لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی، پی اے ٹی کو مارچ سے روک دیا

خان صاحب حقیقی جمہوریت کون نہیں چاہتا۔ انتخابات کا ایک مناسب وقفے کے بعدمنعقد ہونا ایک زبردست فلٹریشن سسٹم ہے۔ سیاسی پارٹیاں جو کچھ بوئیں گی وہی کاٹیں گی

اگر دھاندلی ہوئی ہے تو انتخابات کے فورا بعد شور مچانا تھا۔ ایک سال کے بعد یہ کرنا کچھ غیر حقیقی ہے۔
میرا خیال ہے کہ حکومت کی مدت پانچ کے بجائے چار سال ہونی چاہیے۔

ویسے مجھے نہیں لگ رہا کہ نواز کی حکومت کی کارکردگی اتنی بری ہے کہ لوگ اس طرح دھرنے دیں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
حقیقی جہموریت کے لیے کرے تو ٹھیک ہے مگر وہ تو اس راہ پر لگ رہا ہے کہ ملک ہائبرڈ امریت کی طرف جاتا لگ رہا ہے
کنٹینر وں میں بنتوستان بنا کر ملک کے آبادی کے لحاظ سب سے بڑے صوبے پر دفعہ 144 لگا کر نواز شریف نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک بدترین آمر ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
خان صاحب حقیقی جمہوریت کون نہیں چاہتا۔ انتخابات کا ایک مناسب وقفے کے بعدمنعقد ہونا ایک زبردست فلٹریشن سسٹم ہے۔ سیاسی پارٹیاں جو کچھ بوئیں گی وہی کاٹیں گی
بجا فرمایا مگر فلٹریشن تو تب ہو گی جب انتخابی نظام ٹھیک ہوگا ۔ آزادی مارچ اسی لئے کیا جا رہا ہے
 
کنٹینر وں میں بنتوستان بنا کر ملک کے آبادی کے لحاظ سب سے بڑے صوبے پر دفعہ 144 لگا کر نواز شریف نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک بدترین آمر ہے

آپ یہ کہہ رہی ہیں ۔ اور ہم کہہ رہے ہیں کہ پاکستان زندہ باد
آپ یہ کہہ رہی ہیں کیوں کہ اج پنجاب میں ذرا سی مشکل پڑی ہے۔
ہماری ابادیوں میں پوری کی پوری کالونی کو باھر نکال کر ہاتھ پشت پر باندھ کر اور قمیضیں انکھوں پر باندھ کر گالیاں دی جاتیں ہیں۔ آبادیوں کی آبادیوں کو محصور کیا جاتا ہے۔ عورتیں تک جنازے کو کندھا دینے کے لیے مجبور ہوتی ہیں کہ مردوں کو پکڑ کر لیا جاتا ہے۔ دس دس پندرہ پندرہ ہزار افراد گمشدہ ہوتے ہیں کہ ان کی قبریں بھی نہیں ملتیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو بچوں سمیت گھرو ں میں گھس کر ماردیا جاتا ہے۔ مگر ہم پھر بھی کہتے ہیں پاکستان زندہ باد۔ کہ پاکستان ہم نے بنایا تھا۔
یہ لونڈے لپاڑے یہ مولوی جو کل تک کرکٹ کھیلتے تھے اور مسجد کے خطیب تھے اب پنجاب کے تخت کے لیے بھوکوں کی طرح لڑ رہےہیں ۔ پنجاب کے تخت کی لڑائی میں اپ کو امر نظر ارہا ہے۔

ملک کی بھلائی اسی میں ہے کہ جو حکومت ابھی ہے اس کو موقع دیا جائے۔ موقع پرست لوگ کچھ انتظار کریں۔ انتخاب لڑیں
 
بجا فرمایا مگر فلٹریشن تو تب ہو گی جب انتخابی نظام ٹھیک ہوگا ۔ آزادی مارچ اسی لئے کیا جا رہا ہے
نیا انتخابی نظام ایک قانون ہو گا اور قانون بنانے کا اختیار یا اس میں ردوبدل صرف پارلیمان کو ہے۔ قانون سڑکوں پر نہیں بنتے، ان سب کو آخر پارلیمان میں آ کر ہی بات چیت کرنا پڑے گی
 
پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے
رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور
پارلیمنٹ پارلیمنٹ کا راگ نیرو کی بانسری پر اس وقت نہیں الاپنا چاہئیے جب پورا شہر جل رہا ہو۔۔۔جب عوام آ پ سے تنگ آچکے ہوں تب سٹیٹس کو کی قوتیں آئین کے حوالے دینے کا اخلاقی جواز کھو دیتی ہیں۔۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
اگر دھاندلی ہوئی ہے تو انتخابات کے فورا بعد شور مچانا تھا۔ ایک سال کے بعد یہ کرنا کچھ غیر حقیقی ہے۔
میرا خیال ہے کہ حکومت کی مدت پانچ کے بجائے چار سال ہونی چاہیے۔

ویسے مجھے نہیں لگ رہا کہ نواز کی حکومت کی کارکردگی اتنی بری ہے کہ لوگ اس طرح دھرنے دیں۔

دھاندلی کے بعد آپکی حکومت نے فرمایا کہ دھاندلی شکایت ٹریبیونل میں لے جائیں ۔ اتمام حجت کے لئے شکایات لے گئے نتیجہ 14 ماہ میں صفر۔ تو پھر احتجاج کا کا راستہ ہی بچا تھا۔
رہی نواز حکومت کی کارکردگی تو یہ بتائیے
آپ کہاں رہائش پذیر ہیں؟؟ پاکستان میں ؟؟ سبزی پھل کس بھاؤ خرید رہے ہیں ؟ بجلی کا بل کتنا وصول کر رہے ہیں ؟ آپ کے عزیزوں قرابت داروں میں نوجوان بچے بھانجے بھتیجے ہونگے ۔ کیا سب کو تعلیم اور اہلیت کے مطابق نوکریاں مل رہی ہیں۔ سرکاری دفتر سے کبھی واسطہ پڑا ہوگا ۔ سب کام میرٹ پر رشوت کے بغیر ہو جاتے ہونگے
 
شاید اپ کو علم نہ ہو کہ جب میں نے گریجوٹ کیا اور نوکری کی تلاش میں اخباردیکھنے شروع کیے تو وہاں ایسے اشتھارات اتے تھے جن میں لکھا ہوتا تھا کہ کراچی حیدراباد اور سکھر کے لوگ زحمت نہ کریں۔ ہمارے لیے تو سرکاری نوکریوں کے دروازے تو 70 کی دہائی کے بعد سے بند ہیں۔
یہ حالات صرف اس وجہ سے ہوئے کہ ملک میں فوجی حکومت کرتے رہے ۔ ملک کے وسائل لوٹ کر ملک کے عوام کو غریب کرتے رہے۔ جب یہ منظر پر نہیں ہوتے تو ان کے گماشتے حکومت میں اجاتے ہیں ۔ کسی وجہ سے نہ اسکیں تو دھرنے مارچ کرتے ہیں۔
یہ بھول جائیں کہ باہر کے فنڈڈ اور دوسرے کے ایجنٹز اپ کے لیے بہتری لائیں گے۔ یہ صرف عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

عمران کو چاہیے کہ اگلے انتخاب سے پہلے مارچ کرتا تاکہ الیکشن سے پہلے ریفامز ہوجاتیں۔ ابھی وہ چاہتا ہے کہ مڈ ٹرم انتخاب ہوں۔مگر یہ راستہ ایک اور طرف نکل جاتا ہے جس میں نہ عمران کے ہاتھ کچھ ائے گا نہ پاکستان کے عوام کے ۔ البتہ قادری جیت جائے گا یہ ملک میں صرف فساد پھیلانا چاہتا ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
نیا انتخابی نظام ایک قانون ہو گا اور قانون بنانے کا اختیار یا اس میں ردوبدل صرف پارلیمان کو ہے۔ قانون سڑکوں پر نہیں بنتے، ان سب کو آخر پارلیمان میں آ کر ہی بات چیت کرنا پڑے گی
بجا فرمایا یہ احتجاج اسی لئے کیا جا رہا ہے کہ پارلیمان قانون میں ردو بدل کرے اگر موجودہ پارلیمان کرتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ پھر نئی پارلیمان یا ملک کا صدر کرے
 
زرقا مفتی

محفلین
شاید اپ کو علم نہ ہو کہ جب میں نے گریجوٹ کیا اور نوکری کی تلاش میں اخباردیکھنے شروع کیے تو وہاں ایسے اشتھارات اتے تھے جن میں لکھا ہوتا تھا کہ کراچی حیدراباد اور سکھر کے لوگ زحمت نہ کریں۔ ہمارے لیے تو سرکاری نوکریوں کے دروازے تو 70 کی دہائی کے بعد سے بند ہیں۔
یہ حالات صرف اس وجہ سے ہوئے کہ ملک میں فوجی حکومت کرتے رہے ۔ ملک کے وسائل لوٹ کر ملک کے عوام کو غریب کرتے رہے۔ جب یہ منظر پر نہیں ہوتے تو ان کے گماشتے حکومت میں اجاتے ہیں ۔ کسی وجہ سے نہ اسکیں تو دھرنے مارچ کرتے ہیں۔
یہ بھول جائیں کہ باہر کے فنڈڈ اور دوسرے کے ایجنٹز اپ کے لیے بہتری لائیں گے۔ یہ صرف عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

عمران کو چاہیے کہ اگلے انتخاب سے پہلے مارچ کرتا تاکہ الیکشن سے پہلے ریفامز ہوجاتیں۔ ابھی وہ چاہتا ہے کہ مڈ ٹرم انتخاب ہوں۔مگر یہ راستہ ایک اور طرف نکل جاتا ہے جس میں نہ عمران کے ہاتھ کچھ ائے گا نہ پاکستان کے عوام کے ۔ البتہ قادری جیت جائے گا یہ ملک میں صرف فساد پھیلانا چاہتا ہے
آپ کو نوکری اس لئے نہیں ملی کہ سندھ میں غیر سندھیوں کے ساتھ امتیاز برتا جاتا تھا ۔ اس میں فوجیوں کا کوئی قصور نہیں ۔ پنجاب میں کسی غیر پنجابی کے ساتھ امتیاز نہیں برتا جاتا ۔ موجودہ حکومت تو اپنے ہر عمل سے خود کو غیر جمہوری ثابت کرتی ہے ۔ یہ بے بصر حکمران صرف حال میں اقتدار کے مزے لوٹنا چاہتے ہیں ۔ اقربا پروری ، برادری ازم میرٹ کی خلاف ورزی اور دھونس دھاندلی یہ سب ان کے امتیازی کارنامے ہیں ۔ ہم پی پی پی کے خلاف تھے مگر زرداری نے اپنی بہن کو کسی حکومتی عہدے پر فائز نہیں کیا ۔ آپ پاکستان کی تاریخ سے اقربا پروری کی اس سے بدترین مثال پیش کریں

اگر نواز شریف جمہوریت کا خیر خواہ ہے تو وہ یہ انتخابی اصلاحات نافذکرے ۔ اور مارچ کرنے والوں کےنعرے چھین لے
 
فوجیوں کا کوئی قصور نہیں ۔ مگر پاکستان کے برے حالات اسی وجہ سے رہے کہ ایوب خان، ضیا الحق، اور مشرف کی حکومتوں نے پاکستان کا برا حال کردیا۔ میرا مطلب یہ تھا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کا برا حال کردیا۔
یہ بھی اپ کا خیال ہے کہ پنجاب میں غیر پنجابی سے کوئی امتیاز نہیں کیا جاتا۔ میں خود پنجاب میں رہ چکا ہوں اور میرے رشتے دار بھی وہاں رہ چکے ہیں۔ اگر امتیاز کا پوچھنا ہے تو سرائیکیوں سے پوچھیں۔ بہرحال یہ ایک بحث ہے۔ اسے ابھی رہنے دیں۔

اقربا پروری، دھونس دھاندلی جتنی فوجی حکومتوں کے دور میں ہوتی ہے وہ لامثال ہے۔ یاد رہے کہ نواز ہو یا زرداری ۔ ابھی تلک یہ فوجی حکومتوں کے ایجنٹز کے روپ میں ہی نظر ائیں ہیں۔ پاکستان میں انتخابات کا تسلسل اور شکست تسلیم کرکے دوسرے کو کام کرنے کا موقع دینے کے ساتھ ہی وقت گزرنے نے ساتھ بہتری ائی گی۔ اس طرح کے مارچز سے نہیں جب کہ مطالبات تسلیم بھی کیے جاچکے ہوں۔
 
اب آپ نے تسلیم کر لیا کہ ۔ اقربا پروری ، برادری ازم میرٹ کی خلاف ورزی اور دھونس دھاندلی یہ سب شریفین کے امتیازی کارنامے ہیں۔پھر کس جمہوریت کی دعویداری ہے ۔ فوجی حکومتیں ایسا کچھ نہیں کرتیں۔اقربا پروری ہی کی کوئی ایک مثال دیں۔ کیا مشرف نے اپنے کسی رشتہ دار کو اعلی عہدے پر فائز کیا۔ ضیا الحق کے بیٹے اس کی وفات کے بعد سیاست میں آئے اور ایوب کا بیٹا بھی بعد میں آیا حمزہ شہباز پاکستان کے آئین کی کونسی شق کے تحت پنجاب کا ڈپٹی چیف منسٹر بنا ہے ۔ 90 شاہراہ قائد اعظم پر واقع وزیر اعلی سیکریٹر یٹ میں کیوں بیٹھتا ہے تمام افسر اس کو جوابدہ کیوں ہیں؟؟؟؟
 
زیک

مسافر
پاکستان میں کس درجے کی جمہوریت ہے ؟
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_freedom_indices#List_by_country

863px-Democracy_Index_2012_green_and_red.svg.png

جمہوریت کے حوالے سے پاکستان کو Hybrid regimes کے زمرے میں دکھایا گیا ہے
عمران خان حقیقی جمہوریت کے لئے کوشاں ہیں

hybrid regime, is a governing system in which, although elections take place, citizens are cut off from knowledge about the activities of those who exercise real power because of the lack of civil liberties. It is not an 'open society'.
یاد رہے کہ یہ ڈیموکریسی انڈیکس 2012 کا ہے۔
 
اب آپ نے تسلیم کر لیا کہ ۔ اقربا پروری ، برادری ازم میرٹ کی خلاف ورزی اور دھونس دھاندلی یہ سب شریفین کے امتیازی کارنامے ہیں۔پھر کس جمہوریت کی دعویداری ہے ۔ فوجی حکومتیں ایسا کچھ نہیں کرتیں۔اقربا پروری ہی کی کوئی ایک مثال دیں۔ کیا مشرف نے اپنے کسی رشتہ دار کو اعلی عہدے پر فائز کیا۔ ضیا الحق کے بیٹے اس کی وفات کے بعد سیاست میں آئے اور ایوب کا بیٹا بھی بعد میں آیا حمزہ شہباز پاکستان کے آئین کی کونسی شق کے تحت پنجاب کا ڈپٹی چیف منسٹر بنا ہے ۔ 90 شاہراہ قائد اعظم پر واقع وزیر اعلی سیکریٹر یٹ میں کیوں بیٹھتا ہے تمام افسر اس کو جوابدہ کیوں ہیں؟؟؟؟

شریفین ہوں یا زرداری یہ صرف فیس ہیں
آصل طاقت جن کے پاس ہے وہ جتنی کرپشن کرتے ہیں ان کے مقابلے میں شریف ہوں یا زرداری یا عمران (سیتا وائٹ فیم) صرف بچے ہیں

ایک مثال دیتا ہوں۔ حمید گل کو جانتی ہی ہونگی۔ اسلام ابادمیں سفید بس کس کی چلتی تھی؟ بس یہ ہے کہ یہ لوگ بے حد چالاک ہیں
 
آپ اقربا پروری کی مثال پیش کرنے سے قاصر رہے ہیں
 
Top