1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

لینکس کے ورژن کے بارے میں

dehelvi نے 'لینکس کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 3, 2010

  1. dehelvi

    dehelvi محفلین

    مراسلے:
    433
    ہمارے ایک عزیز دوست اپنے کمپوٹر پر لینکس انسٹال کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس سے قبل انہیں درج ذیل سوالات مطلوب ہیں:
    لینکس کا آج کل جدید ورژن کون سا چل رہا ہے؟ نیز یہ ورژن کہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے؟
    کیا کوئی ساتھی رہنمائی کرسکتا ہے؟ کیونکہ ہم تو ونڈوز کے باسی ہیں۔
     
  2. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    لینکس کا جدید ورژن جیسی جو چیز ہوتی ہے وہ لینکس کے کرنل کا ورژن ہے اور نئے لینکسین کے لئے اس کا ورژن نمبر بے مصرف ہے۔ اب رہا سوال کہ کرنل ورژن نہیں تو پھر کیا؟ پھر یہ کہ اس کے بعد آتا ہے لینکس کے متعدد فلیورز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا۔ مثلاً اوبنٹو، فیڈورا، مینڈریوا اور اس طرح کے بے شمار نام۔ ہاں ان میں سے کسی کا انتخاب کرنے کے بعد اس کا تازہ ترین ورژن منتخب کرنا ہوگا۔ کئی محفلین اوبنٹو استعمال کرتے ہیں جس کا تازہ ترین ورژن 10.10 ہے اور میں ذاتی طور پر فیڈورا استعمال کرتا ہوں جس کا تازہ ترین ورژن 14 ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میں اوبنٹو استعمال کرتاہوں اس میں انسٹالیشن آسان ہے
     
  4. asakpke

    asakpke محفلین

    مراسلے:
    290
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    میرا مشورہ ہے کہ زورن او ایس انسٹال کیا جائے، یہ اوبنٹو بیسڈ لینکس او ایس ہے، مگر استعمال کرنے میں اوبنٹو سے بہتر ہے۔ خاص طور پر ونڈوز کے عادی لوگوں کے لیے زبردست ہے۔ پلے اون لینکس پروگرام سے آپ ونڈوز کے کچھ پروگرام چلا سکتے ہیں مثلا انٹرنٹ ایکس پلورر۔ اس کا انٹرفیس ونڈوز 7 کے ساتھ ملتا جلتا ہے اور بھاری بھی اتنا نہیں ہے۔

    آپ کو اس کی انسٹالیشن کی معلومات میری بلاگ سے مل جائیں گی، زورن او ایس 3 پر اردو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. dehelvi

    dehelvi محفلین

    مراسلے:
    433
    یہ مفید معلومات دینے کا بہت شکریہ۔
    ذرا یہ بھی وضاحت فرمائیں کہ اوبنٹو اور فیڈورا میں سے کونسا سبک رفتار ہے؟ نیز حصول کس کا زیادہ آسان ہے؟
    نیز یہ بھی کہ فیڈورا ونڈوز ایکس پی یا ونڈوز 7 کے ساتھ چل سکتا ہے؟
     
  6. ابو ثمامہ

    ابو ثمامہ محفلین

    مراسلے:
    249
    موڈ:
    Amazed
    برادر، ماھرین کی رائے مطابق اوبنٹو سھل الاستعمال ھے۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر