مانچسٹر یونائٹڈ کا اپنے فیس بک صفحے پر اردو میں اظہارِ خیال

مانچسٹر یونائٹڈ کا اپنے فیس بک صفحے پر اردو میں اظہارِ خیال:

مانچسٹر یونائٹڈ کے آن لائن مداحوں کے پینل کے لئے سائن اپ کریں اور مختلف موضوعات پر ہمیں اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔ شامل ہونے کیلئے یہاں کلک کریں:http://bit.ly/1y3CRvO

13149_10152552567907746_8902234700713613832_n.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
خوب یاد دلایا خلیل صاحب قبلہ، یہ میری بھی پسندیدہ ترین ٹیموں میں سے رہی ہے۔ یادش بخیر، کبھی انگلش پریمیر لیگ کے میچ دیکھا کرتا تھا تو دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی تھی، اب ویسے ہی تیز رہتی ہے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون

ماشاءاللہ برادرم محمد وارث آپ بھی فٹ بال کے شیدائیوں میں سے ہیں۔ ہم نے تو سوچا تھا کہ جز نام خدا کیا جانتے ہوں گے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ماشاءاللہ برادرم محمد وارث آپ بھی فٹ بال کے شیدائیوں میں سے ہیں۔ ہم نے تو سوچا تھا کہ جز نام خدا کیا جانتے ہوں گے۔ :)

شیدائی سا شیدائی، گلیوں اور میدانوں میں کھیلی بھی ہے، یہ تو نہ جانے کیا ہوا کہ اللہ کی مار پڑ گئی اور شاعری کی طرف نکل آیا :)
 
عظیم

محفلین
مانچسٹر یونائٹڈ کا اپنے فیس بک صفحے پر اردو میں اظہارِ خیال:

مانچسٹر یونائٹڈ کے آن لائن مداحوں کے پینل کے لئے سائن اپ کریں اور مختلف موضوعات پر ہمیں اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔ شامل ہونے کیلئے یہاں کلک کریں:http://bit.ly/1y3CRvO

13149_10152552567907746_8902234700713613832_n.jpg

خلیل بھائی آپ سے میری دشمنی کا راز اب کھلا میں لیورپول میں ہوں شاید اس لئے ۔
 
Top