لڑکوں کی واپسی

طالوت

محفلین
خیر برتری تو اب بھی تسلیم نہیں کہ ہم برتری یا کمتری کے قائل ہی نہیں
لیکن تلخی ضرور آتی جا رہی تھی کیونکہ کچھ کچھ ذاتیات کا سنجیدگی سے دخل ہو رہا تھا یا سمجھا جا رہا تھا ۔۔۔
لہذا مقفل ہی کر دیں ۔۔۔
کسی اور موضوع پر یہ میدان پھر سجا لیں گے ، موضوعات کی کمی نہیں جہاں ایسے ٹکراو نہ ہوں
حجازی ایک تو آپ اچانک ٹپکے دوسرا کچھ "ملے جلے رجحان" کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اردو ہماری سمجھ سے ذرا اوپر کی چیز ہے اسلیئے آپ سے تو کوئی شکایت ہو نہیں سکتی ! کیونکہ آپ ہمارے درجے پر آ کر بات نہیں کرتے
سب اپنا خیال رکھیے معذرت قبول کیجیے دلوں سے کدورتیں صاف کیجیئے ( میں صاف کر چکا)
وسلام
:)
(آخری پیغام)
 
محسن حجازی

محفلین
طالوت بھائی اگر آپ کو ہماری کسی بات سے دکھ پہنچا ہو تم شما کر دیجئے۔ خاص طور پر ملے جلے رحجان والی اردو سے کوئی گزند پہنچا ہوتو اس کے لیے معافی۔
والسلام
(آخری کے بعد والا پیغام)
:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
طالوت بھائی کوئی کدورت نہیں تھی، کوئی تلخی نہیں تھی، بلکہ اس دھاگے پر بہت اچھی گپ شپ رہی۔
 
جیا راؤ

محفلین
خیر برتری تو اب بھی تسلیم نہیں کہ ہم برتری یا کمتری کے قائل ہی نہیں
لیکن تلخی ضرور آتی جا رہی تھی کیونکہ کچھ کچھ ذاتیات کا سنجیدگی سے دخل ہو رہا تھا یا سمجھا جا رہا تھا ۔۔۔
لہذا مقفل ہی کر دیں ۔۔۔
کسی اور موضوع پر یہ میدان پھر سجا لیں گے ، موضوعات کی کمی نہیں جہاں ایسے ٹکراو نہ ہوں
حجازی ایک تو آپ اچانک ٹپکے دوسرا کچھ "ملے جلے رجحان" کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اردو ہماری سمجھ سے ذرا اوپر کی چیز ہے اسلیئے آپ سے تو کوئی شکایت ہو نہیں سکتی ! کیونکہ آپ ہمارے درجے پر آ کر بات نہیں کرتے
سب اپنا خیال رکھیے معذرت قبول کیجیے دلوں سے کدورتیں صاف کیجیئے ( میں صاف کر چکا)
وسلام
:)
(آخری پیغام)

ہمارا دل تو پیدائشی کدورتوں سے پاک ہے۔:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ایسی بحثوں کا نتیجہ نہیں نکلا کرتا البتہ شرکت کرنے والے ایکدوسرے کے نکتہ نظر کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے لگتے ہیں۔
 
اسی لئے وضاحت کی تھی کہ آپ حضرات اس 'ورنہ' سے آگے نہ جا سکیں !:grin:
تو جانب حاصل بحث، حاصلِ نتیجہ یہ کہ محفل کی ایک رکن نے اس موضوع کی بدولت محفل پر بولنا شروع کردیا اور یوں ہمیں پتا چلا کہ یہ خاموش رہنے والی محترمہ بھی "کافی" بول لیتی ہیں اور خوب بولتی ہیں۔۔۔ شکریہ طالوت کا ادا کریں کیا؟ :p
 
زینب

محفلین
ارے جیا یہ کیا۔میں‌تو گولہ بارود کا انتظام کرنے گئی تھی طالبان سے بھی مدد کا وعدہ لیا تاکہ اپ کو کمک پہنچا سکوں اور اپ ہیں‌کہ سیز فائر کرنے والی ہیں۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
جب دیکھو مار دھاڑ جب دیکھو گولہ بارود،:box::boxing: ارے بھئی کبھی تو آرام سکون سے بھی رہ لیا کرو۔ تمہاری باتوں کی وجہ سے ہی تو پاکستان ترقی نہیں کر رہا۔ +سرپیٹ+
 
شہزاد وحید

محفلین
ایک دن کی غیر حاضری میں کافی مفید بحث ہو چکی ۔۔۔
عورتوں کے حوالے سے ذمہ داری کا فرق ہے حقوق دونوں کے برابر ہیں ۔۔ اب اگر ہم ذمہ داری اور حقوق میں فرق نہ کر سکیں تو "حقوق نسواں" کا جواز ہم خود پیدا کر دیتے ہیں ۔۔۔ عورت کی گواہی کے حوالے سے یہ موضوع نہیں (پہلے بھی معذرت کر چکا ہوں اور ویسے بھی آج کل میں اسلامی موضوعات سے کنی کترا رہا ہوں)
شہزاد وحید کی ماہرانہ رائے کہ بعد کچھ کہنے کی گنجائش نہیں بچتی ۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
ہاہاہاہاہاہا، گواہی کا حوالہ میں نے صرف اس لئیے دیا تھا ک میں بتانا چاہ رہا تھا، عورت قابل احترام ہے، حقوق بھی برابر ہیں، لیکن بہرحال فرق تو ہے جبھی وہ عورت ہے اور ہم مرد۔خیر اکارڈنگ ٹو مس جیا رائو نو مور ڈیبیٹ۔
 
جیا راؤ

محفلین
ارے جیا یہ کیا۔میں‌تو گولہ بارود کا انتظام کرنے گئی تھی طالبان سے بھی مدد کا وعدہ لیا تاکہ اپ کو کمک پہنچا سکوں اور اپ ہیں‌کہ سیز فائر کرنے والی ہیں۔۔۔

ارے زینب اسے بھی جنگی حکمتِ عملی سمجھئیے کہ بقول طالوت صاحب ابھی راہ میں اور بہت میدانِ کارزار آنے ہیں !
 
زینب

محفلین
جب دیکھو مار دھاڑ جب دیکھو گولہ بارود،:box::boxing: ارے بھئی کبھی تو آرام سکون سے بھی رہ لیا کرو۔ تمہاری باتوں کی وجہ سے ہی تو پاکستان ترقی نہیں کر رہا۔ +سرپیٹ+

کمال کرتے ہیں پا جی آپ بھی۔۔۔اپ کو نہیں پتا یہ پاکستانی قوم پیار سے کوئی بات نہیں سمجھتی ہمیشہ مار کی بات سمجھتی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ ان کو شروع سے ہی پیار نہیں ملا۔ تو ہو سکتا ہے انہیں پیار کا پتہ ہی نہ ہو کہ یہ کس چڑیا کا نام ہے؟
 
Top