لڑکوں کی واپسی

تیشہ

محفلین
یرے سامنے کئی لڑکوں کی مثالیں موجود ہیں جن کو میں نے یہاں رُلتے ، بگڑتے دیکھا ہے ۔ میں ان میں سے ایک مثال یہاں لکھ رہی ہوں مگر میرا لکھنے کا مقصد دل آزاری نہیں ہے نا ہی طنز کرنا نا ہی ہرٹ کرنا ، اس لئے اسکو صرف پڑھا جائے یہ نا سمجھا جائے کہ میں لڑکوں پر کوئی طنز کر رہی ہوں ۔ مگر جو بھی دیکھا ہے سب سچائی ہے ۔
لڑکے نہایت ہی غیر ذمے دار ، ہوا کرتے ہیں ،
میرے ہی ٹاؤن میں ایک لڑکا (جو کہ کراچی کا ہے ) عمر چوبیس سال ، آج سے دو سال پہلے انگلینڈ میں سٹوڈنٹ ویزہ پے آیا ،۔ بہت سے خواب پڑھائی کے لے کر ساتھ ، اور جب وہ اس ملک میں آگیا ،۔ آتے ساتھ ہی اس نے پڑھائی چھوڑ دی ، اور ایک لڑکی کے چکروں میں پڑ گیا ۔۔ اس لڑکی کو اپنے بس میں کرلیا تاکے وہ اس سے شادی کرکے اسے یہاں پکا سیٹل کروادے گی ۔ کچھ عرصہ اسکے ساتھ رہا اور جب شادی کا وقت آیا تو اس لڑکی نے شادی کسی اور سے کرلی کہ یہ تو خود جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے آیا ہے ابھی خود سٹوڈنٹ ہے اسے کیا سپورٹ دے گا یہ ۔ اس سٹوڈنٹ لڑکے نے اس کے غم میں شراب پینی شروع کردی پب ، بار ،نائٹ کلب یہ اسکے زندگی کا حصہ بن گئے ۔ اب کچھ وقت اور آگے ہوا تو اسے کچھ ہوش آئی اور پھر اس ملک میں سیٹل ہونے کو پر تولنے لگا ، اور ایک گوری کے ساتھ ایگرمنٹ کر بیٹھا کہ اتنے پیسے لے لو اور مجھ سے شادی کرکے یہاں سیٹل کرادو ، جیسے ہی پیپرز مل گئے تم اپنے راستے ، میں اپنے راستے :music:
ہوا یہ ہے گہ اب تک وہ اسے ہزاروں پاؤنڈ کما کر دے چکا ہے اسی چکر میں ۔۔ نو گھنٹے کام کرتا ہے ۔ اور جتنے بھی پیسے ملتے ہیں وہ سب اس گوری کے حوالے کرتا گیا ، اب جب چھے سات ہزار سے اوپر کی رقم ہوچکی ہے تو وہ گوری اسے چھوڑ کر غائب ہوگئی ہے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ، :music:
اور یہ اب شدید ڈپریشن میں ہے ۔ اب کل مجھے کہہ رہا تھا کہ میں کس منہ سے پاکستان واپس جاؤں :confused: میرے تو گھر والے مجھے گھسنے ہی ناں دے گے ۔ اور میرا فیوچر تباہ برباد ہوچکا ہے ۔ اس سے بہتر ہے موت آجائے ۔
جیب میں اسکے پیسے نہیں ہیں کہ کچھ لے سکے ۔ پاکستان جائے گا تو اسکے والدین ، جن سے ضد کرکے ہائر ایجوکیشن کے لئے اس ملک میں آیا تھا ، اور صرف دو سال ، دو سال میں آتے ساتھ ہی پڑھائی بھول بیٹھا ، اور ہر ذمے داری کو بھول بیٹھا ،
میں تو اس کی بیتی سن کر ششدر رہ گئی ہوں ، ایک تو اسکی عمر اتنی چھوٹی ، مگر کیسے کیسے کام کر بیٹھا ہے یہ ۔ جو عمراسکی پڑھائی کی تھی ، اسے کیسے کیسے کاموں میں لگا بیٹھا ہے ۔
اب وہ اتنا ڈپریسڈ ہے کہ کچھ پتا نہیں آگے کیا کر بیٹھے ۔
میں نے بھی اگنور کر رکھا ہے ۔ کہ اب بھگتو ، مگر میں سوچنے پے مجبور ہوگئی تھی کہ دیکھو تو ذرا ، :(
اللہ ان سب بے عقلوں کو نیک ہدایت دے ۔ اور نیک راستے پے چلنے کی توفیق دے ۔
یہ ایک مثال ہی نہیں ہے طالوت ، میرے سامنے اپنی آنکھوں دیکھی ہزاروں ایسی مثالیں ہیں ان سٹوڈنس لڑکوں کی ، جو پاکستان سے پڑھائی کے بہانے آتے ہیں مگر آتے ساتھ ہی کچھ سے کچھ اور ہوئے :music:
اگر میں ایک کے بعد ایک لکھنی شروع کی تو دن گزر جائے گا :music:
جبکہ خواتین ایسی لاپراوہ ، غیر ذمے دار ، اور آوارہ نہیں ہوتیں اسی لئے وہ پڑھائی میں بھی ان لڑکوں سے ، اور کئی شعبوں میں آگے نکل جایا کرتی ہیں ،
یہ لڑکے ہی ہوتے ہیں لا ابالی ، اور غیر سنجیدہ ، پڑھائی میں بھی ، اور کچھ اور باتوں میں بھی ،

( یہ میں نے کوئی آپ لڑکوں کو طنز و تیر برسانے کو نہیں شئیر کیا ، اس لئیے اس پے کوئی رپلائی نا دے ۔ یہ کیونکہ میرے سے اس سٹوڈنٹ کی بات ہورہی تھی تو مجھے معلوم ہے تو میں نے آپ سبکو سنانے کے لئے شئیر کیا ہے لہذا کوئی غلط مطلب نا نکالے :music: )
 

طالوت

محفلین
بوچھی :::::::: یہ میں نے کوئی آپ لڑکوں کو طنز و تیر برسانے کو نہیں شئیر کیا ، اس لئیے اس پے کوئی رپلائی نا دے ۔ یہ کیونکہ میرے سے اس سٹوڈنٹ کی بات ہورہی تھی تو مجھے معلوم ہے تو میں نے آپ سبکو سنانے کے لئے شئیر کیا ہے لہذا کوئی غلط مطلب نا نکالے

بوچھی اب آپ نے شرط عائد کر دی تو کیا کہا جا سکتا ہے ورنہ اس ضمن میں کافی کچھ میرے پاس بھی ہے کہنے کو۔۔۔۔۔۔۔
یعنی آپ مارتی بھی ہیں اور رونے بھی نہیں دیتیں ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ خوش رکھے آ پکو
وسلام
 

تیشہ

محفلین
:hatoff: اسلئے کہ میں اس فضول کی بحث میں پڑنا نہیں چاہتی
نا ہی مجھے شوق ہے ایسی گفتگو میں حصہ لینے کو ،۔۔ بس صرف ایک کہانی ، ایک مثال شئیر کی ہے ۔

شکریہ ۔۔ بحث نا کرنے کا :music: :hatoff:
 

طالوت

محفلین
ہمممممم اپنی بات کہہ چکیں اور اب بحث میں پڑنے کا شوق بھی نہیں بہت خوب ! اسے اردو میں غالبا کنی کترانا کہتے ہیں
اور یہ جو آپ کی مفید پوسٹس پر شکریہ پر شکریہ ادا کر رہی ہیں یہ سارا کیا دھرا ان کا اور زینب بی بی کا ہے (باقی نام مجھے یاد نہیں) ورنہ یہ تو سیدھا سا عنوان تھا لڑکوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے
نہ کوئی بحث تھی نہ کوئی ایسا مقصد ، نہ ہی جنسی تفریق پر مبنی
چلیئے ممکن ہے آپ کی آمد سے بحث کا دروازہ بند ہو جائے ۔۔۔۔۔
وسلام
وسلام
 

زینب

محفلین
ہایئں یہ ہمارے خلاف کس خوشی میں ایف آئی آر کٹ رہی ہے بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بتاؤ طالوت بابا یہ ٹاپک شروع کس نے کیا تھا وہ تو ہم سے کھری کھری سن کے اپنے دکھڑے بھول گئے ہو اب نا مانو تو الگ بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ہان یہ طے ہے کہ ہم ہار نہیں مانیئں گے ۔۔۔ہی ہی ہی
 

طالوت

محفلین
زینب مائی ! کیسے دکھڑے ؟ ؟ آپ اگر اس عنوان کی میری پہلی تحریر ہی پڑھ لیں تو آپ کو یہ سب کہنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی
اور یہاں کون ہار منوا رہا ہے ؟ (ویسے منوانا اتنا مشکل نہیں لیکن خواتین کے احترام میں ہم خاموش ہیں) کیسی ہار جیت ؟
وسلام
 

زینب

محفلین
ان سب باتوں کے لیے کل آ کے نپٹوں گی اپ سے ابھی میں‌جا رہی ہوں بھااااااااااااگ کے
 

جیا راؤ

محفلین
حضرات تھوڑا سا انتظار کریں ہماری "مفید پوسٹس" کا کہ ابھی ہماری غزل ذرا 'پھنسی' ہوئی ہے اسے نکلوا لیں پھر یہاں بات کرتے ہیں۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
پھر کیا مطلب ہے آپ کا؟ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کراچی میں رمضان شروع ہو گیا ہو اور اسلام آباد میں ابھی نہ شروع ہوا ہو۔
 

جیا راؤ

محفلین
رمضان تو وہاں بھی ہمارے ساتھ ہی شروع ہوا ہے مگر اب اسلام آباد والے(عادتاً) مکر جائیں تو 'عوام' کیا کر سکتی ہے !:grin:
 

طالوت

محفلین
کراچی والے سرکار کے ہیں اور اسلام آباد کی سرکار ہے ''''''''' " کے" اور "کی" کو ملحوظ رکھیں تو بہت سے مسائل سے جان چھوٹ جائے:!:
وسلام
 

طالوت

محفلین
ہمیں تو سن شعور سے ہی شکایتیں شروع ہوگئیں تھیں اور اب تو اتنی بڑھ چکی ہیں کہ
"پاگل ای اوے" کا نعرہ بھی سننے کو مل جایا کرتا ہے ۔۔۔ تو ہماری شکایت کے ڈر سے آپ کچھ کہنے سے مت رکیئے آپ بھی "نعرہ مستانہ" لگائیے اور گزر جائیے
وسلام
 

طالوت

محفلین
ہمممممم میں سمجھا مجھی سے مخاطب ہیں ، مجھے یہ خوش فہمی تھی کہ میں محفلین کے احباب میں شمار ہوتا ہوں وہ بھی دور ہو گئی :(
وسلام
 
Top