ساتویں سالگرہ لیجئے ہم آگئے۔۔ !!!

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے ارے ۔۔۔۔آپ سب کھڑے کیوں ہوگئے؟؟؟:eek:

بیٹھ جائیے ۔۔۔جی بہت شکریہ۔۔۔۔ بیٹھ جائیے پلیز !!! آپ سب ہمارے اعزاز میں کھڑے ہوکر ہمیں شرمندہ کررہے ہیں۔:blushing: اور پلیز یہ ڈھول اور بینڈ باجے بھی تھوڑی دیر کے لیے بند کروا دیجئے ورنہ آپ تک ہماری باتیں نہ پہنچنے کی ذمہ داری ہم پر نہ ہوگی۔ دراصل ہمیں آنے میں تھوڑی دیر اس لیے ہوئی کہ مابدولت کے امتحان چل رہے تھے اور ویسے بھی آپ کو تو پتا ہی ہے کہ مہمان خصوصی دیر سے آیا کرتے ہیں۔
:noxxx::rollingonthefloor:

تو لیجئے جناب ہم آگئے اور اب چونکہ مہمان خصوصی ایک تقریر بھی کیا کرتے ہیں تو ہمیں مجبوراً تقریر بھی کرنا پڑے گی لیکن آپ ڈرئیے مت ہم کوئی اتنی لمبی تقریر نہیں جھاڑیں گے(بلکہ ہمیں تو ڈر ہے کہ خود کو مہمان خصوصی کہنے پر کوئی ہمیں ہی نہ جھاڑ دے :D ) ہمیں معلوم ہے کہ مہمان خصوصی اتنی لمبی تقریر نہیں کیا کرتے اس لیے ہم اپنی تقریر کو مختصر رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ لیکن اس سے پہلے آپ سب کو ہمارے ساتھ ایک وعدہ کرنا ہوگا کہ آپ یہاں سے اٹھ کر نہیں جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو وعدہ ؟؟؟:happy:

ارے ۔۔۔ہائیں !!! ۔۔۔یہ کیا ؟؟۔۔۔دھت تیرے کی !! ۔۔ہمارا تقریر والا کاغذ کہاں گیا؟ :eek:۔۔ ابھی پرسوں ہی تو آخری امتحان کی تیاری کرتے ہوئے لکھی تھی اتنی مشکل سے(n) ۔۔۔ ہمیں لگتا ہے کسی نے ہمارا تقریر والا کاغذ چرا لیا ہے اور ہم سے پہلے تقریر کر لی ہے۔ بس جو بھی تقریر آپ نے اس سے پہلے پڑھی ہو اور وہ مشکل مشکل الفاظ پر مشتمل تھی تو سمجھ لیجئے گا وہ ہم نے ہی لکھی تھی۔ :LOL:

تو سب سے پہلے آپ سب کو سات سال کی اردو محفل بہت بہت مبارک ہو۔ ویسے تو کہتے ہیں سات سال کی عمر میں بچے کے نئے دانت اُگنے لگتے ہیں لیکن ہماری محفل تو ہمیشہ سے اپنے پَر پُرزے تبدیل کرتی آئی ہے جو کہ اس کی خوبی ہے اور اس کے لیے ہم بادشاہ سلامت ، تمام وزراء اور اعلیٰ سرکاری احکام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ :)

لیکن یہ کیا!!!۔۔۔سب لوگ کہاں چلے گئے ہیں پنڈال میں اتنی خاموشی کیوں ہے؟
کیا کہا ۔۔؟آپ سب ہماری تقریر سننے کے لیے خاموش ہیں۔ :)
بہت خوب !!! دراصل یہ اسٹیج کافی اونچا ہے ہمیں نیچے کچھ نظر نہیں آرہا پر ہمیں یقین ہے کہ آپ سب ہمہ تن گوش ہوکر ہماری باتیں سن رہے ہوں گے۔ :happy:

اور یہ لیجئے ہمارا تقریر والا کاغذ بھی مل گیا ۔۔

'؛'؛“پ”-،پ09-=09÷”پ”-=۔'““؎؎؎؎؎”“009۔؛“۔۔÷”“=۔“”

اففففففففف یہ کیا !!! ۔۔۔گھبرائیے مت دراصل یہ تو ہماری بھتیجی کا خط ہمارے ہاتھ آگیا ہماری بھتیجی کو بھی ہماری طرح مشکل باتیں کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ دراصل سیکرٹ ورڈز ہیں۔ جو صرف ہمیں ہی سمجھ آتے ہیں۔ :happy:
سیکرٹ ورڈز سے ہمیں یاد آیا کہ محفل میں ایک جاسوس ایجنٹ بھی ہیں ہمیں چیف سے رپورٹ ملی ہے کہ عرصہ ہوا انہوں نے کوئی جاسوسی پیش نہیں کی اور تو اور محفل کی سالگرہ پر بھی خاموش ہیں۔ چیف نے انہیں حکم دیا اپنی سوئی ہوئی جاسوسی کی حِس کو جگائیں اور محفل کی سالگرہ کے بارے میں ابن سعید بھیا نے جو پلانز پیش کیے ہیں فوراَ سے پیشتر ان کے بارے میں راز فاش کیے جائیں اس کے بعد ہوسکتا ہے کہ انہیں محفل کے سینئر جاسوس کا ایوارڈ دے دیا جائے۔ ۔۔۔اوور!

ایوارڈز کی بھی ایک ہی کہی محفل کے ایوارڈز کے لیے جہاں بہت سے نام پیش کیے جارہے ہیں وہاں یقیناَ ایوارڈز پریزنٹ کرنے کے لیے بھی کسی کی ضرورت ہوگئی اور ہم یہ خدمت انجام دینے کے لیے حاضر ہیں ویسے بھی ایوارڈز تو مہمان خصوصی ہی دیا کرتے ہیں ناں !!! :happy::happy::happy:

چاچو آپ کہاں جارہے ہیں؟؟ دیکھئے پلیز یہ ڈرائیور ڈیوٹی سالگرہ پر نہیں چلے گی۔ :nottalking: اور ہاں یاد آیا چاچو ہم نے کبھی محفل کی سالگرہ پر آپ کی لمبی سی تقریر نہیں پڑھی اس دفعہ بھی آپ نے صرف مبارک باد کی ایک لائن لکھ دی بس ہم کچھ نہیں جانتے ہمیں آپ کا لمبا سا پیغام پڑھنا ہے۔ ویسے ہم سوچ رہے تھے سب لوگ اتنے مشکل ، سنجیدہ سے اور لمبے سے خطبے کیسے لکھ لیتے ہیں جیسے کہ نایاب بھیا کا پیغام اور محب علوی بھیا کا دھاگہ اور مقدس اپیا کا ۔۔۔ارے یاد آیا ۔۔مقدس اپیا کی تقریر کے عنوان میں "ہی ہی ہی " کے الفاظ پڑھتے ہیں ہمیں خیال آیا کہ چلو کچھ تو غیر سنجیدہ پڑھنے کو ملا لیکن یہ کیا مقدس اپیا آپ سے ہمیں یہ توقع نہ تھی اتنی سیریس تو آپ کبھی نہ ہوئی تھیں:idontknow: اور بادشاہ سلامت نبیل بھیا کا خطبہ صدارت تو ظاہر ہے مشکل مشکل اور سنجیدہ ہی ہوگا۔:rolleyes:

ارے ہم بھی کیا اِدھر اُدھر کے باتوں میں لگ گئے۔ ہم تو ایک تقریر کرنے جارہے تھے ۔۔لیکن ۔۔۔!


اس دوران ایک محفلین (احتجاجاََ ۔۔) :
آپ کی تقریر کچھ زیادہ لمبی نہیں ہوگئی وہ تو ہم وعدہ کرکے پھنس گئے ورنہ جب آپ کو لگا تھا کہ کچھ لوگ آپ کے اعزاز میں کھڑے ہوئے ہیں دراصل وہ لوگ جانے کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔۔۔ بس آتے ہی ہوں گے ٹماٹر لے کر ۔۔۔:frustrated:

ہم : ارے ۔۔کیا کہا ؟:eek:۔۔ابھی تو ہم نے اپنی تقریر بھی شروع نہیں کی تھی، سب لوگ اتنی خاموشی سے سن رہے تھے۔ (n)

محفلین : آپ ذرا اسٹیج سے جھانک کر اپنی یہ خوش فہمی بھی دور کر لیں۔۔
:rollingonthefloor:
ہم : اففف ۔۔۔ ارے!!! ۔۔۔یہ کیا !! ۔۔سب لوگ کہاں گئے ؟؟
پھر تو ہم بھاگے :nailbiting: ۔۔لیجئے سنبھالیے اپنا مائیک۔۔۔۔


 

شمشاد

لائبریرین
مہمان خصوصی بغیر کسی پروٹوکول کے آئے تو اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوتا ہے۔
آنے سے پہلے اطلاع مل جاتی تو سرخ قالین کا بندوبست ہی کر لیتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بینڈ باجے تو بجتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن آئی تو اکیلی ہی تھی۔ نانی اماں کو ہی ساتھ میں لے آنا تھا۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بینڈ باجے تو بجتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن آئی تو اکیلی ہی تھی۔ نانی اماں کو ہی ساتھ میں لے آنا تھا۔
ان کو تو بولا تھا پر انہیں ٹماٹر کھانے سے ڈر لگ رہا تھا اس لیے مجھے اکیلے ہی بھیج دیا۔ مجھے ٹماٹر بہت پسند ہیں ناں :p
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر اب بھگتو۔ باڈی گارڈ ساتھ میں نہ لانے کا یہی انجام ہوتا ہے۔
خیر میں تو خوش آمدید کہہ ہی دیتا ہوں۔

تو خواتین و حضرات سب ملکر مانو بلی کو خوش آمدید کہہ دیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
تو پھر اب بھگتو۔ باڈی گارڈ ساتھ میں نہ لانے کا یہی انجام ہوتا ہے۔
خیر میں تو خوش آمدید کہہ ہی دیتا ہوں۔

تو خواتین و حضرات سب ملکر مانو بلی کو خوش آمدید کہہ دیں۔
چاچو میں نے سوچا سب میرے بہنا بھیا ہی ہیں باڈی گارڈ کی کیا ضرورت ہے ؟میں کوئی پاکستان کا صدر یا وزیر اعظم تھوڑی ہوں۔ :p

:) :) :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
شچی مچی میں ۔۔ :) امتحانات کے بعد دماغ کی دہی بن جاتی ہے ۔۔ تمہارا تو مزید زرخیز ہوگیا ۔۔ کیا بات ہے ۔۔ :battingeyelashes:
ہی ہی ہی
اپیا میں نے سوچا میں بہت تھکی ہوں اس لیے نہیں لکھوں گی لیکن آتے ہی لکھنا شروع کردیا ۔۔پتا نہیں کیوں ؟ :)
 
Top