"لکھ رہا ہوں"

تری ماں کو شاطر اگر لکھ رہا ہوں
خفا مت ہو اندر کا ڈر لکھ رہا ہوں
لکھوں گا نہ کوئی ستم تیرا بیگم
ترے سامنے بیٹھ کر لکھ رہا ہوں
غزل کو مری "خشک" تم نے کہا تھا
تمہیں لکھ کے "بد" ساتھ "تر" لکھ رہا ہوں
اسے کیا پتہ مجھ کو کھجلی لگی ہے
وہ سمجھا کہ میں جھوم کر لکھ رہا ہوں
مجھے کیا ضرورت ترے گھر میں جھانکوں
میں بیٹھا ہوں گر بام پر، لکھ رہا ہوں
خوشی سے نہ پھولی سمائے گی بیگم
میں کمرہ نما کو "کمر" لکھ رہا ہوں
نشانے پہ اشعار لگتے نہیں ہیں
میں بھینگی کے تیرِ نظر لکھ رہا ہوں
استادِ محترم الف عین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس غزل کی اصلاح فرما کر آپ سب کو پیش کرنے کے قابل بنایا۔​
امجد میانداد
 
ویسے حیرت کی بات تو یہ ہے کہ یہ نظم آپ نے بھابی کے سامنے بیٹھ کر لکھی:thinking:


لکھوں گا نہ کوئی ستم تیرا بیگم
ترے سامنے بیٹھ کر لکھ رہا ہوں



اور پھر بھی یہ شعر کہہ گئے:eek:


خوشی سے نہ پھولی سمائے گی بیگم
میں کمرہ نما کو "کمر" لکھ رہا ہوں
 

باباجی

محفلین
واہ کیا بات ہے بہت اچھا کلام
میں اس کو "خوب" کے ساتھ "تر" لکھ رہا ہوں :)

غزل کو مری "خشک" تم نے کہا تھا
تمہیں لکھ کے "بد" ساتھ "تر" لکھ رہا ہوں
 
تسی تے رہن دیو نا پا جی، اچھے خاصے سنجیدہ کلام کو مزاحیہ کلام بنا دو گے :)
ایویں ای چھڈ دیاں :tongueout4:
تری ماں کو شاطر اگر لکھ رہا ہوں
خفا مت ہو اندر کا ڈر لکھ رہا ہوں
وہ تو کب سے نمایاں ہے بتانے کی ضرورت نہیں تھی
لکھوں گا نہ کوئی ستم تیرا بیگم
ترے سامنے بیٹھ کر لکھ رہا ہوں
اس فرمانبرداری پر کون مر نہ جائے اے خدا
غزل کو مری "خشک" تم نے کہا تھا
تمہیں لکھ کے "بد" ساتھ "تر" لکھ رہا ہوں
دکھی آتما :laughing3:
اسے کیا پتہ مجھ کو کھجلی لگی ہے
وہ سمجھا کہ میں جھوم کر لکھ رہا ہوں
عنقریب کھجلی کا احساس بھی مٹ جائے گا
مجھے کیا ضرورت ترے گھر میں جھانکوں
میں بیٹھا ہوں گر بام پر، لکھ رہا ہوں
کتنا خوبصورت جھوٹ ہے ویسے ہم بھی اکثر و بیشتر یہ جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں :laughing3:
خوشی سے نہ پھولی سمائے گی بیگم
میں کمرہ نما کو "کمر" لکھ رہا ہوں
اس پر تبصرہ سنسر کی قینچی کی نظر ہو جائے گا:laughing3:
نشانے پہ اشعار لگتے نہیں ہیں
میں بھینگی کے تیرِ نظر لکھ رہا ہوں
کواکب ہیں کچھ بتاتے ہیں کچھ:laughing3:
 
ایویں ای چھڈ دیاں :tongueout4:
تری ماں کو شاطر اگر لکھ رہا ہوں
خفا مت ہو اندر کا ڈر لکھ رہا ہوں
وہ تو کب سے نمایاں ہے بتانے کی ضرورت نہیں تھی
لکھوں گا نہ کوئی ستم تیرا بیگم
ترے سامنے بیٹھ کر لکھ رہا ہوں
اس فرمانبرداری پر کون مر نہ جائے اے خدا
غزل کو مری "خشک" تم نے کہا تھا
تمہیں لکھ کے "بد" ساتھ "تر" لکھ رہا ہوں
دکھی آتما :laughing3:
اسے کیا پتہ مجھ کو کھجلی لگی ہے
وہ سمجھا کہ میں جھوم کر لکھ رہا ہوں
عنقریب کھجلی کا احساس بھی مٹ جائے گا
مجھے کیا ضرورت ترے گھر میں جھانکوں
میں بیٹھا ہوں گر بام پر، لکھ رہا ہوں
کتنا خوبصورت جھوٹ ہے ویسے ہم بھی اکثر و بیشتر یہ جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں :laughing3:
خوشی سے نہ پھولی سمائے گی بیگم
میں کمرہ نما کو "کمر" لکھ رہا ہوں
اس پر تبصرہ سنسر کی قینچی کی نظر ہو جائے گا:laughing3:
نشانے پہ اشعار لگتے نہیں ہیں
میں بھینگی کے تیرِ نظر لکھ رہا ہوں
کواکب ہیں کچھ بتاتے ہیں کچھ:laughing3:
بنا دیا نا اچھے خاصے سنجیدہ کلام کو مزاحیہ؟
 

شوکت پرویز

محفلین
جناب امجد علی راجا صاحب!
ابھی ابھی سنجیدہ مزاج بنا تھا آپ کی غزل "ہے کہ تم ہو" پڑھ کر؛ آپ نے یہاں بلا کر ہماری سنجیدگی کا بیڑہ غرق کر دیا۔
اب آپ نے بلا ہی لیا ہے تو ہم بھی رسم نبھائیں گے۔ بھلا مزاح میں وہ دھاگہ ہی کیا جس گے پیغاموں میں "بھی" مزاح نہ ہو۔
تو لیجئے جناب، ہم حاضر ہیں۔۔۔
اسے کیا پتہ مجھ کو کھجلی لگی ہے
وہ سمجھا کہ میں جھوم کر لکھ رہا ہوں[/quote]
جناب، ہمارے گھر بھی آ کر کچھ لکھ دیجئے، ہمارے گھر میں مکڑیوں کے جالے بہت ہو گئے ہیں، آپ یونہی ذرا جھوم جھوم کر چند غزلیں لکھیں گے تو ہمیں امید ہے سارے جالے صاف ہو جائیں گے۔
مجھے کیا ضرورت ترے گھر میں جھانکوں
میں بیٹھا ہوں گر بام پر، لکھ رہا ہوں[/quote]
کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ۔۔ ;)
خوشی سے نہ پھولی سمائے گی بیگم
میں کمرہ نما کو "کمر" لکھ رہا ہوں[/quote]
بیگم: تم نے میرا کپڑا لانڈری میں کیوں نہیں دیا؟
شوہر: جی! لانڈری والے نے کہا، جناب، یہاں کپڑے دھلتے ہیں، شامیانے نہیں۔۔۔
مجھ پر جو تم گرے تو میں پِس جاؤں گا صنم
"کیا جانتا نہیں ہوں تمہاری کمر کو میں"
[quote]نشانے پہ اشعار لگتے نہیں ہیں
میں بھینگی کے تیرِ نظر لکھ رہا ہوں[/quote]​
جناب، ایک آنکھوں کے ڈاکٹر سے ہماری جان پہچان ہے، کہئے تو ملوا دوں؟؟؟ ;)
 

الشفاء

لائبریرین
اسے کیا پتہ مجھ کو کھجلی لگی ہے
وہ سمجھا کہ میں جھوم کر لکھ رہا ہوں
ہاہاہا۔۔۔ کیا بات ہے جی۔۔۔
 
جناب امجد علی راجا صاحب!
ابھی ابھی سنجیدہ مزاج بنا تھا آپ کی غزل "ہے کہ تم ہو" پڑھ کر؛ آپ نے یہاں بلا کر ہماری سنجیدگی کا بیڑہ غرق کر دیا۔
اب آپ نے بلا ہی لیا ہے تو ہم بھی رسم نبھائیں گے۔ بھلا مزاح میں وہ دھاگہ ہی کیا جس گے پیغاموں میں "بھی" مزاح نہ ہو۔
تو لیجئے جناب، ہم حاضر ہیں۔۔۔
وہ سمجھا کہ میں جھوم کر لکھ رہا ہوں[/quote]

جناب، ہمارے گھر بھی آ کر کچھ لکھ دیجئے، ہمارے گھر میں مکڑیوں کے جالے بہت ہو گئے ہیں، آپ یونہی ذرا جھوم جھوم کر چند غزلیں لکھیں گے تو ہمیں امید ہے سارے جالے صاف ہو جائیں گے۔

واہ واہ جناب، آپ کے مزاج کی سنجیدگی کا بیڑہ غرق تو ہوگیا لیکن ہم سب کو لطف اندوز ہونے کے لئے آپ کی غیرسنجیدہ تحریر تو مل گئی نا ;)
 
Top