لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
رینکنا

یہ گدھے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ رینکنا یعنی ڈھینچوں ڈھینچوں کرنا

گدھے کے علاوہ نہیں معلوم اگر کسی دوسرے جانور کے لیے بھی استعمال ہوتا ہو ۔
 

مہ جبین

محفلین
شمشاد بھائی میں وہ لفظ تو بتا چکی ہوں
اب آپ میری بات کی تائید کر رہے ہیں یا مجھے بتا رہے ہیں؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے وہ دیکھا ہی نہیں تھا، پھر مجھے خیال آیا کہ غلط بتا دیا ہے کہ نکیرین میں چھوٹی ی دو دفعہ آتی ہے جبکہ آپ نے ایک چھوٹی ی اور ایک بڑی ے دی ہوئی ہیں۔
 

مہ جبین

محفلین
لیکن ہم جب اس کو بولتے ہیں تو دوسری بار جو تلفظ نکلے گا وہ "ے " کا ہی ہوگا نا ، اس لئے میں نے "ے" لکھی تھی۔۔۔۔۔کیا وہ ٹھیک نہیں ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ نکیرین لکھیں اور پھر اس کے ٹکڑے کریں تو کیا ہجے بنیں گے؟

نکیرین
ن ک ی ر ی ن

اگر آپ کے دیئے ہوئے ہجے لکھیں تو نکیرےن یا نکےرین لکھا جائے گا۔
 

مہ جبین

محفلین
اچھا تو مجھ سے ہجوں میں غلطی ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔اوہو یہ تو بہت برا ہوا۔۔۔:( سب سے معذرت چاہتی ہوں
 
Top