لبیک یا رسول اللہ کا ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پردھرنا، بدترین ٹریفک جام

زیک

مسافر
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ تحریک لبیک کے کونسے دہشتگری کے واقعات ہیں جن کو بنیاد بنا کر اسے بین کیا گیا ہے؟ آخر حکومت نے کچھ مثالیں تو دی ہوں گی
 
جاسم محمد

محفلین
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ تحریک لبیک کے کونسے دہشتگری کے واقعات ہیں جن کو بنیاد بنا کر اسے بین کیا گیا ہے؟ آخر حکومت نے کچھ مثالیں تو دی ہوں گی
ایف آئی آرز کے مطابق لبیک والوں پر پولیس کو اغوا کرنے، ان پر تشدد کے علاوہ جلاؤ گھیراؤ قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات ہیں
 
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ تحریک لبیک کے کونسے دہشتگری کے واقعات ہیں جن کو بنیاد بنا کر اسے بین کیا گیا ہے؟ آخر حکومت نے کچھ مثالیں تو دی ہوں گی
تین واضح باتیں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں

1- کپتان کا دامے درمے سخنے ساتھ دیا
2- کرنل صاحب سے ببانگِ دہل دھرنے کے پیسے وصول کیے
3- کپتان کی بات یعنی اس کے ساتھ کیے معاہدے پر اعتبار کیا
 
جاسم محمد

محفلین
تین واضح باتیں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں

1- کپتان کا دامے درمے سخنے ساتھ دیا
2- کرنل صاحب سے ببانگِ دہل دھرنے کے پیسے وصول کیے
3- کپتان کی بات یعنی اس کے ساتھ کیے معاہدے پر اعتبار کیا
کپتان نے اپنے قریبی دوست جہانگیر ترین کو کہیں کا نہیں چھوڑا تو لبیک والے کہاں بچنے تھے
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
تین واضح باتیں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں

1- کپتان کا دامے درمے سخنے ساتھ دیا
2- کرنل صاحب سے ببانگِ دہل دھرنے کے پیسے وصول کیے
3- کپتان کی بات یعنی اس کے ساتھ کیے معاہدے پر اعتبار کیا
یہ خط خلائی مخلوق نے لکھا ہے۔ تحریک لبیک پر امن جماعت ہے: جسٹس فائز عیسی
19-A244-CC-8834-41-B2-9-B7-D-AA3-A5-DFA7-A58.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
حکومت اور ریاست (خلائی مخلوق) جب متفقہ طور پر کوئی فیصلہ کر لیتی ہے تو عدالتیں بھی اس کی تصدیق کرتی ہیں۔ تب دیسی لبرلز، انسانی حقوق والے لفافوں کی بلند و بانگ چیخیں بھی اس فیصلہ کو تبدیل نہیں کر وا سکتی:

سعد رضوی کی گرفتاری پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست، 2 لاکھ جرمانے کے ساتھ خارج
By ویب ڈیسک Last updated اپریل 15, 2021 7
saad-rizvi-1.jpg

ایک طرف حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پرپابندی لگادی گئی، دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست خارج کردی ہے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست 2 لاکھ جرمانے کے ساتھ خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کبھی غور کیا ہے اسلام روڈ بلاک کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ روڈ بلاک ہونے سے کتنی مشکلات ہوتی ہیں، ایمبولینس میں کئی لوگ مرگئے، پولیس کے کتنے لوگ شہید اور زخمی ہوئے، کیا آپ نے سوچا ہے؟

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت جے آئی ٹی بنا دیں؟ آپ کی عدالت سے استدعا کیا ہے؟ چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ آپ کی عدالت سے استدعا کیا ہے؟ یہ پنچائیت نہیں ہے، قانون کی بات کریں۔

درخواستگزار وکیل نے کہا کہ پولیس نے قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھائی،چیف جسٹس نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر دو لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔

درخواست میں تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری اور اسکے بعد پیدا شدہ صورتحال کی تحقیقات کے لئے عدالت جے آئی ٹی بنانے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی کی منظوری دیدی ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی،وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی،پنجاب حکومت نےتحریک لبیک پرپابندی کی سفارش کی تھی۔

مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کے بعد وزارت داخلہ نے 1997 کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 
علی وقار

محفلین
ہمارے ہاں اب یہ رویہ پروان چڑھایا جانا چاہیے کہ احتجاج ہو یا دھرنا ہو مگر راستے بند نہ کیے جائیں۔ بدقسمتی سے اس حکومت میں بھی جلاؤ گھیراؤ اور آگ لگاؤ ٹائپ عناصر موجود ہیں۔ کوئی حل نکلے بھی تو کیونکر؟
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارے ہاں اب یہ رویہ پروان چڑھایا جانا چاہیے کہ احتجاج ہو یا دھرنا ہو مگر راستے بند نہ کیے جائیں۔ بدقسمتی سے اس حکومت میں بھی جلاؤ گھیراؤ اور آگ لگاؤ ٹائپ عناصر موجود ہیں۔ کوئی حل نکلے بھی تو کیونکر؟
عدم برداشت کا رویہ جب عام آدمی کہ مزاج کا خاصہ ہوجائے تو آپکو چند نفوس ہی نظر آتے ہیں جو لوگوں کو راستہ دے رہے ہوتے اور صرف اُنہیں دیکھ کر ہی لگتا ہے ابھی کچھ لوگ باقی ہیں!!!!!!
 
جاسم محمد

محفلین
بدقسمتی سے اس حکومت میں بھی جلاؤ گھیراؤ اور آگ لگاؤ ٹائپ عناصر موجود ہیں۔ کوئی حل نکلے بھی تو کیونکر؟
تحریک انصاف نے دھرنے کے دنوں میں جو کیا وہ پہلا اور آخری غلط اقدام تھا۔ لبیک والے ہر سال کسی مذہبی سکینڈل کو بنیاد بنا کر ملک کی شاہراہیں بند کر دیتے ہیں۔ اسی لئے اس جماعت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ کیونکہ اب یہ ان کا وطیرہ بن چکا تھا۔ ایک یا دو بار ایسا کرتے تو شاید پابندی نہ لگتی۔
۲۰۱۷ - ترمیم ختم نبوت پر دھرنا
۲۰۱۸ - آسیہ مسیح کو بری کرنے پر دھرنا
۲۰۲۰ - فرانسیسی صدر کے توہین اسلام کرنے پر دھرنا
۲۰۲۱ - تحریک لبیک کے سربراہ کو گرفتار کرنے پر دھرنا
 
توقع کم ہے مگر حکومت اور اپوزیشن مل کر احتجاج اور دھرنے کے حوالے سے کسی واضح طریقہ کار کا تعین کر سکتے ہیں اور اسے قانونی شکل دے سکتے ہیں۔ مغربی دنیا کی مثالوں کو سامنے رکھنا بہتر رہے گا۔ گزشتہ روز تحریک لبیک کے غیر ملکی ونگ نے دیار غیر میں دھرنا دیا اور ان کے مروجہ طریقہ کار کے مطابق راستہ بند نہ کیا اور احتجاج ریکارڈ کروا کر چلے گئے۔ یہاں بھی ایسا رویہ اختیار کرتے تو حکومت کو سخت فیصلے نہ لینے پڑتے۔
 
سیما علی

لائبریرین
احتجاج ریکارڈ کروا کر چلے گئے۔ یہاں بھی ایسا رویہ اختیار کرتے تو حکومت کو سخت فیصلے نہ لینے پڑتے۔
وہاں قانون کی پاسداری اور ملک میں قانون توڑنا اور املاک کو اور انسانی جانوں کا نقصان ان کا طرۂ امتیاز !!!!!!!
 
میں تحریک لبیک کے احتجاج میں شریک ہونے کو تیار ہوں بشرطیکہ وہ راستے بند نہ کریں۔ جب آپ راستے بند کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ ملک کا پہیہ جام کر دینا چاہتے ہیں۔ اس سے فرانس کا سفیر نکلے یا نہ نکلے، ملکی معیشت کا جنازہ ضرور نکل جاتا ہے۔
میرا گھر شہر کے بڑے چوک سے بالکل قریب ہے صرف چند گز کی دوری پر۔ ایک عجیب چیز دیکھی ،جہاں سے چوک بلاک کیا ہوا تھا وہاں سے تھوڑا سا پیچھے ایک لڑکا کھڑا تھا جو سب کو متبادل راستہ بتا تہا تھا۔بہت تمیز سے سب سے کہتا پلیز اپ ادھر سے جائیں۔یہاں سے سیدھا پھر لفٹ پھر رائٹ ۔اپ مین روڈ پر پہنچ جائیں گے ،سوری سر مجبوری ہےمیں اپ کو سیدھا نہیں جانے دے سکتا۔
صبح سے شام تک یہ منظر چھت سے نظر آتا تھا۔
کہیں کوئی پولیس والا اتا تو لوگ بھاگ بھاگ ہر پیچھے ہوتے اور اسے راستہ دیتے تھے۔
یہ بات میری آنکھوں دیکھی ہے۔
 
حسرت جاوید

محفلین
اکبر آلہ آبادی نے شاید اسی حالات میں یہ شعر کہا پو گا

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

مسلم لیگ ن یا موجودہ اپوزیشن پارٹیز میں سے کسی نے موقع کا فائدہ نہیں اٹھایا اور اس احتجاج میں شرکت نہیں کی جبکہ یہی پی ٹی آئی محض اقتدار کے لیے اور مسلم لیگ ن کو نیچا دکھانے کے لیے ان کی پسِ پردہ باقاعدہ حامی رہی ہے اور ہر گھٹیا سے گھٹیا، چھوٹے سے چھوٹے موقع پہ حکومتِ وقت کو ہر لحاظ سے کمزور کرنے کی تگ و دو میں مصروفِ عمل رہی ہے۔
 
آخری تدوین:

حسرت جاوید

محفلین
تحریک انصاف نے دھرنے کے دنوں میں جو کیا وہ پہلا اور آخری غلط اقدام تھا۔ لبیک والے ہر سال کسی مذہبی سکینڈل کو بنیاد بنا کر ملک کی شاہراہیں بند کر دیتے ہیں۔ اسی لئے اس جماعت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ کیونکہ اب یہ ان کا وطیرہ بن چکا تھا۔ ایک یا دو بار ایسا کرتے تو شاید پابندی نہ لگتی۔
۲۰۱۷ - ترمیم ختم نبوت پر دھرنا
۲۰۱۸ - آسیہ مسیح کو بری کرنے پر دھرنا
۲۰۲۰ - فرانسیسی صدر کے توہین اسلام کرنے پر دھرنا
۲۰۲۱ - تحریک لبیک کے سربراہ کو گرفتار کرنے پر دھرنا
بات ایک دو بار کی نہیں ہے۔ بات صرف وقت کی ہے۔ پی ٹی آئی ابھی بھی ان کی حامی ہوتی اگر حکومت مسلم لیگ ن کی ہوتی۔ کچھ تو پی ٹی آئی کی اپنی منافقت پہ ایل ای ڈی سے روشنی ڈالیے۔
 
آخری تدوین:
Top