاد پڑ سکتی تھی :)

پھر ملاقات ہوئی محمد وارث سے کہ خوش آمدید کے بعد کافی دنوں تک ہمیں کہیں نظر نہیں آئے ، ایک دن "پسندیدہ کلام" زمرے میں جانا ہوا تو پتہ چلا موصوف موڈریٹر ہیں اور انھی شعر و شاعری کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں ۔۔ ان سے کے اوتار کی بابت پوچھا جسے انھوں نے بڑی وضاحت سے بیان کیا تاہم ایک متنازعہ نظم (ہمارے نزدیک) میں ہمیں سوچ کے حوالے سے جانبداری نظر آئی تاہم چونکہ اس معاملے میں ایک مضبوط رائے عامہ پہلے سے ہی ہموار ہے سو چپ سادھنی پڑی

پھر شرف ملاقات بخشا م - م - مغل نے ۔۔۔ ان کے ایوارڈ دیکھ کر لگا کہ خاصے خشک انسان ہونگے لیکن ایسا نہیں ، اور بہت سے موضوعات پر ان سے بحث و مباحث ہو چکے ہیں اور کچھ معاملات میں ایک جیسی رائے ہونے کی وجہ سے کوئی تنازعہ بھی سامنے نہیں آیا مگر موصوف اردو اتنی مشکل بولتے ہیں کہ سمجھ نہیں آتا ڈانٹ رہے ہیں ؟ شکایت کر رہے ہیں یا تعریف ، ان سے ملاقات کے بعد ہم نے سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیا ہے کہ اردو کی کلاسیں لینا شروع کر دیں :)

پھر ملاقات ہوئی زکریا المعروف زیک سے ۔۔ ان کے بارے میں آغاز سے ہی ہماری رائے کچھ اچھی نہ تھی کہ خاصے گرم مزاج ، اکھڑے اکھڑے اور " کلف زدہ" شخصیت ہیں ۔۔ ان کا اوتار اور جارحانہ موڈ ایک لمحے کے لیئے خوف زدہ کرتا ہے اور دستخط کے عین مطابق ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں ۔۔ لیکن جب ان کے طویل انٹر ویو کو پڑھنے کا موقع ملا تو ہمیں اپنی سوچ پر خاصی شرمندگی ہوئی اور بے ساختہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ "کچھ لوگ صرف سچ بولتے ہیں" ۔۔۔ اس انٹرویو سے ان کی اصل شخصیت سامنے آئی خصوصا اپنی بیٹی اور والد سے جس طرح انھوں نے محبت کا اظہار کیا ساری خیالی عمارت دھڑام سے گر گئی اور ایک ایسے شخص سے ملاقات ہوئی جو سچا کھرا اپنے کام سے کام رکھنے والا ، محبت کرنے والا اور معلومات کا پہاڑ ہے ۔۔۔ تاہم ان کی "ٹال مٹول" والی پالیسی سے ہم اب بھی خائف ہیں ۔۔۔

پھر ملاقات ہوئی زینب سے ۔۔ زینب ایک ایسی رکن ہیں جو ہر دم ہنسنے ہنسانے کا پروگرام ساتھ لے کر پھرتی ہیں ، خصوصا شمشاد سے ان کی نوک جھونک خاصی دلچسپ ہوتی ہے ، اور ہمارے لیئے تو یہ حکیم ہیں کہ اکثر جب کسی بات پر موڈ خراب ہوا ان کا کوئی تبصرہ پڑھا اور ہنس ہنس کر برا حال ہوا ، تاہم ان کی زرداری دشمنی بے مثال ہے کہ اس قدر تنقید تو شریف برادران بھی نہیں کرتے بیچارے زرداری پر جس قدر یہ کرتی ہیں ، بلکہ اگر زرداری کے بارے میں ان کی آراء کو جمع کر کے صدر ہاوس فیکس کیا جائے تو صدر زرداری ایک بار ضرور چلو بھر پانی میں ڈوبنے کا سوچیں گے ۔۔۔

تعبیر
، وال پیپر جمع کرنے کا ہمیں جنون ہوا کرتا تھا ، ہمارا زیادہ تر جیب خرچ وال پیپر کی سی ڈیز خریدنے میں خرچ ہو جایا کرتا تھا کہ اس عمر میں ہمیں اگر کسی خوبصورت خاتون کا وال پیپر بھی مقصود ہوتا تو وہ بھی "شرعی" ہونا لازم تھا ، جب تصویری سیکشن میں گئے تو یہاں ہر طرف تعبیر تعبیر تعبیر کی آوازیں سنائی دیں اگرچہ آغاز میں ہی "شاہ رخ خان" کی تصویروں والے دھاگے میں ان کچھ کھٹ پٹ ہو گئی تھی لیکن ان کی دریا دلی اور ہمارے وضاحتی بیان نے اس پر مٹی ڈال دی اور دوبارہ کبھی اس کی نوبت نہیں آنے دی ، نہایت ہی خوش اخلاق اور خیال رکھنے والی رکن ہیں ۔۔۔ اور ذرا ذرا سی باتوں پر پریشان ہو جاتی ہیں :) صحیح کہا نہ میں نے تعبیر ؟
 

طالوت

محفلین
زبیر احمد ظہیر خاصے دلچسپ اور معلومات کا پلندہ قسم کے آدمی ہیں میری بابت ان یہ فرمانا کہ میری صاف گوئی (عرف عام میں بد تمیز قسم کا منہ پھٹ) کی بدولت ما بدولت کے کنوارے رہنے کے "امکانات" ہیں ۔۔۔ یعنی اس پپیشن گوئی میں بھی انھوں نے اپنے کالموں کی تشہیر سے کام لیا ۔۔ خصوصا ذاتی میں ایک بار ان کی نصیحت اور فکر میرے بڑے کام آئی ۔۔۔اور ان کی اس پیشن گوئی پر مختصر سی بحث بھی ہوئی تھی ۔۔۔

جیا راؤ ، ان سے پہلی بات چیت ہی بڑے خطرناک دھاگے میں ہوئی تھی یعنی "لڑکوں کی واپسی" میں ۔۔ بس پھر کیا تھا ان کی دیکھا دیکھی ساری خواتین نے توپوں کا رخ ہماری جانب کر لیا اور ہم چلے تھے ذرا لڑکوں کا حوصلہ بڑھانے لیکن وہاں تو عزت کے لالے پڑ گئے ، اگرچہ میرا پہلا خیال تھا کہ بس باتونی شاتونی قسم کی ہیں لیکن ان کے جوہر جوں جوں کھلے ہم تو دانتوں تلے انگلیاں دابے رہ گئے ۔۔ اگرچہ اس ساری گفتگو کے دوران کہیں کہیں معمولی سی تلخی بھی در آئی لیکن معاملہ اس نہج پر نہیں پہنچا کہ بات چیت ہی ختم ہو جائے ۔۔۔ ویسے آج کل آپ ہیں کہاں ؟؟ ایک آخری ملاقات آپ کی ایک نظم یا شاید غزل پر ہی ہوئی تھی ۔۔۔ اور کاشف بھی غائب ہیں ، کچھ زیادہ ہی مصروف دکھائی دیتے ہیں ، اگرچہ قبضہ گروپ کی کمپیوٹر پر قبضے والی بات ابتک بھولی نہیں لیکن صاحب کیا کسی اور گروپ نے قبضہ جما لیا کہ آپ دونوں ہی غائب ہیں ؟

فاروق سرور خان ، مذہب و سیاست سے دلچسپی کے باعث فاروق سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا خصوصا ہر قسم کے موضوع پر ان کے قرانی دلائل اور اس کے نتیجے میں بحث متاثر کن ہوتی ہے ، افسوس کہ وہ اب محفل سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں تاہم میرے لیئے وہ مشعل راہ کی مانند ہیں ، اللہ ان کے اس جذبے اور کوششوں میں برکت عطا فرمائے !

محسن حجازی ، نام ہی کافی ہے ! اچھے لکھاری ہیں کیونکہ اچھے خیالات کے مالک ہیں پہلے پہل ہی ان سے کچھ "ملے جلے رجحان والی اردو" پر ہلکی سی بد مزگی ہو گئی تھی تاہم اس میں اصل قصور ہمارا تھا کہ ہم نے بات تو کہہ دی تھی لیکن واضح نہ کہی تھی تاہم ان کے اچھے اخلاق کے باعث بات یوں ہو گئی جیسے کچھ تھی ہی نہیں ۔۔۔ اس کے علاوہ انھوں نے مجھے محفل کی کچھ باریکیوں سے آگاہ کر دیا تھا جس پر میں نے کچھ محتاط رویہ اپنائے رکھا لیکن زیادہ دیر تک یہ سلسلہ چلتا نظر نہیں آتا کہ دل کی بات ہونٹوں تک آ ہی جاتی ہے ۔۔۔ دوسری بات میں ان کا کافی حد تک ہم خیال بھی ہوں تو ان سے معاملات میں کبھی سرد مہری نہیں آئی البتہ کبھی کبھار ان کی ایک دو سطروں میں رائے الجھن میں ڈال دیتی ہے !

مہوش علی ! سیاسی معرکوں میں ان کا ڈنکا بجتا ہے اور زمرہ بھی ہماری دلچسپی کا ہے تو ان سے تو بہت توتو میں میں ہو چکی ہے ، آج کل شاید بائکاٹ کر رکھا ہے کہ کہیں بھی نظر نہیں آتیں ۔۔۔ مختلف نقطہ نظر بالکہ متضاد نقطہ نظر کی وجہ سے ایک بار خاصی بد مزگی ہو گئی تھی اگر چہ ہمیں اپنی رائے کی صحت پر اب بھی اصرار ہے تا ہم ہمارے الفاظ موزوں نہیں تھے جس کے لیئے ہم معذرت کر چکے ہیں ، اسی سلسلے کے دوران زھرا علوی سے بھی بات چیت ہوئی تھی جو خاصی تلخ تھی تاہم اس کے مداوے کے طور پر ہم نے انھیں عید کی مبارکباد بھیجی تھی جس کا انھوں نے جواب نہیں دیا تھا کہ شاید ان کا غصہ قائم تھا لیکن اب کچھ برف پگھلتی نظر آتی ہے کہ انھوں نے ہمارے ایک دو پیغامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے

اور جناب یہاں ایک جوڑی ہے "اردو محفل تھانہ" کی ! تھانے کے کرتا دھرتا یہ دونوں حضرات پپو اور چاند بابو ، تھانے سے باہر نہیں نکلتے شاید طالبان کا خوف انھیں بھی ستاتا ہے تاہم تھانے کے اندر جانے والے کی خوب خبر لیتے ہیں اور جناب ہمارا پہلا تاثر ان کے بارے میں اور ان کا ہمارے بارے کچھ اچھا نہ تھا لیکن ہمیشہ کی طرح یہاں بھی بطور محفلین ان کی دریا دلی سے ہمارا تاثر کچھ بہتر ہوا ورنہ ہم سا مسکین اور تھانے والوں سے دشمنی :eek:

اور ایک اور کرتا دھرتا اس محفل کے ہیں نبیل ! یہ عجیب و غریب شخصیت ہیں ان کا معاملہ تو کچھ یوں لگتا ہے کہ اختلافی امور سے بھاگتے ہیں بلکہ اختلاف کرنے والے سے بھی بھاگتے ہیں ، نہایت صلح و جو قسم کے بندے لگتے ہیں کہ ایک آدھ بار ہم نے ان سے الجھنے کی کوشش کی ہے مگر صاف بچ نکلتے ہیں ۔۔۔ لیکن کب تک ؟

اور جناب ہمارے امریکہ والے ساتھی فواد ! کیا ہی کہنے ان کے ! میرا خیال ہے فاروق کے بعد سب سے زیادہ مزاحمت ان کے خلاف کی جاتی ہے ، لیکن یہ بھی بڑی خوبی سے اپنی ملازمت بچائے ہوئے ہیں اور حق ملازمت بخوبی ادا کر رہے ہیں ، تاہم بعض احباب کا رویہ ان سے خاصا نامناسب ہوتا ہے کہ وہ موضوع کو چھوڑ کر ذاتیات پر اتر آتے ہیں یہی کچھ صورتحال فاروق کے ساتھ بھی روا رکھی گئی تھی جو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور قابل اعتراض ہے

اور جناب ایک اور خاتون ہیں جو محفل کی ساری خواتین کی سرغنی معلوم ہوتی ہیں اور وہ ہیں ہماری ایک عزیزہ یعنی ! بوچھی خالہ ! ہم ان اعزازی بھانجے ہیں اور یہ اعزاز انھوں نے ہمیں بحالت مجبوری دیا ہے کہ وہ ہمارے انداز تخاطب سے خوش نہیں تھیں ۔۔۔ آغاز سے ہی ہمیں یہ کافی خطرناک لگیں اسی لیئے ہمارا رویہ بڑا محتاط مگر نصیحت آمیز اور صلح جویانہ تھا ۔۔ جس کا خاطر خواہ فائدہ ہوا اور ہم ان کے جلال سے اب تک بچے ہوئے ہیں ۔۔۔ عموما گپ شپ کرتی نظر آتی ہیں کہ دنیا کا کوئی غم کسی قسم کی کوئی پریشانی ساتھ نہیں رکھتیں ، خوش و خرم ہنستی کھیلتی ہی نظر آتی ہیں تاہم ان کے کئی خیالات و افکار سے ہمیں اختلاف ہے مگر اختلافی زمروں میں یہ قدم ہی نہیں رکھتیں ! اسی لیئے اب تک کی ملاقات ہر قسم کی تلخی سے پاک ہے ۔۔۔

ان کے علاوہ زین ، عندلیب ، عبدالمجید ، محمد احمد ، امر شہزاد ، ایم بلال ، ماورا ، خرد اعوان ، پپو جی ، ملائکہ ، تیلے شاہ ، ایم اے راجہ ، الف عین ، سخنور ، سیدہ شگفتہ ، جہانزیب ، زونی ، کاشف رفیق ، آبی ٹو کول ، Mujeebmansoor ، شہزاد وحید ، خرم ، خاور چوہدری ، دوست ، عارف کریم ، مرک ، خورشید آزاد ، سعود الحسن ، خاور بلال اور کئی دوسرے محفلین جن کے نام ہمیں یاد نہیں آ رہے اچھی ملاقات رہی اور ہم نے ان سب سے بہت کچھ سیکھا جیسے ہی دوسرے اراکین کے بارے میں کوئی خاص بات یاد آئے گی یا نظر پڑے گی تو وہ بھی بیان کر دیں گے ۔۔۔۔۔ مختصر لفظوں میں اگر ہم اردو محفل کو بیان کریں تو وہ کچھ یوں ہو گا کہ "اردو محفل ہمارا دوسرا گھر ہے" اور امید ہے کہ نہ تو ہم یہاں سے (آسانی سے) جائیں گے اور نہ سربراہان ہمیں نکالیں گے :)۔۔۔ اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے ہمیں دل کے پھپھولے پھوڑنے کی بھی اجازت رہے گی ۔۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہاہا بہت‌خوب طالوت کیا کمال کا نقشہ کھینچا آپ نے ۔آپ کی میرے بارے میں‌رائے پڑھ کے مجھے خاصی حیرت ہوئی کیوں کہ کافی لوگوں‌کے خیال میں‌میں‌جھگڑالو ہوں۔۔۔۔۔۔۔جبکہ میرا اج تک کسی سے کوئی جھگڑا ہوا ہی نہیں ہے خیر تفصیلی جواب کچھ دیر بعد ملاحظہ فرمایئں
 
طالوت بھائی واقعی بہت شاندار مراسلہ ہے۔ شروع سے آخر تک۔۔۔۔

اس سے نا صرف آپ کے مزاج کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے بلکہ احباب کے بارے میں آپ کی رائے کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اور سب کچھ انتہائی پر لطف طریقے سے۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ ابن سعید ! بس یونہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ موقع کی مناسبت سے کچھ عرض کر دوں ۔۔۔ آپ سے چونکہ کبھی تفصیلی ملاقات نہیں رہی اسلیئے کچھ کہنے سے قاصر ہوں ، ایک اور وجہ یہ بھی رہی کہ میں ایک آدھ زمرے تک ہی محدود ہوں ۔۔۔ اور یہ انکشاف بھی مجھ پر آج ہوا ہے کہ آپ بھی منتظمین میں سے ہیں اور ذمہ داروں کے بارے میں تو کچھ کہنا سننا اور بھی ضروری ہوتا ہے ۔۔ اگر فاروقی نے یہ "غلطی" دوبارہ کی تو کیا پتہ کہ آپ بھی اس فہرست میں شامل ہوں ۔۔
وسلام
 
طالوت میاں آپ مجھ میں کچھ تلاشیں گے بھی تو سوائے بڑھاپے کے اور کچھ بھی ہاتھ نہ لگے گا۔

اب چونکہ روزگار کی مصڑوفیات بڑھ گئی ہیں اس لئے محفل میں بہت کم دکھتا ہوں اور عموماً‌ لوگوں کا استقبال بھی نہیں کرتا ورنہ ایک دور تھا جب شمشاد بھائی کے شانہ بشانہ ہوا کرتا تھا۔ خیر شمشاد بھائی لازوال قسم کی چیز ہیں اس معاملے میں۔ اب تو میں سوائے چند دھاگوں کے اور کہیں مراسلے شاز و نادر ہی کرتا ہوں۔ یہ اور بات ہے کہ سیاست کو چھوڑ کر پڑھتا سارے ہی مراسلے ہوں۔
 

طالوت

محفلین
چلیئے اس دھاگے کی معرفت سے آپ سے کچھ تو بات چیت ہوئی۔۔۔۔
آپ یقیننا سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کے "بڑھاپے" سے ہم "جوانوں" کے ہاتھ کیا کیا گوہر مقصود آ سکتے ہیں ۔۔۔
یقینا گھریلو ذمہ داریاں انسان کو نہ صرف وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں بلکہ اس کی حس ظرافت بھی چھین لیتی ہیں ۔۔۔ خصوصا ہم تیسری دنیا کے لوگوں کی نفسیات بھی عجیب ہوتی ہیں کہ کسی بری چیز کو جانتے بوجھتے معاشرے ، قبیلے یا خاندان کے دباؤ میں آ کر کرتے چلے جاتے ہیں ۔۔۔ تاہم آپ کے تجربوں سے ہم خاطر خواہ فائدہ اٹھانا چاہیں گے اللہ آپ کی تمام مشکلیں آسان کرے اور کچھ وقت ہم کم عقلوں کے لیئے بھی نکال لیا کریں۔۔۔ چاہے زکریا کی طرح ایک آدھ جملہ ہی سہی کیونکہ بلاشبہ ان کی مصروفیات بھی حد سے زیادہ ہیں ۔۔۔
وسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل کو کلماتِ خیر سے یاد کرنے کیلیئے شکریہ ظہیر صاحب، ہم بھی اسی محفل کے قتیل ہیں سو آپ کے "رقیب" ہی سہی لیکن بقول مرشدی

ع ۔ خاک میں عشاق کے غبار نہیں ہے :)


پھر ملاقات ہوئی محمد وارث سے کہ خوش آمدید کے بعد کافی دنوں تک ہمیں کہیں نظر نہیں آئے ، ایک دن "پسندیدہ کلام" زمرے میں جانا ہوا تو پتہ چلا موصوف موڈریٹر ہیں اور انھی شعر و شاعری کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں ۔۔ ان سے کے اوتار کی بابت پوچھا جسے انھوں نے بڑی وضاحت سے بیان کیا تاہم ایک متنازعہ نظم (ہمارے نزدیک) میں ہمیں سوچ کے حوالے سے جانبداری نظر آئی تاہم چونکہ اس معاملے میں ایک مضبوط رائے عامہ پہلے سے ہی ہموار ہے سو چپ سادھنی پڑی


اسے آپ جانبدارانہ سوچ سمجھیئے یا پیشہ وارانہ مجبوری کہ "محفلِ ادب" اسطرح کے مباحث کیلیئے ایک انتہائی "غیر مناسب" پلیٹ فارم ہے، آپ 'سیاست' یا 'مذہب' کے زمرہ جات میں اس موضوع پر جو چاہیئے لکھیئے کوئی آپ کو منع نہیں کرے گا۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ محمد وارث ! آپ نے شاید میرے آخری جملے پر غور نہیں کیا کہ میں آپ کو محض قصوروار نہیں ٹھہرا رہا بلکہ عوامی رائے عامہ کی مجبوری بیان کر رہا ہوں یا بقول آپ کے پیشہ وارانہ مجبوری ، جسے میں عموما "اجماع امت" کا نام دیا کرتا ہوں ۔۔۔:)
وسلام
 

محسن حجازی

محفلین
حضور بہت ہی اعلی کیا خوب روداد بیان فرمائي ہے۔ اورپھر ہم سے ناچیز کو یاد رکھنے پر ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔
مہارت پر مبارکباد قبول فرمائیے! اللہ آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔
 

طالوت

محفلین
حضور بہت ہی اعلی کیا خوب روداد بیان فرمائي ہے۔ اورپھر ہم سے ناچیز کو یاد رکھنے پر ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔مہارت پر مبارکباد قبول فرمائیے! اللہ آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔
انسان بڑا خود غرض واقع ہوا ہے ، اب مجھے وہ اراکین زیادہ بہتر طور پر یاد ہیں جنھوں نے کسی سلسلے میں میری کچھ مدد کی یا مجھے اپنا قیمتی وقت دیا ، اگرچہ اکثریتی اراکین ایسی ہے جن سے کچھ نہ کچھ اچھا اور بہترین رابطہ رہا ہے مگر دلچسپی کے موضوعات مختلف ہونے کے باعث یہ رابطہ برقرار نہ رہ سکا ۔۔۔ جیسے زونی ، ایم اے راجہ ، ماوراء ، دوست ، خاور بلال (مونچھوں والے) ، خاور چوہدری ، سخنور اور عارف کریم وغیرہ ۔۔۔۔
آپ ناچیز تو ہرگز نہیں جناب بلکہ آپ بڑی پہنچی ہوئی چیز ہیں :) اور مشکور ہونے کی بالکل ضرورت نہیں آپ بھی کسی مراسلے میں ہمیں یاد کر لیجیے گا حساب برابر ہو جائے گا ;) بلکہ آپ کے ہاتھوں ممکن ہے ہماری "شہرت" پر بھی خاطر خواہ فرق پڑے ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
فاروقی بڑے جذباتی قسم کے آدمی ہیں ، تاہم فطرتاََ بہت اچھے اور ان کا خلوص شبے سے بالاتر ہے ، حضرت فورا ہی کسی نا کسی بات پر بنا تحقیق کیئے ری ایکٹ کر جاتے ہیں ، تاہم بحیثیت مسلم ان کا اسلامی جذبہ قابل تعریف ہے اور ہمیں یہ سب کرنے پر مجبور کرنے والے بھی یہی ہیں :)جذباتیت جراثیم ہم میں بھی پائے جاتے ہیں لیکن اب کچھ عرصے سے انھیں "انٹی بائیوٹک" مل رہی ہے ، مگر مسئلہ یہ ہے کہ اس دوا میں دوست اور دشمن جراثیموں میں تمیز کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ۔۔۔

اور ہمارے ایک اور دوست عزیز امین ، انھوں نے تو نئے دھاگے کھولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے :) من کے اچھے ہیں مگر ذرا الجھے الجھے سے لگتے ہیں اور مخلص بندے ہیں مگر ہتھیلی پر سرسوں جمانے کے چکر میں رہتے ہیں اور وہ ان سے تو کیا کسی سے نہیں جمی ، مجھے ان کی عمر اور مشاغل کا اندازہ نہیں ورنہ ان کی اس حالت پر ضرور غور کرتا ۔۔۔;) اور جناب آپ کسی کی پروفائل پر چلیں جائیں کسی اور پیغام ہو نہ ہو ان ضرور نظر آئے گا ۔۔۔۔

اور ایک ہیں ہمارے نوجوان ساتھی زین ، کوئٹہ سے تعلق صحافت سے دلچسپی اور سلسلہ روزگار بھی اسی سے جڑا ہے ، ان سے الفت کا سبب ایک تو یہ ہمارے سب سے چھوٹے بھائی کے ہم نام ہیں دوسرا انتہائی ذمہ دار ہیں اور تیسرا کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ایسے علاقے جو پاکستان کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں پسماندہ ہیں وہاں کے پاکستانیوں کو اس طرح کی محفلوں پر دیکھ کر دل کو تسلی ہو جاتی ہے کہ باوجود تعصب و نفرت کے وہ اب بھی پاکستان سے جڑے ہیں ۔۔۔ اور بڑی مضبوطی سے جڑے ہیں ۔۔۔۔

یاد آیا جی کہ ایک بڑی اچھی رکن ہیں جیہ ! سوات سے تعلق رکھتی ہیں اور وادی سوات کی طرح شگفتہ مزاج رکھتی ہیں ، اور ان میں مزید اچھائی یہ ہے کہ نازک حالات میں رہنے کے باوجود ان کے مزاج کی شگفتگی برقرار ہے ۔۔ شگفتگی سے ہمیں سیدہ شگفتہ بھی یاد آ گئیں لیکن جانے کہاں ہوتی ہیں ؟ کیوں جی کہاں ہیں آپ ؟:)

ارے جناب ظہور احمد سولنگی اور ہمت علی کو تو ہم بھول ہی گئے ، کہ سیاسی معرکوں میں ان سے بھی واسطہ رہا ، خصوصا ظہور احمد کے تبصرے خاصے جاندار اور حقیقت کے قریب ہوا کرتے ہیں ، تاہم ہمت علی زرداری گروپ کی حمایت کے باعث خاصی تنقید کا شکار ہوئے تاہم ایک عرصے بعد شاید انھوں نے اپنی پارٹی بدل لی تھی:) لیکن آج کل نظر نہیں آتے جانے کہاں چلے گئے :confused:

ایم بلال بھی خاصے معروف رکن ہیں اور کے تجزئیے اور تبصرے بھی ہماری معلومات میں بے پناہ اضافہ کرتے ہیں ، تاہم ذاتی طور پر ان کے بارے میں معلومات نہ ہونے برابر ہیں ۔۔۔

الف عین ۔۔ بزرگ رکن ہیں اور ہماری بڑی خواہش رہی کہ ان سے بھی کچھ بات چیت ہو مگر ہماری بد قسمتی کہ ان کی توجہ دوسرے زمرہ جات میں زیادہ ہے اور سیاست و مذہب میں بات چیت سے گریز کرتے ہیں ،جو شاید اچھا فیصلہ ہے کیونکہ وہ بھی یقیننا سمجھتے ہوں گے یہاں بات چیت سے کیس قسم کے مسائل سامنے آئیں گے تاہم اگر مختصر سی بات چیت کر لیا کریں تو ہم ان کے ممنون ہوں گے کہ ہند کی عوام خصوصا ہند کے مسلمانوں کا نقطہ نظر بھی پتہ چلتا رہے ، ایک دن انھوں نے ہمارے ایک دھاگے پر نظر کرم کر ہی دی کہ ہماری بھی خواہش پوری ہو گئی ۔۔۔
لیں جی یاداشت اور کمپیوٹر نے یہاں تک مزید ساتھ دیا ہے اگر کوئی رکن رہ گئے ہوں تو ان سے دلی معذرت کہ باوجود تمام اختلافات کے آپ سب کے سب بلا رنگ و نسل ، مذہب و وطن ، ہمارے لیئے قابل احترام اور باعث افتخار ہیں
وسلام
 

تیشہ

محفلین
اور جناب ایک اور خاتون ہیں جو محفل کی ساری خواتین کی سرغنی معلوم ہوتی ہیں اور وہ ہیں ہماری ایک عزیزہ یعنی ! بوچھی خالہ ! ہم ان اعزازی بھانجے ہیں اور یہ اعزاز انھوں نے ہمیں بحالت مجبوری دیا ہے کہ وہ ہمارے انداز تخاطب سے خوش نہیں تھیں ۔۔۔ آغاز سے ہی ہمیں یہ کافی خطرناک لگیں اسی لیئے ہمارا رویہ بڑا محتاط مگر نصیحت آمیز اور صلح جویانہ تھا ۔۔ جس کا خاطر خواہ فائدہ ہوا اور ہم ان کے جلال سے اب تک بچے ہوئے ہیں ۔۔۔ عموما گپ شپ کرتی نظر آتی ہیں کہ دنیا کا کوئی غم کسی قسم کی کوئی پریشانی ساتھ نہیں رکھتیں ، خوش و خرم ہنستی کھیلتی ہی نظر آتی ہیں تاہم ان کے کئی خیالات و افکار سے ہمیں اختلاف ہے مگر اختلافی زمروں میں یہ قدم ہی نہیں رکھتیں ! اسی لیئے اب تک کی ملاقات ہر قسم کی تلخی سے پاک ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آغاز سے ہی ہمیں یہ کافی خطرناک لگیں :confused:


خطرناک ، تو ایسے کہہ رہے ہیں بھانجے جیسے کہ میں نے بارہ، تیرہ قتل کر رکھے ہوں :hatoff: اور مشہور ڈاکو ، قاتلہ ، جیل سے فرار ہوکر یہاں پہنچ چکی ہوں :music: ،

doll.gif
 

طالوت

محفلین
آغاز سے ہی ہمیں یہ کافی خطرناک لگیں :confused:
خطرناک ، تو ایسے کہہ رہے ہیں بھانجے جیسے کہ میں نے بارہ، تیرہ قتل کر رکھے ہوں :hatoff: اور مشہور ڈاکو ، قاتلہ ، جیل سے فرار ہوکر یہاں پہنچ چکی ہوں :music: ،
doll.gif

ارے خالہ یہ تو میری شروع کی رائے ہے نا ! ورنہ آپ تو بہت معصوم اور بھولی بھالی ہیں بقول آپ کے :) اور ویسے بھی اب تو میں آپ کا خود ساختہ لاڈلا بھانجہ ہوں نا ! (خود ساختہ اسلیئے کہ آپ نے کبھی مجھ سے لاڈ کیا ہی نہیں :() اسلیئے میری ہر رائے کا چھا پہلو دیکھیئے :grin:
ویسے یہ جتنی آپ نے باتیں کی ہیں قاتلہ ، ڈاکو وغیرہ اس سے مجھے پھولن دیوی یاد آ گئی لگتا ہے آپ نے اس پر فلمائی گئی فلم دیکھ رکھی ہے ۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
درست فرمایا
"ہر رکن پر گہری نظر "
ویسے طالوت بھائی !آپ "ایکسپریس نیوز " کے لیے تو کام نہیں کرتے ؟؟؟
 
Top