زیرک

محفلین
میری ماں کی یہ دعاؤں کا ہے صدقہ عابد
میرے دشمن کا ہر اک وار خطا ہوتا ہے
عابد کمالوی​
 

سیما علی

لائبریرین
تنقید میں کبھی بگڑا ہو ، تو کبھی ناکارہ کہا گیا مجھے
ماں بس اک تیرے پیار کا سہارا سنوار گیا مجھے
 

سیما علی

لائبریرین
ماں باپ اور استاد سب ہیں خدا کی رحمت
ہے روک ٹوک ان کی حق میں تمہارے نعمت

الطاف حسین حالی
 

سیما علی

لائبریرین
ماں کی آغوش میں کل موت کی آغوش میں آج
ہم کو دنیا میں یہ دو وقت سہانے سے ملے!!!!!

کیف بھوپالی
 

سیما علی

لائبریرین
کتابوں سے نکل کر تتلیاں غزلیں سناتی ہیں
ٹفن رکھتی ہے میری ماں تو بستہ مسکراتا ہے

سراج فیصل خان
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں چھوٹی سی اک بچی تھی
تیری انگلی تھام کے چلتی تھی
تو دور نظر سے ہوتی تھی
میں آنسوں آنسو روتی تھی

خوابوں کا اک روشن بستا
تو روز مجھے پہناتی تھی
جب ڈرتی تھی میں رات کو
تو اپنے ساتھ سلاتی تھی

ماں تو نے کتنے برسوں تک
اس پھول کو سینچا ہاتھوں سے
جیون کئی گہرے راز کو
میں سمجھی تیری باتوں سے

میں تیری یاد کے تکیہ پر
اب بھی رات کو سوتی ہوں
ماں میں چھوٹی سی اک بچی
تیری یاد میں اب بھی روتی ہوں
:sad3::sad3::sad3::sad3::sad3::sad3::sad3::sad3:
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی زندہ ہے ماں میری مجھے کچھ بھی نہیں ہوگا
میں گھر سے جب نکلتا ہوں دعا بھی ساتھ چلتی ہے
منور رانا
 
Top