مبارکباد مبارک باد ۔۔۔مریم افتخار۔۔۔ درجن بھر ہزاری

سید عاطف علی

لائبریرین
محفل کا ایک اعلان کیا ہوا گویا کھلبلی مچ گئی جیسے کوئی لوٹ سیل لگ گئی ہو۔کان پڑی آواز سنائی نہ دے ، جب سے یہ زمزمہ بلند ہوا ۔ خیر سے اعلان کے وقت غالبا نصف درجن ہزاری کا تمغہ مریم افتخار کے کاندھے پر سجا تھا ہنوز کہ محفل کی نبض چل رہی ہے اور چھے ہزار سے درجن بھر ہزاری قدم ہو چکے ہیں ۔
مجھے سلود جوبلی کا انعام ملا تو مریم کا سکور چھے ہزار تھا اور میرا پچیس ہزار ۔ میں چھبیس ہزار کے لیے الف بے کا راگ الاپنے لگا تو مریم پوری محفل کو بقول شاہد مسعود دھبڑ دھوس کر کے وہ تاوان وصول کرنے لگیں کہ میں نے تو ستائیس کی طرف دیکھتے ہوئے نظریں جھکا لیں اور مریم نے دیکھتے ہی دیکھتے تاوان کے چھے مزید ہزاری تمغے سجا لیے ۔
بارہ ہزاری مریم مبارک ہو آپ کو بھئی ۔ بہت بہت مبارک ۔

اب دیکھیے ٹھہرتی ہے جا کر نظر کہاں

نہیں معلوم نہیں معلوم نہیں معلوم

ذرا صبر ابھی ۔۔۔ڈسکورڈ کا حساب تو جوڑا بھی نہیں ۔۔۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
خوب است۔
درجن ہزاری سنگِ میل عبور کرنے پر بہت سی مبارکباد قبول کیجئے مریم افتخار ۔
امید ہے کہ مستقبل میں بھی میدانِ مراسلت میں یونہی بھرپور اور زندہ دلان قسم کی شراکت جاری و ساری رہے گی۔
اور اگر اصطلاح میں صنفی امتیاز کی نشان زدگی سے بچ ائیں تو ہم یہ کہنا چاہیں گے کہ آپ ہیرو ہیں ہم سب کی اور اس فورم کی، اور یقیناً ڈسکورڈ کی بھی۔
مرے ہی دم سے تو رونقیں تیرے شہر میں تھیں
مرے ہی قدموں نے دشت کو رہگزر کیا ہے

بہت دعائیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت بہت مبارک مریم ۔۔۔
محفل کی نبض رکنے سے پہلے اگلا ہزار مکمل کرنے کی پوری امید ہے۔
سلامت رہئیے اور یونہی ہنستی مسکراتی رونق بکھیرتے رہئیے۔
 
محفل کا ایک اعلان کیا ہوا گویا کھلبلی مچ گئی جیسے کوئی لوٹ سیل لگ گئی ہو۔کان پڑی آواز سنائی نہ دے ، جب سے یہ زمزمہ بلند ہوا ۔ خیر سے اعلان کے وقت غالبا نصف درجن ہزاری کا تمغہ مریم افتخار کے کاندھے پر سجا تھا ابھی ہنوز کہ محفل کی نبض چل رہی ہے اور چھے ہزار سے درجن بھر ہزاری قدم ہو چکے ہیں ۔
مجھے سلود جوبلی کا انعام ملا تو مریم کا سکور چھے ہزار تھا اور میرا پچیس ہزار ۔ میں چھبیس ہزار کے لیے الف بے کا راگ الاپنے لگا تو مریم پوری محفل کو بقول شاہد مسعود دھبڑ دھوس کر کے وہ تاوان وصول کرنے لگیں کہ تو ستائیس کی طرف دیکھتے ہوئے نظریں جھکا لیں اور مریم نے دیکھتے ہی دیکھتے تاوان کے چھے مزید ہزاری تمغے سجا لیے ۔
بارہ ہزاری مریم مبارک ہو آپ کو بھئی ۔ بہت بہت مبارک ۔

اب دیکھیے ٹھہرتی ہے جا کر نظر کہاں

نہیں معلوم نہیں معلوم نہیں معلوم

ذرا صبر ابھی ۔۔۔ڈسکورڈ کا حساب تو جوڑا بھی نہیں ۔۔۔
بقول شخصے:
ہمارے مراسلوں کے گھوڑے
دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دوڑے

مجھے میرے چھے ہزاری ہونے پر جس جس نے چتاؤنی دی، حیران و پریشان سی تھی کہ مجھ سے یہ کیونکر ہو سکتا ہے۔ سب جانتے تو ہیں!

لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ بھئی ادھر تو میدان پہلے کی نسبت بہت حد تک خالی ہے۔ پہلے کوئی بات کرتے ہوئے دس بندوں کا سوچنا پڑتا تھا، وقت وقت کی بات ہے کہ آج کل ٹوٹل دس بندے بھی بمشکل پورے ہیں، باقی آدھے ادھورے آنے والے ہیں یہاں۔ اور جو ہیں بھی وہ سب محفل کے جانے کے باعث کسی اور ہی ٹرانس میں تھے۔ بس پھر میں نے انرجی شفٹ کرنے کی ٹھانی ، کیو نکہ غم جتنا بھی بڑا ہو، مجھ سے زیادہ دیر نہ اس میں رہ ہوتا ہے نہ کسی کو دیکھ ہوتا ہے۔ مجھے ایک بہت اچھی مثال یاد آ رہی ہے کہ، اوپٹیمسٹ اور پیسیمسٹ دونوں ہی معاشرے کا بھلا کرتے ہیں۔ اول الذکر جہاز بنا دیتا ہے اور مؤخر الذکر پیراشوٹ !

مجھے نہیں پتہ میں ان میں سے کون سی تھی لیکن ظہیر صاحب، یاز صاحب،عبداللہ محمد بھائی، اے خان بھائی، گل یاسمیں اور کئی اور نام میرے ساتھ شامل ہوگئے اس ساری محفل کا سیرئیس سسٹم ہائی جیک کر کے اسے نان سیرئیس کرنے میں۔ آجاؤ جو تم کو آنا ہے ایسے میں ابھی شاداب ہیں ہم!

ہم تو بھئی جو رکے تو کوہ گراں وغیرہ بنے ہوئے تھے لیکن دوسری پارٹی جو ہے شاید اوپٹیمسٹس والی (حالانکہ ان کے لیڈر کے اشعار والی لڑیوں سے پیسیمسٹ بھی لگ رہے تھے کچھ کچھ)، یہ تو جو چلے تو جاں سے گزر گئے والا کام کر گئے۔ کیسا جدید فورم تشکیل دے دیا جس کا نہ خرچہ نہ فکر نہ فاقہ وغیرہ۔

مجھے ہر مبارک دینے والے کو اجتماعی خیر مبارک بھی اور میرے دل کی آواز یہی ہے کہ ایک دوسرے سے محبت و اخوت کے معیارات بلند رکھیں۔ چاہے انتظامیہ کا فیصلہ جو بھی ہو، جو چیزیں ہمارے کنٹرول کے دائرے سے باہر ہیں، زندگی میں ان پر کڑھتے رہنے کی بجائے وہ کر جائیں جو آپ کر سکتے تھے اور سچ کہوں تو ہمارا دل و دماغ مکمل طور پر ہمارا اپنا ہو سکتا ہے اگر ہم اسے آزادی سے پروان چڑھانا سیکھیں، دوسروں کا کنٹرول تو فقط باہر تک ہی چل سکتا ہے۔ اللہ تعالی محفلین کا آپسی اتفاق سلامت رکھے اور یہ سب ایک دوسرے کے ساتھ کائنڈنیس اور تعاون سے نئے فورم پر چلیں جب چلنا چاہیں اور یہاں رہتی محفل تک ڈٹے رہیں، کھڑے رہیں!
 
خوب است۔
درجن ہزاری سنگِ میل عبور کرنے پر بہت سی مبارکباد قبول کیجئے مریم افتخار ۔
امید ہے کہ مستقبل میں بھی میدانِ مراسلت میں یونہی بھرپور اور زندہ دلان قسم کی شراکت جاری و ساری رہے گی۔
اور اگر اصطلاح میں صنفی امتیاز کی نشان زدگی سے بچ ائیں تو ہم یہ کہنا چاہیں گے کہ آپ ہیرو ہیں ہم سب کی اور اس فورم کی، اور یقیناً ڈسکورڈ کی بھی۔
مرے ہی دم سے تو رونقیں تیرے شہر میں تھیں
مرے ہی قدموں نے دشت کو رہگزر کیا ہے

بہت دعائیں
رکئیے میں اپنے آنسو پونچھ لوں۔ کیا ہی دل کو لگتی بات فی الجامع مراسلہ وغیرہ کہہ ڈالی ہے۔ شاید یہ آخری ہی ہو، آج کل ہر شے آخری ہی سمجھ کے دیکھ رہے ہیں۔۔۔آپ نہ آتے تو میری سپیڈ نہیں بن رہی تھی کیونکہ محفلین زیادہ سنجیدہ ہیں بھئی۔ آپ تو، میں کہیں سنجیدہ ہو رہی ہوؤں تو وہاں بھی، بریک پہ پیر وغیرہ رکھوا دیتے ہیں جیسے کہ محفل اب جیتے جی فقط غیرسنجیدگی دیکھے گی۔😆
میں کہوں گی کہ یہ ٹیم ورک تھا کیونکہ اکیلے ہم سے نہ ہو پاتا اور ہمارا ایسا مزاج بھی نہ ہوتا تھا۔۔۔اس ٹیم ورک میں سب سے زیادہ پارٹنرشپ آپ کی ہے بھئی۔ اللہ تعالی آپ کے راستے کا ہر کانٹا چن لیں اور زندگی کبھی آپ سے تلخ لہجے میں بات نہ کرے! !!
آمین
 
مبارک مبارک مبارک
اگر رفتار ناپنے کا کوئی آلہ ہوتا تو شاید سب سے تیز رفتار مراسلات کا میڈل بھی انہی کے حصے میں آتا۔
اللہ تعالٰی آپ کا جوش اور ولولہ سلامت رکھے۔
خیر مبارک خورشید صاحب۔ ویک اینڈ آگیا اور آپ بھی تشریف فرما ہوئے۔ محفل میں اجالا بڑھ رہا ہے۔ ہمارے جوش اور ولولے کے اچھے نتائج کے لیے بھی دعا کر دیا کریں۔ 😁
 
بہت بہت مبارک مریم ۔۔۔
محفل کی نبض رکنے سے پہلے اگلا ہزار مکمل کرنے کی پوری امید ہے۔
سلامت رہئیے اور یونہی ہنستی مسکراتی رونق بکھیرتے رہئیے۔
خیر مبارک گل یاسمیں۔۔۔۔ ہم اب مطمئن ہوچکے ہیں بھئی۔ اب ہم جنوں میں کیا کیا کچھ بکنے سے ذرا پرہیز کریں گے 😂۔ مراسلے بڑھانے کے چکر میں اپنی کہانی کا نیا کردار ہی لکھ بیٹھے ہیں!
دعاؤں کے لیے سراپا سپاس گزار۔ اللہ تعالی آپ کے دل کی روشنی سلامت رکھیں اور اسے بہترین منازل سے ہم کنار فرمائیں، آمین!
 
اگلا ہزار نہیں اگلا درجن بولو !!!!
صرف درجن یا درجن ہزار۔
اگلا ہزار تو ہم نے کل تک کے لیے کہا ہے۔ اور اس سے اگلا ہزار پرسوں۔
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی ڈسکورڈینز کے امتحاں اور بھی ہیں؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں نے کہیں کہا تھا کہ اب مریم فائٹر جیٹ سے ساؤنڈ بیرئیر توڑنا چاہتی ہیں لیکن انہوں نے وہی کام اپنے مراسلوں سے لے لیا ۔۔ بہت بہت مبارکباد مریم ۔
ابھی تو تمہارے جوڑوں میں بھی درد تھا۔🙂
 
آخری تدوین:
Top