لیکچرر منتظر مہدی اب ہمارےدرمیاں نہیں رہے

nazar haffi

محفلین
۔[ویب ریسرچ ہینل]کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرر منتظر مہدی کودہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ۔منتظر مہدی کو دہشت گردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک پرائیویٹ بس میں سوار میں تھے۔ فائرنگ سے منتظر مہدی زخمی ہوگئے، تاہم ان کو فوری طور پر جناح ہسپتال شفٹ کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات 3 بجے خالق حقیقی سے جاملے۔آخری اطلاع کے مطابق موصوف کی نماز جنازہ گیارہ بجے لال ہندی قبرستان (دادو) میں ادا کر دی گئی ہے۔ شہید منتظر مہدی عرف محمد یوسف این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ فلاحی پروجیکٹس کے شعبہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں قیمتی شخصیات ایک تسلسل کے ساتھ قتل ہورہی ہیں ۔بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق قیمتی شخصیات کا قتل ہونا پاکستان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
 
Top