لندن میں شرپسندوں نے اسلامک سینٹرکوآگ لگادی

کاشفی

محفلین
لندن میں شرپسندوں نے اسلامک سینٹرکوآگ لگادی
world-londonfire_6-6-2013_103998_l.jpg

لندن…شرپسندوں نے اسلامک سینٹرکوآگ لگادی ۔امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ واقعہ میں وہ انتہاپسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ ملوث ہے جو برطانوی فوجی کے قتل کے خلاف پرتشدد مظاہرے کرتی رہی ہے۔ برطانیہ میں ایک اور اسلامی سینٹر کوآگ لگادی گئی ہے۔شمالی لندن میں واقع یہ اسلامی سینٹر صومالیہ سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کا ہے اور تباہ عمارت کے کچھ حصوں پر ای ڈی ایل کے الفاظ واضح ہیں جو انگلش ڈیفنس لیگ کومختصرا ًظاہرکرنے کے لیے لکھاجاتاہے۔پولیس کاکہناہے کہ واقعہ میں جو بھی ذمہ دارہوا،انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔لندن کے علاقے وول ایچ میں برطانوی فوجی کو2ہفتے پہلے دن دیہاڑے قتل کیے جانے کے بعد سے اب تک 2مساجدپرحملے کیے جاچکے ہیں جبکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے2سو22واقعات رپورٹ کیے جاچکے ہیں۔نارتھ لندن کے کمیونٹی سینٹرپر حملے کے بعد علاقے کوسیل کردیاگیا ہے۔الرحمہ اسلامی سینٹربچوں کوقرآن اور دینی تعلیم کامرکزتھا۔علاقے کی مسلم کمیونٹی کاکہنا ہے کہ فوجی کوقتل کرنے والے کسی شخص کی حرکت کا بدلہ اسلامی مراکز پر حملوں سے لیا جارہا ہے جس کاحکومت کونوٹس لیناچاہیے۔
 
Top