مائیکروسوفٹ‌ایکسل میں اعداد کو الفاظ میں تبدیل کرنے کا میکرو

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ دوست مائیکروسوفٹ ایکسل میں رقوم کو اردو الفاظ میں تبدیل کرنے کے طریقے کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ تک بندی کی ہے جو روپوں کی حد تک ٹھیک کام کر رہی ہے۔ پیسوں کی جانب میں نے ابھی دھیان نہیں دیا ہے (اور اس کا فی الحال میرے پاس وقت بھی نہیں ہے)۔
اٹیچ کردہ زپ فائل Rupees.zip میں فائل Rupees.bas میں مطلوبہ میکرو موجود ہے۔ اسے آپ کو خود Tools->Macros->Visual Basic Editor میں جا کر امپورٹ کرنا پڑے گا۔ ابھی مجھے اس کوڈ کو ایکسل کے ایڈ ان میں تبدیل کرنے کا طریقہ نہیں آتا ہے۔ اس کوڈ کو ایکسل ورک بک میں امپورٹ کرنے کے بعد آپ ورک شیٹ کے کسی سیل میں rupees کا فارمولا ذیل کی تصویر کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔


attachment.php
 

Attachments

  • rupees_excel.JPG
    rupees_excel.JPG
    29 KB · مناظر: 105
  • Rupees.zip
    1.9 KB · مناظر: 51

رضا

معطل
میرے خیال میں یوں ہو تو بہتر ہے۔
مبلغ پینتیس کروڑ چونسٹھ لاکھ اٹھاون ہزار چھ سو چونتیس روپے صرف
صرف نہ بھی آئے تو چلے گا۔لیکن شروع میں تو آنا ہی نہیں چاہیے۔۔
اور پیسوں کا لفپھڑا نہ ہی ڈالیں تو بہتر ہے۔کیونکہ پیسوں میں لین دین ہوتاہی نہیں۔پیسوں کو اگنور کرے۔125.25کو ایک سو پچیس اور 125.60 (یعنی اگراعشاریہ پچاس یا پچاس سے اوپر ہوتو)ایک سو چھبیس لکھے
 

نبیل

تکنیکی معاون
بھئی صرف پینتیس کروڑ روپے پر کیوں جھگڑ رہے ہو۔ :(
ابھی میرے پاس مُبَلّغ اور صرف پر کام کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔ کبھی فرصت ملی تو اسے دیکھ لوں گا۔
 

رضا

معطل
لیکن یہ میکرو ایکسل میں کام کیسے کرے گا؟؟؟اس کے بارے میں بھی ذرا وضاحت فرما دیتے بھیا!
آپ کے پاس اگر وقت نہیں کسی اور کی ذمہ داری لگا دیں۔
اپنے کسی مرید یا شاگرد رشید کی۔۔۔;)
 

علوی امجد

محفلین
بھائی جان، اردو محفل پر آنے پر خوش آمدید۔ امید ہے جس طرح آپ کے تخلیقی آئیڈیازسے میں مستفید ہوتا ہوں اس طرح آپ اردو محفل کو بھی ضرور منور فرمائیں گے اور اپنی بھرپورفعالیت کاثبوت دیں گے۔
 
Top