لغت

اردو بازار کراچی میں یوں تو کئی اردو لغات دستیاب ہیں جن کی کچھ خوبیاں یا خامیاں یہ ہوسکتی ہیں
فرہنگ آصفیہ
کئی خوبیاں ہیں سب سے پہلے کہ اردو زبان کے مستند لغات میں اس کا شمار ہوتا ہے کہیں بھی اس کا حوالہ قابل قبول ہو سکتا ہے۔قدیم الفاظ و محاورات کی اچھی خاصی تعداد شامل ہے۔تاہم یہ لغت اروو کی موجودہ صورت و وسعت الفاظ کے لحاظ ازکار رفتہ ہو چکا ہے۔ خود صاحب فرہنگ آصفیہ کے مطابق اس لغت میں 55 ہزار سے زیادہ الفاظ ہیں جبکہ آج اردو زبان کا دامن لاکھوں الفاظ و محاورات سے مالا مال ہے۔
نور اللغات
نوراللغات گو اردو کے قدیم لغات میں سب سے زیادہ مشمولہ الفاظ پر مشتمل ہے لیکن یہ لغات بھی موجودہ دور کے لحاظ سے ناکافی ہے ثانا باوجود یہ لغت مستند ہے تاہم کچھ الفاظ کے معنی اس میں غلط درج کر دئیے گئے ہیں(جس کی طرف صاحب فرہنگ آصفیہ نے بھی اشارہ کیا ہے)
علمی اردو لغت
وارث سرہندی صاحب کا یہ لغت ایک شاہکار لغت ہے الفاظ کی تعداد کے اعتبار سے یہ تمام لغات سے فائق ہے، مستند بھی اور جامع بھی ( ماسوائے اردو لغت ، شائع کردہ اردو ڈکشنری بورڈ، اور نیا فیروز اللغات) تاہم الفاظ کے معنی کہیں کہیں اختصارا بیان کرتے ہیں۔دوسرے ایک طویل عرصہ سے یہ لغت اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔ اس لغت کی ایک خاص بات اس کی قیمت ہے علمی اردو لغت کبیر کی قیمت بھی چار ساڑھے چار سے سے زیادہ نہیں۔
نسیم اللغات
بہت اچھی لغت لیکن الفاظ کی تعداد کم ہے۔
فیروز اللغات
فیروز اللغات جامع کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ہر دس پندرہ بیس سال بعد اس کا نظر ثانی شدہ اڈیشن مارکیٹ میں آجاتا ہے آخری اڈیشن میرے خیال میں 2005 کا شائع شدہ ہے۔ الفاظ کی تعدا د سوا لاکھ سے زیادہ۔ نئی مروجہ اصطلاحات سے مزین، اور طباعت میں سب سے زیادہ جاذب نظر۔لہذا یک جلدی لغات میں میرے خیال میں اس سے بہتر کوئی لغت نہیں۔
ان لغات کے علاوہ قائد اللغات، نفیس اللغات وغیرہ بھی بازار میں دستیاب ہیں ۔ آج سے کوئی چھ سات سال پہلے ایک اور لغت اردو بازار کراچی میں نظر سے گزار تھا جس کے مرتبین کا دعوہ تا کہ انہوں نے مارکیٹ میں موجود تما م اردو لغات کے الفاظات کو جمع کر دیا ہے تاہم بعد ازاں وہ لغت کہیں نظر نہیں آیا۔
اردو کا ایک اور لغت فرہنگ تلفظ از شان الحق حقی ہے۔ لیکن جتنا نام شان الحق کا تھا یہ لغت اتنا شاندار نہیں۔
علاوہ ازیں مختصر لغات میں لغات کشوری جو کہ فارسی الفاظ کی بڑی تعداد کو سموئے ہوئے ہے، فرہنگ عامرہ اور فیروز اللغات اردو جدید قابل ذکر ہیں۔
اردو کا سب سے جامع لغت اردو لغت ہے از اردو ڈکشنری بورڈجو کہ اب 22 جلدوں میں مکمل ہو چکا ہے لیکن اس کو خریدنےکا یارا کس میں؟ اور خرید لیا تو پھر رکھنے کا مسئلہ اور رکھ لیا تو پھر سنبھالنے کا مسئلہ کہجب ضرورت پڑے تو معلوم ہو کہ فلاں جلد تو فلاں یار دل جگر گردہ عاریتا لے گئے تھے کہ کسی حریف شاعر کے شعر میں وارد کسی لفظ کے حسب نسب پر داد تحقیق دینی مقصود تھی۔اس وقت جی یہی چاہے گا کہ بقیہ اکیس جلدیں یا تو اپنے سر پر دے ماری جائیں یا ۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اردو کا سب سے جامع لغت اردو لغت ہے از اردو ڈکشنری بورڈجو کہ اب 22 جلدوں میں مکمل ہو چکا ہے لیکن اس کو خریدنےکا یارا کس میں؟ اور خرید لیا تو پھر رکھنے کا مسئلہ اور رکھ لیا تو پھر سنبھالنے کا مسئلہ کہجب ضرورت پڑے تو معلوم ہو کہ فلاں جلد تو فلاں یار دل جگر گردہ عاریتا لے گئے تھے کہ کسی حریف شاعر کے شعر میں وارد کسی لفظ کے حسب نسب پر داد تحقیق دینی مقصود تھی۔اس وقت جی یہی چاہے گا کہ بقیہ اکیس جلدیں یا تو اپنے سر پر دے ماری جائیں یا ۔۔۔ ۔


:):):)

ماشاءاللہ، حسِ ظرافت بھی خدا کی نعمت ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میاں آپ اپنے آپ پر کیوں طنز نگار ہونے کا بہتان باندھتے ہیں؟؟؟!!! :D

یوں تو میں آپ کی بات ٹھیک طرح سے نہیں سمجھا لیکن اگر آپ کا مطلب یہ ہے کہ میں طنز کر رہا تھا تو ایسی بات نہیں ہے۔ مجھے انعام صاحب کی تحریر واقعی بہت اچھی لگی سو میں نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا تھا۔
 
یوں تو میں آپ کی بات ٹھیک طرح سے نہیں سمجھا لیکن اگر آپ کا مطلب یہ ہے کہ میں طنز کر رہا تھا تو ایسی بات نہیں ہے۔ مجھے انعام صاحب کی تحریر واقعی بہت اچھی لگی سو میں نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا تھا۔
بندہ آپ کے دلی جذبات کی قدر کرتا ہے،،، پر یہ ہرگز سمجھ نہ آیا کہ آپ کو ہماری سادہ سے سادہ تحریر بھی سمجھ نہیں آتی ۔۔۔۔ پر انعام صاحب کی اتنی ظریف اور گہری باتیں کھٹ سمجھ آجاتی ہیں۔۔۔ :eek: :ROFLMAO:
 

محمداحمد

لائبریرین
بندہ آپ کے دلی جذبات کی قدر کرتا ہے،،، پر یہ ہرگز سمجھ نہ آیا کہ آپ کو ہماری سادہ سے سادہ تحریر بھی سمجھ نہیں آتی ۔۔۔ ۔ پر انعام صاحب کی اتنی ظریف اور گہری باتیں کھٹ سمجھ آجاتی ہیں۔۔۔ :eek: :ROFLMAO:

جناب جس چیز کے لئے آپ نے ہمیں منع کیا ہے وہی الزام آپ اپنے سر کیوں لے رہے ہیں۔ :)
 

الف نظامی

لائبریرین
پاکستانی اردو لغات(جامع) کا تقابلی جائزہ
از ڈاکٹر شمیم طارق​
مجلس ترقی ادب ۔ کلب روڈ ، لاہور​
اشاعت اول : جنوری 2012​
لغات کے اس تقابلی جائزے میں درج ذیل امور کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
  • تقابلی جائزہ بلحاظ املا
  • تقابلی جائزہ بلحاظ تلفظ
  • تقابلی جائزہ بلحاظ تذکیر و تانیث
  • تقابلی جائزہ بلحاظ مرکبات ، ضرب الامثال اور محاورات
 
Top