لندن مارچ 2014

قیصرانی

لائبریرین
سمائیل پلیز بھی نہیں بولا، پھر بھی سمائیل مل گئی :)
10006537_10152054712972183_91007739_n.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
اسی مجسمے کو بائیں جانب سے دیکھئے، واضح رہے کہ ڈارون کا مجسمہ اس کی دم پر نہیں بیٹھا، بلکہ یہ ایک بصری الجھاؤ یعنی آپٹیکل الیوژن ہے :)
10154245_10152054713637183_1985864505_n.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈوڈو۔ یہ بدقسمت پرندہ محض انسانی غفلت سے ناپید ہوا۔ اس کا آخری نمونہ اسی میوزیم میں رکھا گیا تھا جسے میوزیم کے ڈائریکٹر نے بیکار سمجھ کر کوڑے میں پھینک دیا۔ اب ہمارے پاس پوری دنیا میں ڈوڈو کا شاید ہی کوئی اصلی نمونہ (بھس بھرا) موجود ہو
923526_10152054715332183_2071836958_n.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
قیمتی اور غیر قیمتی پتھروں کی نمائش بھی جاری تھی، اس کے چند نمونے جلد ہی پیش کرتا ہوں :)
 
میں کہنے والا تھا تصوریروں میں کوئی سبجیکٹی وٹی نہیں ہے ۔
لیکن آپ نے بعد میں یہ کسر پوری کردی اس کے لئے مبارکباد
واقعی دلچسپ تحریر ہے
اور اپو صائمہ شاہ سے ملاقات یہ تو عجوبہ ہی رہا ہوگا آپ کے لئے ۔
اپو کو بھی میرا سلام ۔
 

تلمیذ

لائبریرین
جہاز سے لی ہوئی تصاویر سے اتنی لُطف انگیز نہیں، جتنی معلوماتی اور شاندار یہ تصاویرہیں۔ محدود وقت میں اتنی تعداد میں تصاویر حاصل کرنا واقعی قابل تحسین ہےاور پھر ان کو اپلوڈ کرنے میں کرنے میں آپ کی محنت کا خوب احساس ہے ہمیں۔ اور یہ سب آپ اہل محفل کی محبت میں کررہے ہیں۔ آپ کے کیمرے اور فوٹو گرافی کے فن تو ہم پہلے بھی کہیں تعریف کر چکے ہیں۔
جزاک اللہ!
 

نایاب

لائبریرین
زبردست
بہت خوبصورت معلوماتی دھاگہ
گھر بیٹھے لندن کی سیر کروا دی ۔۔
اور محترم صائمہ شاہ بہنا سے ملاقات ۔۔۔۔۔۔۔
نہ سامان پیچھے رہتا نہ ملاقات ہوتی ۔۔۔
بہت دعائیں
 

صائمہ شاہ

محفلین
یعنی قیصرانی فقط تین لائنوں پر محیط!
منصور قیصرانی ایک لاپرواہ مسافر
بیگانی شادیوں کے چکر میں اپنا سامان گنوا کے پہنچے لندن
اور ( ان کی ) خوش قسمتی سے مجھ سے ملاقات ہوگئی :)
مورل آف دی سٹوری : کسی سے ملاقات کے لیے بیگ گنوانا نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے
 
Top