مبارکباد مبارکبادوں کے سلسلے کب ختم ہوں گے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میری را‌ئے یہ ہے کہ مبارکبادیوں کا سلسلہ صحیح ہے ۔ اس سے نئے آنے والے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی اور ساتھ ہی میرے جیسے اراکین کی بھی جو پھونک پھونک کر پوسٹ کیا کرتے ہیں ۔

اگر تہنییتی پیغامات کی ڈوروں کو غور سے دیکھا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ چند ہی اراکین محفل ہیں جو ماشاء اللہ ، ہر ہفتہ ہی مبارک باد حاصل کرتے ہیں ، جیسا کہ شمشاد بھائي ، قیصرانی بھائي ، سسٹر ماوراء ۔ اور چند ایک دوسرے ہیں جو بار بار ایک ہفتے میں پانچ سو پیغامات کر ہی لیا کرتے ہیں ۔ لیکن مجھ سمیت کئ ایک اراکین ، محفل میں پیغامات پڑھنے زیادہ ہیں اور پوسٹ کم ہی بھیجتے ہیں ۔ میری مثال آپ سب کے سمانے ہے ۔میں 2005ستمبر سے اس محفل کا رکن ہوں ۔ لیکن ابھی تک گنی چنی پوسٹ ہی کی ہیں ۔ اگر ہم نے 3000 پیغامات کے بعد ہی مبارک بادیوں کا سلسلے شروع کیا تو مجھے ایسی مبارک باد حاصل کرنے میں 10 سال لگیں گے ۔ اس لیے نئے اور کم پوسٹ کرنے والے ممبران کے دل جیتنے کے لیے یہ کلیہ صحیح معلوم ہوتا ہے ۔

پہلے 50 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 100 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 300 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 500 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 1000 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 1500 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 2000پیغامات کی تکمیل پر

اور اس طرح سے ہر پانچ سو پیغامات کی تکمیل پر ایسا ہونا چاہیے ۔ ہاں سب سے زیادہ اکٹیو ممبران جیسا کہ شمشاد بھائی اور سسٹر ماوراء کے لیے ایک کلیہ رکھا جا سکتا ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ جو ممبر 5000 پیغامات کی حد پار کر لے اس کے لیے ایک اور کلیہ ہو گا ۔ کیونکہ 5000 کا ہندسہ اس بات کو ثابت کرتا ہے ایسا رکن اس محفل کا عاشق ہے ۔

اور ان عاشقان محل کے لیے یہ کلیہ صحیح رہے گا جن کے پیغامات کی تعداد 5000 سے تجاوز کر جائے ۔

5000 کی تکمیل کرنے کے بعد ہر تین ہزار پیغامات کی تکمیل پر

دوستو ! اس سلسلے میں آپ لوگوں کی کیا رائے ہے ۔ میں چاہوں گا کہ آپ سب یہ بات ذہن میں رکھ کر فیصلہ کریں کہ پیغامات کسی بھی فارم کے لیے " لائف لاین " ہوتے ہیں ۔ اور ہمیں تیز پیغامات بھیجنے والے اراکین کے ساتھ ساتھ کم پیغامات بجھنے والے اراکین کا بھی خیال رکھنا ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہر 500 خطوط کے بعد مبارک کا سلسلہ تو چل ہی رہا تھا جس سے کچھ اراکین تنگ آ گئے ہیں۔
 
زیک

مسافر
ابھی تک جتنے لوگوں نے اظہارِ خیال کیا ہے ان میں سے اکثریت میری تجویز سے متفق ہے۔ اس لئے اس پر عمل شروع۔
 
دوست

محفلین
:lol:
کر لو کمائیاں۔ شمشاد بھائی کو اپنے درجے کی فکر ستا رہی کی۔
بتا دیجیے ن دس ہزار کے بعد کب بدلے گا درجہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
صحیح، اب جب پچاس ہزار پر پہنچیں گے تو اگلے درجے کا پوچھیں گے۔

اور شاکر بھائی مجھے فکر نہیں بس یہ کہ پتہ تو ہونا چاہیے ناں۔
 
رضوان

محفلین
نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کا بھی تو سوچیں۔ پرانوں کو بھلے ٹرخا دیں لیکن نئے آنے والوں کی اسی بہانے جھجھک دور ہوتی ہے اور وہ باقی اراکین سے متعارف ہوجانے کے ساتھ ساتھ محفل سے ایک لگاؤ محسوس کرتے ہیں۔
قیصرانی اور شمشاد کے علاوہ باقیوں کو مبارکبادیاں جاری رکھیں تو کچھ اتنا بوجھ نہیں پڑے گا :wink: سارا معاملہ انہی دو بندوں کی وجہ سے خراب ہوا ہے خالی خولی خیر مبارک کہہ کر ٹرخادیتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ سراسر الزام ہے کہ خالی خولی خیر مبارک کہہ کر ٹرخا دیا،

فریب اور شاہ جی دو دفعہ کے بنفسِ نفیس گواہ ہیں،

تیسری دفعہ شاہ جی غچا دے گئے۔

آپ نے مجھے بھی غلام سمجھ رکھا ہے کیا کہ ہر دفعہ خود ہی پکا کر خود ہی کھا گئے۔
 
رضوان

محفلین
شکریہ قیصرانی جیسے ہی حالات قابو میں آئے تو بمعہ تصاویر کچھ احوال لکھوں گا۔
شمشاد بھائی آپ کے طوفان میل پیغامات جو اہلِ محفل سہتے ہیں اس کے جواب میں تو دیگیں ہونی چاہییں آپ دو اراکین کو کھلا کر فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں :lol: زکریا کو تو اسپیشل ٹریٹ بھجوائیں تاکہ مبارکبادیاں کُھلیں اور ہم جیسے کارندوں کا بھی دال دلیہ چلتا رہے۔ (کرماں والیو بھاگ لگے رہن)
 
زکریا بھائي : میں چاہوں گا کہ میری تجویز پر غور کریں ۔ نئے آنے والے اراکین کا بھی سوچا جا‌ئے ۔ اور ان اراکین کا بھی جو میری طرح کم پوسٹ کرتے ہیں ۔ اپنی پوسٹ کو یہاں پھر پوسٹ کر رہا ہوں ۔

اور اسی طرح میری دوسرے اراکین محفل سے بھی یہی گزارش ہے کہ وہ میری درخواست پر دوبارہ غور کریں ۔

میری را‌ئے یہ ہے کہ مبارکبادیوں کا سلسلہ صحیح ہے ۔ اس سے نئے آنے والے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی اور ساتھ ہی میرے جیسے اراکین کی بھی جو پھونک پھونک کر پوسٹ کیا کرتے ہیں ۔

اگر تہنییتی پیغامات کی ڈوروں کو غور سے دیکھا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ چند ہی اراکین محفل ہیں جو ماشاء اللہ ، ہر ہفتہ ہی مبارک باد حاصل کرتے ہیں ، جیسا کہ شمشاد بھائي ، قیصرانی بھائي ، سسٹر ماوراء ۔ اور چند ایک دوسرے ہیں جو بار بار ایک ہفتے میں پانچ سو پیغامات کر ہی لیا کرتے ہیں ۔ لیکن مجھ سمیت کئ ایک اراکین ، محفل میں پیغامات پڑھنے زیادہ ہیں اور پوسٹ کم ہی بھیجتے ہیں ۔ میری مثال آپ سب کے سمانے ہے ۔میں 2005ستمبر سے اس محفل کا رکن ہوں ۔ لیکن ابھی تک گنی چنی پوسٹ ہی کی ہیں ۔ اگر ہم نے 3000 پیغامات کے بعد ہی مبارک بادیوں کا سلسلے شروع کیا تو مجھے ایسی مبارک باد حاصل کرنے میں 10 سال لگیں گے ۔ اس لیے نئے اور کم پوسٹ کرنے والے ممبران کے دل جیتنے کے لیے یہ کلیہ صحیح معلوم ہوتا ہے ۔

پہلے 50 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 100 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 300 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 500 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 1000 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 1500 پیغامات کی تکمیل پر
پہلے 2000پیغامات کی تکمیل پر

اور اس طرح سے ہر پانچ سو پیغامات کی تکمیل پر ایسا ہونا چاہیے ۔ ہاں سب سے زیادہ اکٹیو ممبران جیسا کہ شمشاد بھائی اور سسٹر ماوراء کے لیے ایک کلیہ رکھا جا سکتا ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ جو ممبر 5000 پیغامات کی حد پار کر لے اس کے لیے ایک اور کلیہ ہو گا ۔ کیونکہ 5000 کا ہندسہ اس بات کو ثابت کرتا ہے ایسا رکن اس محفل کا عاشق ہے ۔

اور ان عاشقان محل کے لیے یہ کلیہ صحیح رہے گا جن کے پیغامات کی تعداد 5000 سے تجاوز کر جائے ۔

5000 کی تکمیل کرنے کے بعد ہر تین ہزار پیغامات کی تکمیل پر

دوستو ! اس سلسلے میں آپ لوگوں کی کیا رائے ہے ۔ میں چاہوں گا کہ آپ سب یہ بات ذہن میں رکھ کر فیصلہ کریں کہ پیغامات کسی بھی فارم کے لیے " لائف لاین " ہوتے ہیں ۔ اور ہمیں تیز پیغامات بھیجنے والے اراکین کے ساتھ ساتھ کم پیغامات بجھنے والے اراکین کا بھی خیال رکھنا ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی مارشلاء نہ لگائیں اور شمیل بھائی کی گزارش پر غور کریں۔

اور محب بھائی اس دھاگے پر میرا خیال ہے بات نہ کریں ایسا نہ ہو کہ زکریا ایبڈو لگا دیں۔ :(
 
زیک

مسافر
شمیل: آپ کی لسٹ اور میری میں 1000 تک صرف ایک کا فرق ہے۔ میرے خیال سے جو ہزار خطوط لکھ چکا ہو وہ تو ایک فعال رکن ہے ہی۔ اسے مبارکباد سے encourage کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
زکریا 2500 اور 7500 پر مبارکباد پر کیا خیال ہے کیونکہ یہ بھی اتنی جلدی نہیں ہوں گے اور اگر کوئی فعال رکن بھی ہے تو اسے بھی مبارکباد کی ضرورت ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ بات بھی درست ہے فعال رکن کی بھی مبارکباد اور حوصلہ افزائی جاری رہنی چاہئے ۔

شمیل نے جو تجویز پیش کی ہے وہ بہت مناسب ہے اور اس طرح کسی رکن کو شکایت بھی نہیں ہوگی ۔ مبارکباد بالکل ختم کردینے کی بجائے یہ زیادہ بہتر ہے کہ تیز رفتار ممبران کے لئے ہدف ذرا مشکل بنا دیا جائے ۔

شمیل نے پانچ ہزار مکمل ہو جانے کے بعد ہر آئندہ تین ہزار پر مبارکباد کی تجویز دی ہے ۔ یا تو اس تعداد کو مزید بڑھا دیں ،
 
تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ سراسر الزام ہے کہ خالی خولی خیر مبارک کہہ کر ٹرخا دیا،

فریب اور شاہ جی دو دفعہ کے بنفسِ نفیس گواہ ہیں،

تیسری دفعہ شاہ جی غچا دے گئے۔

آپ نے مجھے بھی غلام سمجھ رکھا ہے کیا کہ ہر دفعہ خود ہی پکا کر خود ہی کھا گئے۔
شمشاد بھائی بالکل صحیح فرما رہے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top