کاشفی

محفلین
لیبیا میں اردن کا شاہی طیارہ ہائی جیک
190518_81493172.jpg

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح افراد نے اردن کے شاہی طیارے کو ہائی جیک کر لیا۔

طرابلس: (دنیا نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہائی جیک ہونے والا طیارہ عمان جا رہا تھا کہ طرابلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسلح افراد نے جہاز پر دھاوا بول دیا اور اس میں سوار افراد کو یرغمال بنا لیا۔ واقعے کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے ائیرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دیگر ممالک سے آنے والی پروازوں کا رخ دیگر ائیر پورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔ جہاز پر سوار مسافروں کی تعداد کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
 
Top