تعارف لیں جناب ہم آ گئے ۔ ۔ ۔

محسن بٹ

محفلین
السلام علیکم ۔ ۔ میرا نام محسن بٹ اور تعلق گوجرانوالہ سے ہے ۔ ۔ بی کام کا طالبعلم ہوں ۔ ۔ اور ایک دو فورمز کا ایڈمن ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ فورمز پر موڈریٹر ہوں ۔ ۔ یہ فورم انتہائی زبردست لگا بلکہ جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ ۔ اللہ پاک اسے ترقی عطا فرمائے ۔ ۔آمین اور ہاں بھائی میری عمر کے بارے میں کوئی نہ پوچھے یار ۔ ۔
 

جیہ

لائبریرین
محسن صاحب محفل پر خوش آمدید

آپ کی عمر کے بارے میں ہم نہیں پوچھتے مگر اندازہ تو کرسکتے ہیں نا

5 سال کی عمر میں سکول جانا شروع کیا
11 سال میں میٹرک کیا
2 سال میں انٹر کیا
2 سال بی کام کے
2 سال بوجہ نالائقی ضائع ہوئے
1 سال ملکی حالات لے وجہ سے یا سیشن لیٹ ہوجانے سے ضائع ہوگیے

لیجیے آپ کی عمر بنتی ہے اس وقت 23 سال
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید بٹ صاحب! گوجرانوالہ کے تکّوں اور چڑوں کی یاد دلا دی آپ نے - امید ہے آپ ہمارے علم میں اضافہ کرنے کے موجب ہوں گے -
 

شمشاد

لائبریرین
اور اگر انہوں نے لائق فائق طالبعلم ہوتے ہوے ایک سال میں دو دو کلاسیں پاس کی ہوں تو؟
 

خرم

محفلین
اور اگر انہوں نے لائق فائق طالبعلم ہوتے ہوے ایک سال میں دو دو کلاسیں پاس کی ہوں تو؟
تو پھر انہیں چڑے کھانے کا شوق نہیں ہوگا۔:cool:
خوش آمدید محسن۔ گوجرانوالہ کے کونسے علاقے میں‌رہائش پذیر ہیں آپ اور کونسے اکھاڑے جاتے تھے؟;)
 

دوست

محفلین
بٹ صاحب ایک بار پھر خوش آمدید
اب ہماری محفل بھی "بے بٹ" نہیں‌ بلکہ "بٹ فُل" ہوچکی ہے۔ سنا ہے اگر بٹ ہو تو ایک ہی چار بندوں‌ کا کھانا کھا جاتا ہے۔;)
 

محسن بٹ

محفلین
یار اتنا مزہ آیا آپ سب کے جوابات پڑھ کر کہ میں‌ بیان نہیں کر سکتا ۔ ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنا گرما گرم استقبال کیا ۔ ۔ جیتے رہئیے ۔ ۔ ۔ امید قوی ہے کہ خوب محفل جمے گی ۔ ۔ ۔
 

محسن بٹ

محفلین
محسن صاحب محفل پر خوش آمدید

آپ کی عمر کے بارے میں ہم نہیں پوچھتے مگر اندازہ تو کرسکتے ہیں نا

5 سال کی عمر میں سکول جانا شروع کیا
11 سال میں میٹرک کیا
2 سال میں انٹر کیا
2 سال بی کام کے
2 سال بوجہ نالائقی ضائع ہوئے
1 سال ملکی حالات لے وجہ سے یا سیشن لیٹ ہوجانے سے ضائع ہوگیے

لیجیے آپ کی عمر بنتی ہے اس وقت 23 سال

بہت اچھا نقشہ کھینچا آپ نے ۔ ۔ لیکن افسوس کہ تھوڑا سا غلط ہے ۔ ۔ ۔ بہر حال اچھی کوشش ۔ ۔
 

محسن بٹ

محفلین
تو پھر انہیں چڑے کھانے کا شوق نہیں ہوگا۔:cool:
خوش آمدید محسن۔ گوجرانوالہ کے کونسے علاقے میں‌رہائش پذیر ہیں آپ اور کونسے اکھاڑے جاتے تھے؟;)


ہا ہا نہیں بھائی میں کوئی پہلوان نہیں ہوں جو اکھاڑے میں جائوں ۔ ۔ بس ایک چھوٹا سا بٹ ہوں ۔ ۔ میں‌ گوجرانوالہ کے سیٹلائٹ ٹائون میں‌ کبھی کبھی رہتا ہوں ۔ ۔ ۔
 
Top