مالاکنڈ سے نقل‌مکانی کرنے والوں کی امداد

زین

لائبریرین
پریس ریلیز
14مئی 2009
متاثرین کی امداد کے لئے ایس ایم ایس سروس کا اجرا
اسلام آباد(پ۔ر)متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کر کے آنے والے افراد کو ملک کے مختلف حصوں میں جگہ دینے کے لئے’’وزیرِ اعظم خصوصی فنڈ برائے متاثرین دہشت گردی‘‘ قائم کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے سیلولر موبائل انڈسٹری کے تعاون کے ساتھ متاثرین کی امداد کے لئے 1199 ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے تمام موبائل آپریٹرز کے صارفین FUNDلکھ کر 1199پر ایس ایم ایس بھیج سکیں گے۔ ہر ایس ایم ایس پر 10/-روپے کی کٹوتی ہو گی جبکہ اکٹھی کی گئی رقم کو’’وزیرِ اعظم خصوصی فنڈ برائے متاثرین دہشت گردی‘‘ میں جمع کروا دیا جائے گا۔ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد 1199 پر ایس ایم ایس بھیج کر ’’وزیرِ اعظم خصوصی فنڈ برائے متاثرین دہشت گردی‘‘ کے لئے مالی معاونت کر سکتے ہیں تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے۔
خرم علی مہران
ڈائریکٹرتعلقاتِ عامہ


AZHAR
PA to Director (Public Relations)
Pakistan Telecommunication Authority,
Ph. 051 2878152, Fax.9219921

Headquarters F-5/1, Islamabad

-------------------------------------------------------

PRESS RELEASE

SMS Service Started to Collect funds for IDPs


In order to accommodate the Internally Displaced Persons (IDPs) in different areas of Pakistan, the “Prime Minister’s Special Fund for Victims of Terrorism” has been established. Pakistan Telecommunication Authority(PTA), in collaboration with cellular mobile industry, has started the 1199 SMS Service for the welfare of these Internally Displaced Persons. Through this service, subscribers of all mobile operators would send an SMS to 1199 by writing FUND. Each SMS would be charged @ Rs.10/- and the amount thus collected would be deposited in the “Prime Minister’s Special Fund for Victims of Terrorism” for Internally Displaced Persons. It is therefore appealed to people from all walks of life to come forward and contribute to this national cause by sending SMS to 1199 and thus contributing to the “Prime Minister’s Special Fund for Victims of Terrorism” for the Internally Displaced Persons.




(Khurram A. Mehran)
Director (Public Relations)​
 

ساجداقبال

محفلین
خرم جس ایک روپیہ والے فنڈ کی بات کر رہے ہیں اس کیلیے یہ ایس ایم ایس سروس بہترین فریم ورک ہے۔ فوری بھی اور جمع کرنے کی جھنجھٹ بھی نہیں۔ ویسے بھی موبائل آجکل کروڑوں لوگوں کے پاس ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر موبائل آپریٹرز کو بلک ایس ایم ایس کریں اس کارخیر سے صارفین کو مطلع کرنے کیلیے۔
 

خرم

محفلین
ساجد بھائی حکومتی اداروں کو لوگ پیسہ شائد ہی دیں اور اس میں انہیں قصور وار بھی نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ میں‌تو خود کسی حکومتی ادارے کو کوئی پیسہ نہ دوں گا کہ کیا خبر زرداری صاحب یہ نعرہ لگا کر کہ "میری بیوی دہشت گردی کا شکار ہوئی تھی" سارا پیسہ خود ہضم کرجائیں۔ اگر کوئی غیر حکومتی فلاحی تنظیم جس کی اچھی شہرت ہو وہ ایسی سکیم کا اجراء کرے گی تو پھر اچھا رسپانس ملنے کی توقع ہے۔
 

غازی عثمان

محفلین
index_74.jpg
 

غازی عثمان

محفلین
الخدمت فاؤنڈیش پاکستان امانت اور دیانت میں بہترین شہرت رکھنے والی فلاحی تنظیم ہے، اور بہت سے غیر ملکی ادارے بھی پاکستان میں امداد حکومتی زرائع سے امداد بھجوانے کے بجائے الخدمت کو ترجیح دیتے ہیں، ( یوکے اسلامک مشن ، جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی ترکی، انڈونیشیا کی چند فلاحی تنظیمات و دیگر (

متاثرہ علاقوں میں الخدمت کا بہترین نیٹ ورک موجود ہے اور الخدمت اس طرح کے ریلیف ورک میں انتہائی تجربہ کار ہے،،

الخدمت کا مرکزی ویب پیج
http://al-khidmatfoundation.org/

ریلیف کیمپس کے لئے فوری درکار ادویات کی فہرست
http://al-khidmatfoundation.org/medicines-list-nwfp.php

امدادی سرگرمیاں
http://al-khidmatfoundation.org/relief-idps-dbm.php

عطیات یہاں جمع کرائیں
http://al-khidmatfoundation.org/donate-here.php

الخدمت کی دیانت داری سبھی معترف ہیں اس لئے مجھے کامل یقین ہے کہ تمام عطیات کہ بہترین استعمال کیا جائے گا
 

غازی عثمان

محفلین
مجھے ابھی ابھی تنظیم اسلامی ڈنمارک کی جانب سے ایک میل آئی ہے جس میں انہوں نے سوات کے مہاجرین کے لئے عطیات کی اپیل کی ہے اور اس میں کہا ہے کہ وہ عطیات جمع کر کے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو بھجوائیں گے۔ تو کوپن ہیگن ڈنمارک میں رہنے والے افراد تنظیم اسلامی کے ذمہ داران سے جمعہ میں نیروبرو مسجد میں مل سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

Aoa,

Anyone who would like to help the needy people in Swat, please contact to the responsible people in Tanzeem-E_islami. We would send the charity to Al-khidmat foundation asap-.

Jazakallah Kher
 
Top