تعارف لذت آشنائی- ایک تعارف

گوہر

محفلین
لذت آشنائی کا یہ سلسلہ تو میرے بچپن کا ساتھی ہے، جہاں میں نے زندگی کے خوبصورت لمحو ں کو قید کیا ہوا ہے مگر اسکو لکھنے کا باقاعدہ سلسلہ گذشتہ برس 2008 ماہ رمضان المبارک میں پہلے پہل صرف پرسنل ڈائری کی شکل میں شروع کیا ،اس سوچ کے مد نظر کہ اگر کوئی پھل درخت پہ لگا پک جائے تو اسے اتار لینا چاہئے ورنہ گل سڑ جاتا ہے ، لہذا اسے باقائدہ ایک تحریر کی شکل دینی شروع کر دی، قلم تھا کہ خود بخود چلتا جاتا تھا اور روانی تھی کہ ہاتھ رکنے کا نام نہیں لیتا تھا ۔ جب اس تحریر کا نام تجویز کرنا چاہا تو جو کیفیت لکھتے ہوئے مجھے محسوس ہوتی تھی اس کو آشکار کرنے کو دل چاہا جس لذت میں میں ڈوبا ہوا رہتا ہوں اسی کو نام دے دیا، " لذت آشنائی" جس کے سامنے مجھے دنیا کی ہر لذت ہیچ لگتی ہے۔
میرے بچپن کے ساتھی ان مقامات کو اب انٹرنیٹ نے بھی قید کیا ہوا ہے؛
مصروفیات روزگار اور ذمہ داریوں کے باعث لکھنے کا سلسلہ صرف ماہ رمضان 2008 تک محدود رہا مگر اچانک ایک دن ان تحاریر کو جو ابھی تک فقط ذاتی ڈائیری تک محدود تھیں ، پبلش کروانے کی سو جھی اور اپنی ڈائری کے چند صفحات کو اقساط بنا کر اردو پوئنٹ ڈاٹ کام کو بھجوا دیا جس کے توسط سے مجھے پوری دنیا میں متعارف ہونے کا موقع ملا اور بہت زیادہ پزیرائی بھی ہوئی ؛
جسکے باعث میں اردوپوائنٹ ڈاٹ کام کا بہت زیادہ مشکور ہوں۔اسکے ساتھ ساتھ ہماری ویب ڈاٹ کام کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اس سلسلہ کو " پراسرار بندے " کے نام سے اپنی ویب سائٹ پہ پبلیش کیا اور چند اقساط کی اک لڑی باندہ دی ؛
اسکے علاو روزنامہ " نوائے وقت-لاہور" کا مشکور ہوں جنہوں نے 2008 اکتوبر میں " ملی ایڈیشن " میں تسلسل کے ساتھ شائع کر کے مجھے ایک رائٹر کے طور پہ متعارف کروا دیا۔ جبکہ اسکا تسلسل ،گاہے بگاہے ، ابھی تک قائم ہے ؛
آج اگر دوبارہ " لذت آشنائی " کا سلسلہ شروع کیا ہے تو صرف ماہ رمضان کی برکت کے سبب سے اور ان تشنہ لبوں کو سیراب کرنے کیلئے کہ جو گزشتہ ہر تحریر پڑھنے کے بعد آنے والی قسط کا شدت سے انتظار کرتے تھے ، امید ہے کہ یہ سلسہ اس ماہ رمضان میں بھی جاری رہے گا ، ساتھ ساتھ آپکی آرا کا شدت سے انتظار رہے گا۔


 

مغزل

محفلین
ماشا اللہ گوہر صاحب، محفل میں‌صمیمِ قلب سے خوش آمدید انشا اللہ آپ سے مراسلت رہے گی ،
اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، امید ہے آپ کرم فرماتے رہیں گے ، والسلام
 
Top