ما‍‌ئی ایس کیول میں کیسے اردو ڈیٹا انسرٹ کرتے ھیں

zerocool

محفلین
مجھے بڑی خوشی ھوئی اردو کا فورم سویب پر دیکھ کر اور یھاں پر لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرتے ھو‌ئے۔جیسا کے عنوان میں لکھا ھے کے مائی ایس کیول میں اردو ڈیٹا کیسے داخل کرتے ھیں۔ میں نے یہ سوال مائی ایس کیول فورم پر بھی اٹھایا پر کوئی جواب نھیں ملا۔ اب جیسا کے اس فورم کا سارا ڈیٹااردو میں ھے اور مائی ایس کیول میں اسٹور ھو رھا ھے۔ مجھے مائی ایس کیول کے ساتھ کیا کرنا ھو گا کے وہ اردو ڈیٹا اسٹور کرنے لگ جائے۔ بہت بہت شکریہ ہوگا میری مدد کرنے والے کا۔
 

زیک

مسافر
زیروکول: آپ مائی‌ایس‌قیو‌ایل کے ڈیٹابیس کو کیسے access کر رہے ہیں؟ phpMyAdmin کے ذریعہ، پی‌ایچ‌پی یا پرل سے، کمانڈ پرامپٹ پر sql سے یا کسی اور طریقے سے؟

اور آپ کے مائی‌ایس‌قیو‌ایل کی ورژن کونسی ہے؟
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم
جی میں مائی ایس قیو ایل کو تینوں طریقوں سے accessکر رہا ھوں۔ مائی ایس قیو ایل کو sql prompt سے کیسے استعمال کر سکتا ھوں اردو ڈیٹا داخل کرنے کیلئے۔۔۔۔۔ اور پی ایچ پی سے کیسے کرسکتاھوں۔ بہت بہت شکریہ جواب دینے کا۔

منجانب عمرفاروق عرف زیروکول
 

زیک

مسافر
پہلی بات تو یہ کہ یونیکوڈ سپورٹ مائی‌ایس‌قیو‌ایل میں ورژن 4.1 سے آئی ہے اس سے پہلے نہیں تھی۔

اگر آپ نیا ڈیٹابیس بنا رہے ہیں تو ڈیٹابیس بنانے کے فوراً بعد اس کا character set یونیکوڈ کر دیں۔ اس کی سٹیٹمنٹ یہ ہے:

کوڈ:
ALTER DATABASE db_name CHARACTER SET UTF8

اس کے بعد ڈیٹابیس کے ٹیبل وغیرہ بنائیں۔

اگر آپ کسی موجودہ ڈیٹابیس کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ یہاں موجود ہے۔

اب جبکہ آپ کی ڈیٹابیس یونیکوڈ میں ہے تو آپ کو ڈیٹابیس سرور کو بتانا ہو گا کہ آپ کا کنکشن اور کلائنٹ یونیکوڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے لئے ہر دفعہ ڈیٹابیس سے کنکٹ کرتے ہوئے سب سے پہلے یہ ایس‌قیو‌ایل سٹیٹمنٹ استعمال کریں:

کوڈ:
SET NAMES UTF8

اس سے آپ کا کام چل جانا چاہیئے۔ مگر آخری بات یہ ہے کہ آپ کا client جس کے ذریعہ آپ ڈیٹابیس سرور سے connect ہو رہے ہیں وہ unicode-compatible ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو آپ کے مسائل ابھی ختم نہیں ہوئے۔
 
Top