لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

شرمین ناز

محفلین
مچھلی ساری عمر نہاتی رہتی ہے پھر بھی اس کی بو نہیں جاتی
اگر آپ بھی سردیوں میں نہیں نہائیں گے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی

حکومت کاعوام کو پیغام
 

سیما علی

لائبریرین
سرکاری تقریبات میں اردو کے استعمال کا حکم بھی بیوروکریسی نے انگریزی میں جاری کیا. اس لطیفے پر ایک قطعہ یاد آ گیا

‏کل یونیورسٹی میں کسی سوٹ پوش سے
‏میں نے کہا کہ آپ ہیں کیا کوئی سارجنٹ .؟
‏کہنے لگے جناب سے مسٹیک ھو گئی ....!
‏آئی ایم دا ھیڈ آف دا اردو ڈیپارٹمنٹ .........!

‏دلاور فگار
 

سیما علی

لائبریرین
ڈاکو مسافروں کو لوٹ رہے تھے، ڈاکو نے ایک مسافر سے کہا ، تمھارے پاس جو کچھ بھی ہے نکال دو… 😋😋😋
مسافر: بھائی آہستہ بولو میرے پاس تو ٹکٹ بھی نہیں ہے….
😄🤗🤔😍🤭🤭🤭🤭
 

سیما علی

لائبریرین
اس سال
تحاشا بارش ہوئی تو ۔۔۔۔۔۔۔
ایک محفل میں کسی نے کہا۔۔
زمین میں جو کچھ بھی ہے اس دفعہ باہر نکل آئے گا۔
ایک شخص گھبرا کر بولا۔
یا اللہ !! اگر میری تینوں بیویاں نکل آئیں تو
😂😂😂😂😂😂
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
aQBsTTR.jpg
 

سید عمران

محفلین
ایک دفعہ ملانصیرالدین بازار سے جا رہے تھے کہ پیچھے سے کسی نے انہیں زور سے تھپڑ مارا۔ ملا صاحب نے غصے سے پیچھے دیکھا، ، وہ شخص گھبرا کربولا:-
"معاف کرنا میں سمجھا، میرا دوست ہے" - - -
ملا صاحب نے کہا:-
"نہیں - - - انصاف ہو گا ، چلو عدالت چلتے ہیں۔ " - -
جج صاحب کے سامنے اپنا مدعا پیش کیا۔جج نے اس شخص کا خوف دیکھ کر کہا :-
"کیوں جناب! تم تھپڑ کی قیمت دو گے یا ملا صاحب آپ کو بھی تھپڑ لگائیں؟" - - -
اس شخص نے کہا:-
"جناب! میں تھپڑ کی قیمت دوں گا ، لیکن ابھی میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ میری بیوی کے پاس کچھ زیور ہیں، وہ میں لے آتا ہوں۔ " - - -
جج نے کہا:- "ٹھیک ہے، جلدی لے کر آؤ۔ " - - -
ملا صاحب انتظار کرتے کرتے تھک گئے لیکن وہ شخص نہیں آیا، ملا صاحب اٹھے اور رکھ کے ایک زور کا "تھپڑ" جج کو مارا اور کہا :-
اگر وہ زیور لائے تو تم رکھ لینا ۔۔۔۔۔🤣"🤣"🤣"
 

سیما علی

لائبریرین
ایک بےسرا کسی محفل میں گاناگارہا تھاکہ حاضرین میں سے کسی نے مارنے کے لئےجوتا اٹھا لیاتوگانے والا ڈرگیا جس پر جوتا اٹھانے والے نے یہ تاریخی جملہ بولا کہ
‏تسی گاؤ میں تے اونوں لب ریا واں جیڑا تینوں لے کے آیا اے
 

سیما علی

لائبریرین
‏"قم"کے معنی عربی زبان میں"اٹھو"کے ہیں اور قم ایران کے ایک شہرکا نام بھی ھے.ایک پرانا لطیفہ ھے کہ شہر قم کے قاضی صاحب کو ان کے حاکم کا ایک حکم نامہ ملا جس میں عربی زبان میں یہ تحریر تھا:یاقاضی قم لقد شبت نقم_اس جملہ کا لفظی مطلب یہ ھےکہ اے قم کے قاضی!اب تم بوڑھے ھوگئے۔۔۔
اس لئے اٹھو(اپنا عہدہ چھوڑ دو) یہ حکم نامہ جب قاضی قم کو ملا تو اس نے کہا:قتلنی حب الامیر للقافیة..(امیر کی قافیہ پسندی نے مجھے مار ڈالا)
 

سیما علی

لائبریرین
میاں بیوی کے بیچ جھگڑا ہوا ، جھگڑے کے دوران شوہر نے ایک جملہ کہا جس سے جھگڑا ہی ختم ہو گیا......

‏" خوبصورت ہو تو اس کا مطلب تم کچھ بھی بولو گی ؟؟ "

‏اس کے بعد بیوی نے کچھ کہا ہی نہیں ، ساتھ بیوی نے چائے بسکٹ سے بھی نوازا !!

‏" ہمیں بیماری سے لڑنا ہے ، بیمار سے نہیں "
 

سیما علی

لائبریرین
آج ایک ایسا رکشہ دیکھا جس کے پیچھے لکھا تھا۔
‏محبت GB 2
‏غم 64 GB
‏گویا محبت اور غم، دونوں کا تعلق کمپیوٹر سائنس سے معلوم ہوتا ہے 😆🤩😆😄
 

سیما علی

لائبریرین
پوچھا مرد اور عورت میں سے افضل کون ہے۔
‏فرمانے لگے "مرد"
‏میں نے کہا دلیل دیجیے۔۔۔
‏کہتے ہم نے آج تک کسی عورت کا نام "افضل" نہیں سنا۔😊
 

سیما علی

لائبریرین
بلخصوص شادی شدہ حضرات کیلئے:
اُس حُورِ لُقا کو گھر لائے ____ ہو تُم کو مُبارک اے اکبر
لیکن یہ قیامت کی تم نے ____ گھر سے جو نِکلنا چھوڑ دیا
اکبرالہٰ آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
ہے وہ بد محفلی کہ مت پوچھو
یار آئے ہیں یار بیٹھے ہیں
یہ نمازِ عصر کا وقت ہے
یہ گھڑی ہے دن کے زوال کی
منیر نیازی
 

سیما علی

لائبریرین
چل ساتھ کہ حسرت دلِ محروم سے نکلے
عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

چلا بھی آ کہ فقیروں کے دل کشادہ ہیں
سب احتیاط پرے رکھ تکلفات ھٹا

شهزاد نئیر
 
Top