مائکروسافٹ اردو ٹائپسیٹنگ فونٹ

arifkarim

معطل
نیا ورژن ۱۳ دنوں میں تقریباً ۸۰۰ ڈاؤنلوڈ۔

آپ کے خیال میں یہ ڈاؤنلوڈ ریٹ کیسا ہے؟
چونکہ یہ فانٹ محفل سے باہر کہیں اور پوسٹ نہیں کیا گیا تو میرے خیال میں بہت اچھا رزلٹ ہے۔ بگز کی درستگی کے بعد اسے مختلف ویب سائٹس پر لانچ کر دیا جائے گا تاکہ محفل سے باہر اردو کمیونٹی بھی استعمال کر سکے۔
 

سید ذیشان

محفلین
ویسے مزے کی بات یہ ہے کہ کل ہی یہ فونٹ میں نے اپنے نکاح رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کا بغور مطالعہ کرتے ہوئے نوٹس کیا۔(اس سے میرے گیک پن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔) مجھے لگا کہ شائد حکومت نے صرف چند کروڑ نکاح سرٹیفیکوں کے لئے فونٹ تخلیق کیا ہے۔ پھر یہ خیال ذہن سے جھٹک دیا کہ ان کے پاس اتنا فارغ وقت کہاں ہوگا۔ اور پھر آج یہ مراسلہ دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ تو مائکروسافٹ کا بنایا ہوا فانٹ استعمال کر کے بچت کر رہے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
آج یہ مراسلہ دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ تو مائکروسافٹ کا بنایا ہوا فانٹ استعمال کر کے بچت کر رہے ہیں۔
جگاڑستان :LOL:

پاکستان میں تین کروڑ انٹرنیٹ یوزر ہیں۔ روزانہ 60 کی بجائے ساٹھ ہزار ڈاؤنلوڈ ہوں تو بھی ان تک یہ فونٹ پہنچتے 500 دن لگیں گے۔
آپ پاکستانیوں یا ہندوستانیوں کی بجائے آن لائن اردو کمیونٹی کا تخمینہ لگائیں۔ کتنے ایکٹیو بلاگرز اور سائٹس چل رہی ہیں۔ میرے خیال میں نیٹ پر اردو ابھی بھی بہت محدود ہے۔ اور زیادہ تر لوگ رومن اردو ہی کا استعمال کرتے ہیں۔ یا پھر ٹوٹی پھوٹی انگریزی کا۔
 

زیک

مسافر
آپ پاکستانیوں یا ہندوستانیوں کی بجائے آن لائن اردو کمیونٹی کا تخمینہ لگائیں۔ کتنے ایکٹیو بلاگرز اور سائٹس چل رہی ہیں۔ میرے خیال میں نیٹ پر اردو ابھی بھی بہت محدود ہے۔ اور زیادہ تر لوگ رومن اردو ہی کا استعمال کرتے ہیں۔ یا پھر ٹوٹی پھوٹی انگریزی کا۔
پھر تو آپ اپنے ٹارگٹ کے بہت قریب ہیں کہ آن لائن اردو کمیونٹی شاید ہی ایک دو ہزار سے زیادہ ہو۔

آپ موجودہ کمیونٹی کی بات کر رہے ہیں اور میں potential کی۔ اگر آن لائن اردو کمیونٹی چند ہزار نفوس تک ہی رہتی ہے تو کلنگان شاید اس سے بڑی زبان ثابت ہو۔ اگر پاکستان کے تین کروڑ انٹرنیٹ یوزرز تک پہنچنا ہے تو سیون زپ اور رار کو خیرباد کہنا ہو گا اور ایک ایسا نستعلیق فونٹ جو آپریٹنگ سسٹم میں انسٹالڈ آئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔
 

آصف اثر

معطل
ونڈوز 10 میں بائی ڈیفالٹ جو نسخ فونٹ استعمال ہوتا ہے (انٹرفیس) میں ، وہ بھی ایک خوبصورت اور دیدہ زیب فونٹ ہے۔ میں خود ونڈوز10 میں اردو محفل وغیرہ اسی فونٹ میں پڑھتا ہوں۔
کیا یہ فونٹ الگ سے دستیاب ہوسکتا ہے؟
arifkarim
 

arifkarim

معطل
ونڈوز 10 میں بائی ڈیفالٹ جو نسخ فونٹ استعمال ہوتا ہے (انٹرفیس) میں ، وہ بھی ایک خوبصورت اور دیدہ زیب فونٹ ہے۔ میں خود ونڈوز10 میں اردو محفل وغیرہ اسی فونٹ میں پڑھتا ہوں۔
کیا یہ فونٹ الگ سے دستیاب ہوسکتا ہے؟
arifkarim
https://www.microsoft.com/typography/fonts/family.aspx?FID=331
 

کاشف اختر

لائبریرین
ونڈوز 8 میں یہ فونٹ انسٹالڈ آتا تھا جب کہ ونڈوز 10 میں اردو زبان انسٹال کرنے سے فونٹ انسٹال ہوتا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ پہلا نستعلیق فونٹ ہے جو کسی آپریٹنگ سسٹم میں ڈیفالٹ انسٹال ہوتا ہے مگر اسے کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی۔

کیا ونڈوز 10 میں بھی ڈیفالٹ انسٹال ہوتا ہے ؟
 

الف عین

لائبریرین
میں اس غلط فہمی میں مبتلا تھا کہ کم از کم ونڈوز 10 میں اسے اردو کے لئے ڈفالٹ بنا دیا گیا ہو گا کہ جیسے ہی آپ ونڈوز میں زبان اردو منتخب کریں اردو ٹائپ سیٹنگ فانٹ خود بخود آ جاتا ہو، جیسے ہندی ٹائپ کرتے ہوئے منگل فانٹ آ جاتا ہے۔ لیکن افسوس کہ مائکرو سافٹ نے ایسا نہیں کیا۔ شاید اب بھی رچ ایڈٹ اردو اور عربی کو ایک ہی سسٹم سمجھتا ہے۔
 
Top