لاہور کی باتیں

ہر شخص کو اپنے شہر سے اپنائیت اور انس ہوتا ہے اور یہ عین فطری ہے۔ بہت عرصہ سے میرے دل میں خلش تھی کہ محفل پر لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین کی تعداد خاصی کم ہے۔ اب مجھے لگتا ہے کہ پچھلے ایک دو سال میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور اب ماشاءللہ لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس دھاگہ میں ایسے تمام لوگوں کو شرکت کی دعوت ہے جو پیدائشی لاہوری ہیں یا جنہیں لاہور میں کچھ عرصہ گزارنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ اس دھاگے میں لاہور کی ثقافت ، عمارات اور اس سے جڑے لوگ اور واقعات پر بات چیت ہوگی۔

سب سے پہلے میں اپنے حوالے سے لاہور کا ذکر کرتا چلوں۔

میں لاہور میں ان مقامات پر رہا ہوں

محلہ اور رہائش
موہنی روڈ (بچپن کے چند سال )
ساندہ کلاں
صدر بازار لاہور کینٹ
شاہ تاج کالونی
اقبال پارک
نیو اقبال پارک

اسکول اور کالج
کہکشاں اکیڈیمی
کیتھڈریل ہائیر سکینڈری سکول (Cathedral Higher Secondary School) گرجا چوک برانچ
ایف سی کالج (FCC University)
یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (پرانا نام PICS/PCBA)

اس کے علاوہ باقی دوستوں کے آنے پر لاہور کی گلی کوچوں اور بازاروں کو مزید دریافت کروں گا۔ :)
 
یونی ورسٹی آف سینڑل پنجاب کا ایک دورہ کیاتھا دو سال پہلے ۔ میرا ایک دوست وہاں پڑھارہا تھا۔ بھئی سچ پوچھو تو مزہ اگیا۔ بہت اچھی ہے۔
 
لاہور کے ایک اور مقام مغل پورہ اور شالیمار باغ بھی اکثر گیا ہوں۔
مغل پورہ بہت ہی پسماندہ ہے

اکثر لاہور میں جس ہوٹل میں رہتا تھا اس کا نام اب بیسٹ ویسٹرن ہوٹل ہے۔ لبرٹی پر۔ لاہور مجھے بہت پسند ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
ساندہ کلاں کا ذکر راجہ گدھ میں ہے - ٹھوکرنیاز بیگ ، رنگ محل ، باغبان پورہ کا نام سن کرذہن میں مغلوں کے دور کا لاہور
آتا ہے - ایک نام میں نے جین مندر کا بھی سنا ہے - میں نے لاہور دیکھا کم اور ناولوں میں پڑھا زیادہ ہے - اشفاق احمد ، بانو قدسیہ
اور اے حمید نے لاہور کے مختلف مقامات کاذکر اپنی تحریروں میں خوُب کیا ہے
ایک نام اور یاد آیا شملہ پہاڑی :)
 
لاہور کی نہر بھی میری پسندیدہ ہے
اور دریائے راوی بھی

اسکے علاوہ لاہور کا مغل بادشاہی قلعہ تو لاجواب ہے۔ پورے پورے دو دن لگا کر اس کو تو اطمینان سے دیکھا اور ہر بار دنگ رہ گیا
ریڈ لائٹ ایریا بھی گزرتے ہوئے دیکھا۔ یہ میرے لیے تو اچھنبا ہی تھا

پرانا لاہور میرے لیے پرکشش ہی رہا ہے
 

حسان خان

لائبریرین
میں آخری بار ۲۰۰۵ میں اپنے چچا کی شادی کے سلسلے میں لاہور گیا تھا اور وہاں ایک ہفتے ٹھہرا تھا۔ میری سگی چچی لاہور کی ہیں۔
اُس سے پہلے ۱۹۹۸ میں اور ۲۰۰۳ میں گھومنے پھرنے کے لیے لاہور جانا ہوا تھا۔
 
یونی ورسٹی آف سینڑل پنجاب کا ایک دورہ کیاتھا دو سال پہلے ۔ میرا ایک دوست وہاں پڑھارہا تھا۔ بھئی سچ پوچھو تو مزہ اگیا۔ بہت اچھی ہے۔

کئی سال ہو گئے میرا چکر بھی نہیں لگا یونیورسٹی کا۔ آپ کو مزہ آیا تو یقینا اب کافی بہتری آ گئی ہوگی۔

ایک نئی تصویر یہ ہے

2012-12-09


UCP%2B-%2BUniversity%2Bof%2BCentral%2BPunjab
 
پرانے لاہور میں میرے لیے ایک عجیب بات تانگہ تھی
یہ یہاں کی ثقافت ہے شاید۔ جب میں نے اپنے میزبان دوست سے کہا کہ یہ تانگے ٹریفک میں رکاوٹ ڈالتے ہیں تو کہنے لگا یہ ہی تو ہماری ثقافت ہے

بدقسمتی سے وہ ثقافت چھوڑ کر کینیڈا کی راہی ہوگیا ہے
 
کئی سال ہو گئے میرا چکر بھی نہیں لگا یونیورسٹی کا۔ آپ کو مزہ آیا تو یقینا اب کافی بہتری آ گئی ہوگی۔

یقینا بہت اچھا لگا۔
خصوصا میرے دوست نے پوری یونی ورسٹی کا چکر لگوایا اور تفصیل بتلائی
اب وہ یہ یونی ورسٹی چھوڑچکا ہے
 
پرانے لاہور میں میرے لیے ایک عجیب بات تانگہ تھی
یہ یہاں کی ثقافت ہے شاید۔ جب میں نے اپنے میزبان دوست سے کہا کہ یہ تانگے ٹریفک میں رکاوٹ ڈالتے ہیں تو کہنے لگا یہ ہی تو ہماری ثقافت ہے

بدقسمتی سے وہ ثقافت چھوڑ کر کینیڈا کی راہی ہوگیا ہے

تانگہ بھی اب ثقافت کا حصہ نہیں رہا۔
 
میرا تعلق بھی لاہور سے ہے۔۔۔بچپن ، لڑکپن اور جوانی کے چند سال لاہور میں ہی رہا ہوں۔۔اب لاہور مجھ میں رہتا ہے۔۔
پانچ سال کی عمر میں کراچی سے لاہور وارد ہوئے۔
ایک سال کیلئے ناخدا چوک (وسن پورہ) میں رہائش رہی۔ اس دوران جن سکولوں میں پڑھا انکے نام ملاحظہ ہوں:
پہلی جماعت۔۔۔ گِٹھی پابی دا سکول ۔(واضح ہو کہ مجھے آج تک اس اسکول کے اصل نام کا پتہ نہیں چل سکا ،یہ سکول اسی نام سے مشہور تھا):D
دوسری جماعت کے چند ابتدائی مہینے۔۔۔گورنمنٹ اصلا ح معاشرہ پرائمری سکول شادباغ
پھر مقدس پارک (سمن آباد) میں تقریباّ ایک سال رہے۔اور دوسری جماعت جونئیر مسلم ماڈل سکول لائر مال سے مکمل کی۔
پھر اندرون بھاٹی گیٹ (محلہ پٹ رنگاں) میں 17 سال تک مقیم رہے۔
پانچویں جماعت تک گورنمنٹ توقیر الاسلام پرائمری سکول اندرون بھاٹی گیٹ (عرف ثریا دا سکول) :D
پانچویں سے میٹرک تک گورنمنٹ سلیم ماڈل ہائی سکول لوئر مال۔۔
ایف ایس سی گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ۔
تین سالہ ڈپلومہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لاہور (ریلوے سٹیشن کیمپس)
بی- ایس -سی کیلئے دوبارہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ۔
کچھ کورسز PITAC سے بھی کئے (اچھرہ نہر کا پل بالمقابل پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز)
پھر کچھ نوکریاں کیں:
پیکجز پرائیویٹ لمیٹڈ والٹن روڈ ۔
ڈیسکون انجینئرنگ ورکس موہلنوال نزد چوہنگ، ملتان روڈ۔
اتفاق فونڈریز کوٹ لکھپت سٹیشن۔
ویسٹرن انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ساندہ بند روڈ۔
منیٰ انجینئرنگ ورکس باگڑیاں روڈ گرین ٹاؤن۔
انجینئرنک کائی نیٹکس لمیٹڈ ماڈل ٹاؤن۔
کافی عرصہ سعودیہ میں گذارا اور اسکے بعد لاہور میں رہائش تبدیل کرکے کچھ سال گڑھی شاہو لاریکس کالونی میں گذارے۔ اور بعد میں ہربنس پورہ کے نزدیک عامر ٹاؤن میں رہائش اختیار کرلی۔

یہ تو تھا لاہور میں رہائش ، پڑھائی اور کام کے حوالے سے کچھ مقامات کا ذکر۔۔
باقی آئیندہ :notworthy::thumbsup::bighug:
 
ساندہ کلاں کا ذکر راجہ گدھ میں ہے - ٹھوکرنیاز بیگ ، رنگ محل ، باغبان پورہ کا نام سن کرذہن میں مغلوں کے دور کا لاہور
آتا ہے - ایک نام میں نے جین مندر کا بھی سنا ہے - میں نے لاہور دیکھا کم اور ناولوں میں پڑھا زیادہ ہے - اشفاق احمد ، بانو قدسیہ
اور اے حمید نے لاہور کے مختلف مقامات کاذکر اپنی تحریروں میں خوُب کیا ہے
ایک نام اور یاد آیا شملہ پہاڑی :)
راجہ گدھ میں باغِ جناح (لارنس گارڈن ) کا بھی بہت ذکر ہے۔ رنگ محل اندرون شہر میں ہے، باغبان پورہ مغلوں کی آپادی یعنی مغل پورہ سے ملحقہ ہے یہاں بھی بہت آثار ملتے ہیں مغلوں کے۔ ٹھوکر نیاز بیگ پہلے تو ایک پنڈ کا نام تھا اب لاہور میں شامل ہے۔ جب تانگے چلا کرتے تھے تو وہ شمالی لاہور سے اندرون لاہور جانے کیلئے جو صدا لگایا کرتے تھے اس میں اندرون لاہور کو شہر کہا جاتا تھا یعنی شہر چلو ،۔ گویا یہ مزنگ، اچھرہ، شادباغ، گڑھی شاہو محض پنڈ تھے جو اصلی شہر سے باہر واقع ہوئے تھے۔۔لیکن اب لاہور ہی لاہور ہے ہر طرف۔
جین مندر پرانی انارکلی کے ساتھ کا علاقہ ہے میں یہاں ٹیوشن پڑھنے جایا کرتا تھا اور سنت نگر بھی۔
کیا کیا یاد دلا دیا آپ نے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ خاکسار بھی لاہور میں کم و بیش اڑھائی تین سال رہا ہے۔ مین مارکیٹ گلبرگ میں۔

لاہور کی بے شمار اور خوشگوار یادیں اور باتیں میرے سینے میں بھی ہیں، لیکن ساری زندگی کیلیے ایک ایسا "تحفہ" لاہور نے مجھے دیا ہے کہ ساری خوشگوار یادیں ایک آسیب بن کر مجھ سے چمٹی ہوئی ہیں، اب کوئی کرے بھی تو کیا کرے :)
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے ہی تو نہیں کہتے " لور لور اے۔ جنیں دھ کیا ای نئیں او جمیا ای نئیں۔"

میں بھی تیزاب احاطے سے لیکر ٹھوکر نیاز بیگ تک لاہور میں گھوما ہوں کہ پورے لاہور میں میرے رشتے دار پھیلےہوئے ہیں۔

نئیں ریساں شہر لاہور دیاں۔
 
Top