لوبیا کے پکوڑے ۔۔

حجاب

محفلین
اجزاء ۔

سفید لوبیا ۔ آدھا پاؤ ۔
6 عدد درمیانی سائز کی باریک کٹی ہوئی پیاز ۔
4 یا 5 ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ۔
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا تھوڑا سا ۔
ادرک لہسن مکس پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ ( حسبِ ضرورت کم یا زیادہ کر سکتے ہیں )
نمک حسبِ ضرورت ۔
آئل حسبِ ضرورت ۔
ترکیب ۔
لوبیا کو دھو کر کم از کم 6 سے 8 گھنٹے تک کے لیئے بھگو دیں ( رات میں بھگو دیں تو بہتر صبح پیس لیں ) پیستے ہوئے پانی صرف اتنا ڈالیں کہ لوبیا آسانی سے پس جائے ، اب لوبیا میں سارے مصالحے پیاز وغیرہ سب کچھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے آدھا گھنٹے کے لیئے رکھ دیں ۔ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک پکوڑے فرائی کریں جیسے مرضی پکوڑے بنائیں گول یا کباب کی شکل کے ۔اور کیچپ یا چٹنی کے ساتھ مزے سے کھائیں ۔

( اسی طریقے سے چنے کی دال کے پکوڑے بھی بنتے ہیں ، ادرک لہسن نہیں ڈالا جاتا چنے کی دال کے پکوڑوں میں )
 

حسن علوی

محفلین
خوب۔۔۔ ٹرائی کرواتے ہیں یہ ہم۔

خود نہ کبھی کچھ کرنا عمار۔۔۔۔۔:rolleyes:


ویسے اب زمانے کی جدت پر رشک آتا ھے کہ کس کس ٹیکنالوجی کے پکوڑے ایجاد ہو چکے ہیں:roll:
یعنی کہ آپ نام لیجیئے اور اس نام کا پکوڑا پہلے ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ھے:grin:
 
Top