لینکس ، ونڈوز اور میک پر فلیش ویڈیوز ڈاون لوڈ کرنے کا اطلاقیہ ClipGrab اوبنٹو میں انسٹال کرنے کے لئے یہ کمانڈز چلائیں کوڈ: sudo add-apt-repository ppa:clipgrab-team/ppa sudo apt-get update && sudo apt-get install clipgrab
لینکس کے لیے فلیش ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنے کے کئی اطلاقیے موجود ہیں تاہم ان کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی، مثلاً یوٹیوب پر ویڈیو چلنے دیں اور جب وہ چل کر ختم ہوجائے تو /tmp سے اُٹھا لیں..
یہ پاتھ پر ہی ہوتی ہے اور اس کا کوئی لاحقہ نہیں ہوتا، فائل منیجر میں اس کا ویسے ہی تصویرچہ بن جاتا ہے اور یہ فوراً پہچان میں آجاتی ہے..
جی بلکل ٹھیک کہا مکی صاحب نے یہ فائل آپ وی ایل سی پر بھی چلا سکتے ہیں اور لینکس میں جو پلیئر ہوتا ہے اس میں بھی چل جاتی ہے
یاد رہے کہ اس فائل کی حقیقی ساخت flv ہی ہوتی ہے، کسی کنورٹر کے ذریعے کنورٹ کرنے کی صورت میں اس کے نام کے آخر میں .flv کا لاحقہ لگا دیں.
فائر فاکس زندہ باد جی ۔۔۔۔ ایڈریس بار میں about:cache لکھیں اور جو path دے اس پر چلے جائیں وہاں سب فائلیں پڑی ہوتی ہیں میں تو ایسے ہی اٹھاتا ہوں وڈیو فائلز
آپ ابھی تک flv میں اٹکے ہیں۔ ہائی کوالٹی mp4 بھی اتاری جا سکتی ہے۔ اور اب تو Divx بھی یوٹیوب ویڈیوز کو پراسیس کر سکتا ہے
عارف میاں آپ بات کہاں لے گئے.. یہاں یہ بات نہیں ہو رہی.. یہ سب ہوسکتا ہے ہمیں بھی پتہ ہے.. پھر بھی بتانے کا شکریہ..
پھر بھی بات تو لینکس میں فلیش ویڈیو محفوظ کرنے کی ہو رہی ہے اور جہاں تک میں جانتا ہوں آپ لینکس کے صارف نہیں ہیں..
السلام علیکم یہ بہت اچھا موضوع آپ حضرات نے شروع کیا ہے میں نے پہلے بھی کچھ دیر کے لیے اوبنٹو استعمال کیا تھا لیکن اب ایک دو دن سے استعمال کر رہا ہوں اور مزا آرہا ہے اس کے استعمال کا یہاں ایک بات میں اپنے جیسے نئے یوزر سے کہتا چلوں کہ کیشے والا فولڈر ہڈن ہوتا ہے اس کو کنٹرول ایچ شارٹ کٹ کی دبا کر ویو کے مینو میں جاکر شو ہڈن فائلز سلیکٹ کرکے شو کرنا پڑتا ہے اور واقعی اس میں ویڈیو پہ دیکھی گئی ساری ویڈیوز موجود ہوتی ہیں شکریہ
واقعی جناب یہ پلگ ان اچھا کام کر رہا ہے میں نے ابھی ہی انسٹال کیا ہے لیکن اگر ڈاونلوڈنگ کے دوران اگر نٹ ڈسکونکٹ ہوجائے تو کیا اس میں ریزیوم کی سہولت موجود ہے ؟ اس کے علاوہ یہ پلگ ان تو ویڈیوز کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے ہے لیکن اگر ہم دیگر فائلز کوڈاون لوڈ کرنا چائین تو ان کے لیے آئی ڈی ایم کی طرح کا کوئی سافٹ ویر اوبنٹو کے لیے ہے اور وہ بھی فری ؟
ڈاؤن لوڈ کے اسی جگہ سے واپس شروع کرنے کا امکان وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتا جاتا ہے۔ اگر کافی دیر گزر جائے یا درمیان میں فائرفاکس بند ہو جائے تو عموماً ڈاؤن لوڈ کا پتہ ایکسپائر ہو جاتا ہے۔ یہ کام شاید یوٹیوب والے ایسے آلات کو روکنے کی کوشش میں کرتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ منیجر اور ایکسلریٹر کے طور پر میں تو فائرفاکس ہی کا ایک اور اضافیہ DownThemAll استعمال کیا کرتا ہوں۔ باقی آپ کی اپنی پسند۔ اگر فائرفاکس سے الگ کوئی ڈاؤن لوڈ منیجر چاہیے تو Downloader4X یا d4x کافی عمدہ اطلاقیہ ہے۔ مزید کے لیے پیکج منیجر میں ڈاؤن لوڈ منیجر کا لفظ تلاش کریں۔