لکھے موسی پڑھے خدا

شمشاد

لائبریرین
اتنی جلدی جلدی یُو ٹرن لیں گے تو چکرا کر رہ جائیں گے۔

ویسے "دو یُو ٹرن" برابر ہیں "ایک او ٹرن" کے۔
یُو "U" اگر انگریزی کا حرف ہے تو او "O" بھی انگریزی کا ہی حرف ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اب آپ نے مستند حوالہ دے دیا ہے تو اپنے خیال پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔:) لیکن اگر ایسا ہے تو پھر ہم اس محاورے کے حق میں نہیں ہیں۔

آپ کے مخاطب تو اور صاحب ہیں اس لیے دخل دینے کیلیے معذرت لیکن اس میں نظر ثانی والی کوئی بات ہی نہیں۔ فرہنگِ آصفیہ کے مؤلف لاکھ سمجھتے رہیں کہ لکھے موسیٰ پڑھے خدا غلط ہے اور لکھے مو سا پڑھے خود آ صحیح ہے لیکن انہوں نے اس کتاب میں جو کہ دوسروں کیلیے سند بننے والی تھی وہی لکھا جس کا چلن ہے

کیونکہ اصول کی بات یہ ہے کہ اہل زبان شعرا و ادبا لغات دیکھ کر شاعری نہیں کرتے بلکہ لغات لکھنے والے اہل زبان شعرا اور ادبا کی تحاریر سامنے رکھ کر لغت ترتیب دیتے ہیں۔ اس املا کی سند میں استاذ الاساتذہ ناسخ کی رباعی ہے جس کے سامنے تمام لغات ہیچ ہیں۔

میری اوپر والی پوسٹ کا بس یہ مطلب تھا کہ سید احمد دہلوی اس املا کو ذاتی طور پر غلط ضرور سمجھتے تھے لیکن لکھا وہی جس کا چلن ہے اور جو شعرا کے ہاں ہے کیونکہ استاذ شعرا اور ادبا کی بات لغت نگار کی بات سے زیادہ اہم ہے۔
 
عدیل منا

محفلین
اتنی جلدی جلدی یُو ٹرن لیں گے تو چکرا کر رہ جائیں گے۔

ویسے "دو یُو ٹرن" برابر ہیں "ایک او ٹرن" کے۔
یُو "U" اگر انگریزی کا حرف ہے تو او "O" بھی انگریزی کا ہی حرف ہے۔
آپ نے بھی سانس لینے نہیں دیا نظر ثلاثہ کی طرف دوڑادیا۔ اسی طرح گول گول کھومتے رہے تو موت کے کنویں والوں کے ہتھے نا چڑھ جائیں۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
وہ کنوئیں یہاں نہیں ہوتے اور پاکستان جا کر آپ نے گول گول گھومنا نہیں۔

ویسے پاکستان میں آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟
 
عدیل منا

محفلین
آپ کے مخاطب تو اور صاحب ہیں اس لیے دخل دینے کیلیے معذرت لیکن اس میں نظر ثانی والی کوئی بات ہی نہیں۔ فرہنگِ آصفیہ کے مؤلف لاکھ سمجھتے رہیں کہ لکھے موسیٰ پڑھے خدا غلط ہے اور لکھے مو سا پڑھے خود آ صحیح ہے لیکن انہوں نے اس کتاب میں جو کہ دوسروں کیلیے سند بننے والی تھی وہی لکھا جس کا چلن ہے

کیونکہ اصول کی بات یہ ہے کہ اہل زبان شعرا و ادبا لغات دیکھ کر شاعری نہیں کرتے بلکہ لغات لکھنے والے اہل زبان شعرا اور ادبا کی تحاریر سامنے رکھ کر لغت ترتیب دیتے ہیں۔ اس املا کی سند میں استاذ الاساتذہ ناسخ کی رباعی ہے جس کے سامنے تمام لغات ہیچ ہیں۔

میری اوپر والی پوسٹ کا بس یہ مطلب تھا کہ سید احمد دہلوی اس املا کو ذاتی طور پر غلط ضرور سمجھتے تھے لیکن لکھا وہی جس کا چلن ہے اور جو شعرا کے ہاں ہے کیونکہ استاذ شعرا اور ادبا کی بات لغت نگار کی بات سے زیادہ اہم ہے۔
ہم آپ کی بات سے سولہ آنے متفق ہیں، اصل میں وقت کی کمی کی وجہ سے ہم پوری تحریر نا پڑھ سکے سرسری نظر ڈال کر نتیجہ اخذ کرلیا۔شمشاد بھائی نے توجہ دلائی تو دوبارہ دیکھا۔
 
عدیل منا

محفلین
وہ کنوئیں یہاں نہیں ہوتے اور پاکستان جا کر آپ نے گول گول گھومنا نہیں۔
ویسے پاکستان میں آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟

ملتان سے ہے۔ اب اس پر کوئی نیا سلسلہ نا شروع کردیں، یقین کریں ہمارا گیلانی برادری سے کوئی تعلق نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
گرد گرمی گدا و گورستان
تعلق ہو بھی تو میں نے کون سا آپ کو پلاٹ الاٹ کروانے کو کہہ دینا ہے۔
 
عدیل منا

محفلین
کیا لڑنے کا ارادہ ہے ؟ :-P
ہم تو بہت صلح جو قسم کے بندے ہیں۔ کوئی اگر گالی کلوچ پر بھی آجائے تو اس کے ساتھ بھی بہت تمیز سے پیش آتے ہیں کہ دیکھئے بہتر ہے کہ آپ ہم سے معذرت کرلیں، کہیں ہم سے بھی آپ کی شان میں گستاخی نا
سر زد ہوجائے۔:)
 
عثمان

ہاہاہا۔۔۔
دھاگہ خدا اور موسی سے کہیں دور نکل رہا ہے۔ کہیں اور ملتے ہیں۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
لکھنے میں ہر دو طرح لکھا جائے گا ۔ مگر عام بولنے میں "لکھے موسی پڑھے خدا " ہی سنا جائے گا ۔
اور سننے والا اسے اپنے من چاہے محاورے کی صورت ہی قیاس کرے گا ،
 
ہم تو بہت صلح جو قسم کے بندے ہیں۔ کوئی اگر گالی کلوچ پر بھی آجائے تو اس کے ساتھ بھی بہت تمیز سے پیش آتے ہیں کہ دیکھئے بہتر ہے کہ آپ ہم سے معذرت کرلیں، کہیں ہم سے بھی آپ کی شان میں گستاخی نا
سر زد ہوجائے۔:)
جی جناب آپ کی صلح پسندی کے نمونے تو ہم نے خوب دیکھ رکھے ہیں۔۔۔:sneaky:
 
احمد بلال

محفلین
فرہنگِ آصفیہ میں ہے۔ اور اس کی ایک اور وجہ تسمیہ بھی لکھی گئی ہے اسی فرہنگ میں کہ حضرت موسیٰ ّ اللہ سے کنایۃ اور اشارۃ بات کیا کرتے تھے اور اللہ کے سوا کوئی سمجھ نہیں سکتا تھا۔ اس لیے ایسے خط کے متعلق کہا جاتا ہے جس کو وہی سمجھ سکے جسے القا ہو۔ املا اِسی معنی کے موافق ہے۔
 
Top