لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ثمرین تو عنقا ہے۔ وہ کہاں سے ملنے لگی۔
آپ ہی زحمت فرمائیے کیونکہ سر میں درد بھی آپ ہی کی وجہ سے ہوا ہے۔
ہم نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ
نہ چھیڑ ملنگاں نوں
اچھا نہیں تھا کہ دو دن سے محفل دھیرے دھیرے سبک رفتاری سے باد صبا کی مانند چل رہی تھی۔ بھونچال کو دعوت دی تو سر درد تو ہونا ہی ہونا۔
ہم سے نہیں ہوتی ایسی کوئی زحمت۔ کیونکہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔
ہم نے اپنا کام کیا۔ اور بس۔ اب بے بس۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چکر ختم ہوئے تو دماغ کے باقی نہ رہنے کا خدشہ جو عاطف بھائی نے ظاہر کیا، اس بارے سوچ بچار کر لیجئے اچھے سے۔
دماغ کے بنا ہمارے جیسا حال ہوتا ہے بھائی۔ پھر آپ بھی دوسروں کے لیے سردردی بن جائیں گے۔
دیکھا ہے جو کچھ تو نے اوروں کو بھی دکھلا دے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھنے والوں نے صحیح دیکھے۔ تعبیر کرنے والوں نے کوتاہیاں برتی ہیں۔
صحیح کہہ رہے۔
لگتا ہے کہ سر درد بہتر ہوا۔ جبکہ ہم نے تو خاموشی اختیار نہیں کی۔ تو ثابت ہوا کہ لوہے کو لوہا کاٹتا ہے۔ اسی طرح باتوں سے ہوئے سردرد کو باتوں ہی نے ختم کر ڈالا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
صحیح کہہ رہے۔
لگتا ہے کہ سر درد بہتر ہوا۔ جبکہ ہم نے تو خاموشی اختیار نہیں کی۔ تو ثابت ہوا کہ لوہے کو لوہا کاٹتا ہے۔ اسی طرح باتوں سے ہوئے سردرد کو باتوں ہی نے ختم کر ڈالا۔
یہ والا قول بھی کچھ کچھ موتی کی طرح چمک رہا ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عاطف بھائی نے تمہیں پتنگ بنا رکھا ہے بس 😜
:cool:
شکر کیجئیے کہ پتنگا نہیں بنایا ورنہ شمع بنا کر جس کو جلایا جاتا ، اس کا صرف سر ہی درد نہ کرتا بلکہ سراپا درد بن جاتا اور چلاتا
اے شمع تیری عمر طبعی ہے ایک رات
ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے
اب ذرا تصور میں لا کر دیکھئیے کسی معصوم نمانے کا حال :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
پتنگا شمع کو جلا رہا ہے۔ 🤣
یہ اردو شاعری میں نئی چیز ہے ۔ واہ واہ بہت خوب
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پتنگا شمع کو جلا رہا ہے۔ 🤣
یہ اردو شاعری میں نئی چیز ہے ۔ واہ واہ بہت خوب
سوچنے کی بات ہے۔۔۔۔ جلتی شمع پر پتنگا آتا ہے نا کہ بجھی پر۔
عاطف بھائی ذرا آ کر سمجھائیے روفی بھیا کو۔۔۔ یہ بھی ہماری طرح کے ہوتے جا رہے ہیں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سوچنے کی بات ہے۔۔۔۔ جلتی شمع پر پتنگا آتا ہے نا کہ بجھی پر۔
عاطف بھائی ذرا آ کر سمجھائیے روفی بھیا کو۔۔۔ یہ بھی ہماری طرح کے ہوتے جا رہے ہیں ۔
یہ بھی تمہاری طرح کے ہوئے تو پھر سمجھانے کی کیا ضرورت ۔
 
Top