مائیکروسوفٹ زیون (Zune) کا لیپ ائیر بگ

نبیل

تکنیکی معاون
سال 2009 کے آغاز میں مائیکروسوفٹ کو خاصی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب دنیا بھر سے اس کے میوزک پلیئر زیون کے 30 گیگابائٹ والے ورژن کے یکدم ناکارہ ہونے کی خبریں موصول ہونے لگیں۔ چند گھنٹے بعد مائیکروسوفٹ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ 30 گیگابائٹ والے زیون میوزک پلیئر میں لیپ سال کے اختتام پر تاریخ بدلنے سے گڑبڑ پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کا حل مائیکروسوفٹ نے یہ تجویز کیا ہے کہ۔۔انتظار کیا جائے۔ صرف ایک دن بعد زیون کا انٹرنل کلاک درست کام کرنے لگے گا۔ لیکن اس سے پہلے زیون کی بیٹری نکال کر اسے ڈسچارج کرنا ضروری ہوگا۔ (ماخذ) انٹرنیٹ پر لاتعداد ویب سائٹس اور فورمز پر لوگوں نے دل بھر کر مائیکروسوفٹ کو تضحیک کا نشانہ بنانے کا آغاز کیا ہوا ہے۔ ایپل آئی پوڈ کے یوزر بھی پیٹ پکڑ کے قہقہے لگا رہے ہوں گے۔ :) آئی پوڈ اور زیون کے یوزرز کی رقابت کافی پرانی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران یہ مشہور ہو گیا کہ براک اوبامہ کے پاس زیون پلئیر ہے۔ ان خبروں نے اتنا زور پکڑا کہ براک اوبامہ کے ترجمان کو وضاحت کرنا پڑی کے براک اوبامہ آئی پوڈ استعمال کرتے ہیں۔

حوالہ: مائیکروسوفٹ زیون کا لیپ ائیر بگ (جرمن)
 

arifkarim

معطل
کلاک کامکس جیسی خبریں غالبا نئی صدی کے آغاز پر بھی گردش کرتی نظر آئیں تھیں۔ جسے Y2K پرابلم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ اس مسئلے کی وجہ سے پوری دنیا کے کمپیوٹر ناکارہ ہو جائیں گے۔ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا!
 

arifkarim

معطل
کوڈ:
year = ORIGINYEAR; /* = 1980 */

while (days > 365)
{
    if (IsLeapYear(year))
    {
        if (days > 366)
        {
            days -= 366;
            year += 1;
        }
    }
    else
    {
        days -= 365;
        year += 1;
    }
}

یہ Zune میڈیا پلیر کا کلاک بگ ہے۔ جسے پراگرامرز حضرات با آسانی سمجھ سکتے ہیں:)
 
Top